ہائے او ربا

محمد بلال اعظم

لائبریرین
لو جی یہ تو پھڑی گئی جے۔

بلال بھائی پنجابی کی ایک مثال ہے "راہ پیا جانے یا واہ پیا جانے"

ابھی آپ کا واسطہ نہیں پڑا۔

لڑکا پڑھ لکھ کر جب نوکری لگ جاتا ہے تو اپنے والدین کو کہتا ہے کہ شام سے پہلے پہلے میری شادی کر دیں، دوسری صورت میں والدہ ضرور "چاند سی بہو" ڈھونڈنے لگ جاتی ہیں۔

جناب آض کل کچھ پڑھے لکھے تو اس کی نوبت ہی نہیں آنے دیتے۔
جاتے ہیں یونیورسٹی پڑھنے اور واپسی میں مکمل فیوچر اینڈ فیملی پلاننگ کے ساتھ گھر پہ آ وارد ہوتے ہیں۔
 
تبسم

محفلین
میرے فیس بُک پیج پہ ایک دوست نے آج یہ اقتباس پوسٹ کیا تھا،
مجھے تو پڑھ کے بہت ہنسی آئی۔

دنیا کی وہ عورت جسے آپ ساری زندگی متاثر نہیں کر سکتے وہ بیوی ہے - اور وہ عورت جسے آپ چند منٹوں میں متاثر کر سکتے ہیں وہ بھی بیوی ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ مگر دوسرے کی -

ویسے شاعروں کو ضرور شادی کرنی چاہیے اگر بیوی اچھی مل گئی تو زندگی اچھی ہو جائے گی اور بیوی اچھی نہ ملی تو شاعری اچھی ہو جائے گی -

شادی ضرور کریں اور بڑی عمر کی عورت سے کریں یا تو وہ گھر کو جنت بنا دیگی یا آپ کو جنتی -
یہ پڑھ کر تو مجھے بھی ہنسی آگئی ہے پر مجھے اس لڑی کا عنوان کچھ سمجھ نہیں آیا
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ پڑھ کر تو مجھے بھی ہنسی آگئی ہے پر مجھے اس لڑی کا عنوان کچھ سمجھ نہیں آیا

ہائے او ربا
عنوان میں نے یہ سوچ کر لگایا تھا کہ
چاہے کان اِدھر سے پکڑ لو یا اُدھر سے بات تو ایک ہی ہے۔
ایسے میں "ہائے او ربا" ہی موقع پہ ذہن میں آیا۔
 
تبسم

محفلین
اب میں کیا ہوں بھائی اس بارے میں تو شادی شودہ افراد ہی اچھے سے کہے پائیں گے میں کہوں گی تو چھوٹا موں بڑی بات ہو جائے گی اس لیے نہیں دے نی مجھے کوئی رائے:silent3:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
تہانوں دی لگ پتہ جائے گا، ذرا واری تے آن دیو۔

آپ کی تلخ نوائی کی ضرورت ہی نہیں​
میں تو ہر وقت ہی مایوسِ کرم رہتا ہوں​
آپ سے مجھ کو ہے اک نسبتِ احساسِ لطیف​
لوگ کہتے ہیں ، مگر میں تو نہیں کہتا ہوں​
خیر انتظار کرتے ہیں اُس دل فگار ساعت کا
 
ساجد

محفلین
میرے فیس بُک پیج پہ ایک دوست نے آج یہ اقتباس پوسٹ کیا تھا،
مجھے تو پڑھ کے بہت ہنسی آئی۔

دنیا کی وہ عورت جسے آپ ساری زندگی متاثر نہیں کر سکتے وہ بیوی ہے - اور وہ عورت جسے آپ چند منٹوں میں متاثر کر سکتے ہیں وہ بھی بیوی ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ مگر دوسرے کی -

ویسے شاعروں کو ضرور شادی کرنی چاہیے اگر بیوی اچھی مل گئی تو زندگی اچھی ہو جائے گی اور بیوی اچھی نہ ملی تو شاعری اچھی ہو جائے گی -

شادی ضرور کریں اور بڑی عمر کی عورت سے کریں یا تو وہ گھر کو جنت بنا دیگی یا آپ کو جنتی -
جہاں تک مجھے معلوم ہے یہ پھلجھڑیاں ڈاکٹر یونس بٹ کے زرخیز ذہن کی ایجاد ہیں۔
ایک بادشاہ کی کسی نائکہ سے انسیت کے حوالے سے ان کا کہنا ہے
"بادشاہ نے اُس کے لئے کُشتوں کے پشتے لگا دئیے اور اُس نے بادشاہ کی پشتوں کو کشتے لگا دئیے":D
 
ہاہاہا
اچھا ہے
یونس بٹ صاحب کو پڑھنا پڑھے گا۔
 
Top