ہائی کمپریس

ہادی

محفلین
kgb archiveایک ہا ئی کمپریشن سافٹ وئیر ہے کوئی بھائی اس کا استعمال بتا سکتا ہے کہ کس طرح ایک جی بی کا ڈیٹا تین یا چار ایم بی میں بنایا جا سکتا ہے۔ سنا ہے کوئی سائلنٹ سوئچز استعمال کرنے پڑتے ہیں ؟؟؟؟؟
میں نے کئی دفعہ ٹرائی کی ہے کمپریس کرنے کی لیکن winrar کی طرح عام روٹین میں ڈیٹا کمپریس ہوتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
بھائی اسکا کمپریشن ریٹ بہت ہائی ہے۔ لیکن مسئلہ وہی ہے کہ جتنا وقت کمپریشن اور ڈیکمپریشن میں صرف ہوگا، اتنا ہی زیادہ کمپریشن آپکو حاصل ہوگا!
 

اظفر

محفلین
ھاھاھاھا
ڈاوکومنٹ فایلز اور چند دوسری فایلز کے علاوہ باقی فایلز کو اتنا شدید دباو پسند نہیں‌آتا۔ اسلیے 3،،4 ایم بی میں‌ایک جی بی کا ڈٰیٹا سمجھ نہیں‌آتا۔
 

ہادی

محفلین
بھائی اسکا کمپریشن ریٹ بہت ہائی ہے۔ لیکن مسئلہ وہی ہے کہ جتنا وقت کمپریشن اور ڈیکمپریشن میں صرف ہوگا، اتنا ہی زیادہ کمپریشن آپکو حاصل ہوگا!
میرا کمپیوٹر ڈی کمپریشن پہ صرف 10 سیکنڈ لگاتا ہے ۔اصل سوال کہ ہائی کمپریس کیسے کیا جائے ؟ میں نے کئی دفعہ کوشش کی ہے پر ہوا نہیں ہے ۔
 

ناصر عاقل

محفلین
چار ایم بی بھائی ناکہ چار جی بی

کیا آپ نے 4ایم بی کی فائل کو آزما کر دیکھا ہے؟ ایم ایس افس 2008 mac میں ایا ہے pentium میں نہیں-
high compress سافٹ ویر kgb, uha کے بارے میں پڑا ہے۔ uha کو استعمال بھی کیا ہے۔ لیکں آپ کی بات حیرت انگیز ہے۔ تو پھر 4ایم بی والی فا ئل سب کے بھلے کے لیے شیئر کر دیجیے-
 

اسد

محفلین
میں نے KGB Archiver استعمال کر کے دیکھا ہے۔ اس کی ہارڈویئر ضروریات بہت زیادہ ہیں، رفتار بہت سست ہے، لیکن کمپریشن ZIP فورمیٹ کے مقابلے میں تقریباً دو سے چار گنا زیادہ ہے۔

37 ایم بی کی ڈائریکٹری، جو 30 سے 40 سیکنڈ میں ZIP یا RAR فورمیٹ میں 30 ایم بی میں تبدیل ہوتی ہے۔ کے جی بی سے ، تقریباً 15 ایم بی میں تبدیل ہوئی تھی، لیکن بیس منٹ سے زیادہ میں۔ کمپریشن لیول کی تفصیلات یاد نہیں۔
ایک مثال (ایک 37 ایم بی کی گیم کی ڈائریکٹری):

اگر زیادہ سے زیادہ کمپریشن حاصل کرنی ہے تو کم از کم ایک جی بی ریم ہونا ضروری ہے، اور Intel Core سی پی یو۔

اوپر تصویر میں کمپریشن لیول تبدیل ہونے سے میموری کی ضروریات بڑھتے ہوئے دیکھیں۔ عام: 44 ایم بی ریم، اچھی: 145 ایم بی ریم، بہترین: 949 ایم بی ریم۔

ایک جی بی عام ڈیٹا(جس میں ٹیکسٹ، پروگرام، تصاویر، آوازیں اور دوسری فورمیٹس کی فائلیں شامل ہوں) کو چار یا پانچ ایم بی میں کمپریس کرنا ممکن نہیں ہے۔ خود KGB Archiver کی سائٹ پر جو موازنہ دیا ہوا ہے اس میں عام ڈیٹا فائلیں کمپریس ہو کر اصل سائز کا تقریباً 20 فیصد رہ گئی ہیں۔

Format|Size|Ratio
Uncompressed data|3068KB|100.00%
"ZIP, Deflate64 Maximum compression"|966KB|31.50%
"CAB, Maximum compression"|844KB|27.50%
"SQX2.0, ultra compression, dictionary 32MB, solid archive, multimedia & EXE compression"|813KB|26.50%
"7zip, ultra compression, solid archive, dictionary 96MB, word size 273B"|801KB|26.10%
"RAR, maximum compression, solid archive"|737KB|24.00%
"SITX, method 5, level 16, memory 23, optimizers on, block mode on, don't storing thumbnails"|730KB|23.80%
" KGB2, PAQ6, normal compression "| 701KB | 22.90%
"KGB1, normal compression"|694KB|22.60%
" KGB2, PAQ7, good compression "| 608KB | 19.80%
 

faqintel

محفلین
4ایم بی والی فا ئل سب کے بھلے کے لیے شیئر کر دیجیے-
ہم بھی تو ذرا اس کو دیکھں کہ یہ چار ام بی کی فائل کے سی ہے
 
Top