ہارڈسک ایرر

شمشاد

لائبریرین
چلیں ہم نے بھی نوٹ کر لیا ہے تا کہ سند رہے، ویسے اب تمہاری میرا مطلب ہے تمہارے کمپیوٹر کی طبیعت کیسی ہے؟ ڈاکٹر کیا کہتے ہیں اس کے متعلق؟ کوئی وٹامن وغیرہ کی ضرورت ہو تو بتاؤ۔
 

جیہ

لائبریرین
لگتا ہے میرے ہارڈ ڈسک ( سوری میرے ہارڈ ڈسک کا نہیں بلکہ میرے کمپیوٹر کے ہارڈ ڈسک ) کا میڈیا فیل ہو گیا ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہارڈ ڈسک کو نقصان پہنچا تھا اور اس میں بیڈ سیکٹر اگئے تھے۔ مگر اب جب کمپیوٹر آن کرتی ہوں تو بار بار ری سٹارٹ ہو جاتا ہے اور وینڈوز میں نہیں جاتا۔

اگر کسی کے پاس کوئی حل ہو تو بتادیں تاکہ میں اس میں محفوظ اپنا ڈیٹا ری کؤر کر سکوں۔

( اس وقت میں والد صاحب کے کمپیوٹر سے آن لائن ہوں)
 

دوست

محفلین
خوش آمدید جیہ۔
ڈیٹا کی ریکوری کے لیے میرے خیال میں ہارڈ ڈسک کو دوسرے کمپیوٹر سے بطور غلام (Slave) لگائیں۔ اس کے بعد اپنا ڈیٹا دوسری ہارڈ میں کاپی کرلیں۔
عمومًا اس طرح خراب ہونے والی ہارڈ کم ہی چلتی ہے دوبارہ اس کا حل نئی ہارڈ ہی ہوتا ہے۔
ادھر واقعی ہارڈ بہت خراب ہوتی ہیں۔ بجلی بار بار چلے جانے سے بہت نقصان ہوتا ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ دوست آپ کے قیمتی مشورے ( قیمتی اس وجہ سے کہ اب مجھے نیا ہارڈ ڈسک لینا ہوگا قیمتاّ) پر عمل کرکے ڈیٹا تو کوپی کردیا مگر۔۔۔۔ اب ایک اور مسئلہ ہوگیا ہے۔ زاویہ 2 کی پروف ریڈنگ کی تھی اب وہ نئے کمپیوٹر پر ٹھیک ڈسپلے نہیں ہو رہا ۔ اور بیشتر حروف ڈبے سے نظر آرہے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ اردو سپورٹ اور پھر اردو فانٹس کو انسٹال کریں۔ ٹھیک ہو جائے گا
قیصرانی
 

جیہ

لائبریرین
جی آصف صاحب۔ مسئلہ ھ ، ں یعنی دو چشمی اون نون غنہ جیسے حروف میں آرہا ہے۔ جن الفاظ میں یہ حروف نہیں وہ ٹھیک دیکھائی دے رہے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
لگتا ہے کہ عربی یا پشتو فانٹ کے کوڈز کے ساتھ ان حروف کے کوڈز مکس ہو رہے ہیں
قیصرانی
 

جیہ

لائبریرین
میں نے م س ورڈ میں چند الفاظ لکھے وہ صحیح ہیں مگر جب زاویہ والی فائل میں لکھتی ہوں تو پھر مسئلہ دیتا ہے ھ اور ں والے الفاظ
 

آصف

محفلین
جویریہ میں نے فائل کو ویب نسخ میں بدل دیا ہے۔ آپ دیکھ کر بتائیے کہ مسئلہ حل ہوا یا نہیں؟ میرے پاس بالکل درست دکھائی دیتی ہے۔

اگر ابھی بھی مسئلہ ہو تو میری تجویز ہے کہ ونڈوز میں fonts کے فولڈر میں جاکر ایشیا ٹائپ اور نفیس فونٹس کو حذف کرنے کے بعد نئے سرے سے نصب کر لیں۔
 

Attachments

  • zavia_287.zip
    12.6 KB · مناظر: 12

جیہ

لائبریرین
شکریہ آصف صاحب یہ تو بالکل ٹھیک ہو گیا ہے
مگر باقی فائلوں کا کیا کروں؟ کیا وہ یہ فونٹس حذف کرنے سے ٹھیک ہوجایئں گے؟
 

آصف

محفلین
اگر میری ارسال کردہ فائل میں فونٹ کو ایشیا ٹائپ میں بدلنے پر بھی حروف ٹھیک رہتے ہیں تو میرا خیال ہے کہ فونٹ کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ڈیٹا کاپی کے دوران کچھ ہوا ہے۔ ایک دفعہ مجھے بھی ملتا جلتا مسئلہ ہوا تھا۔

اگر فائلیں بہت زیادہ نہیں تو ایک فائل میں زپ کر کے مجھے بھیج دیجئيے۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
آصف صاحب دونوں فانٹ حذف کرنے سے بھی مسلہ حل نہیں ہوا ، میں آپ کو فائل بھیج رہی ہوں۔ آپ پلیز اس کو ٹھیک کرکے میرے ای میل پر بھیج دیں
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے کہ تمہارا ہارٹ میرا مطلب ہے تمہارے کمپیوٹر کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرانا پڑے گا۔ فکر کی کوئی بات نہیں اس کی میڈیکل سائینس نے بہت ترقی کر لی ہے۔ آسانی سے ہو جائے گا۔ :wink:
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی ضرورت نہیں رہی۔ میں نے سی پارٹیشن فارمیٹ کرکے دوبارہ ونڈوز انسٹال کردی ہے۔ اب سب کچھ ٹھیک ہے۔

اسی طرح اپنے دل کو بھی بغض، حسد ، کینہ اور کدورت سے پاک کردیا ہے ۔ تو انشاء اللہ میرے دل کو کچھ نہیں ہوگا
 
Top