ہائیڈ پارک

آج میرے ذہن میں ایک اور فتور آیا ہوا ہے وہ یہ کہ یہاں پر کافی پوسٹوں میں باتیں کہیں سے کہیں نکل جاتی ہیں۔ میرے خیال میں یہاں پر ایک فورم ہائیڈ پارک کے نام سے ہونا چاہیے جہاں پرہربندہ اپنی بھڑاس نکالے۔
کیا خیال ہے؟
 

محمدصابر

محفلین
میں نے بھی یہ آئیڈیا سوچا تھا لیکن آخر پہ اس نتیجے پر پہنچا کہ کچھ لوگ وہ بکواس کرتے ہیں‌جو ہم سن/پڑھ بھی نہیں‌سکتے ۔ اس کو شروع کرنے سے پہلے اس کے لئے بھی بہت سے قوانین بنانے ہونگے۔ اور ان پر سختی سے عمل کرنا پڑے گا۔ باقی فیصلہ تو منتظمین نے کرنا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ظہور، کچھ مثال تو پیش کرو کہ آخر ایسی کیا دل کی بھڑاس ہے جس کے لیے علیحدہ فورم کی ضرورت پیش آ گئی ہے۔ میرے خیال میں تو فورم پر اخلاق کی حدود میں رہتے ہوئے اظہار رائے کی کافی آزادی موجود ہے۔ اگر کوئی ایسی بات ہے جسے پبلک فورم پر پوسٹ کرنا مشکل ہے تو اس کے لیے ذاتی بلاگ زیادہ بہتر رہتا ہے۔
 
ظہور، کچھ مثال تو پیش کرو کہ آخر ایسی کیا دل کی بھڑاس ہے جس کے لیے علیحدہ فورم کی ضرورت پیش آ گئی ہے۔ میرے خیال میں تو فورم پر اخلاق کی حدود میں رہتے ہوئے اظہار رائے کی کافی آزادی موجود ہے۔ اگر کوئی ایسی بات ہے جسے پبلک فورم پر پوسٹ کرنا مشکل ہے تو اس کے لیے ذاتی بلاگ زیادہ بہتر رہتا ہے۔

نبیل صرف ایک مثال دیکھیں
پنجاب کے لوگ پڑھے لکھے سیانے لوگ ہین وہ جانتے ہین کس کے ساتھ چلنا ہے ہاں سندھ والوں کو ایم کیو ایم اور پی پی والے دہشت گردوں غداروں کے علاوہ کوئی نظر نہین اتا۔۔۔۔۔ہمت علی میرا منہ نا کھلوا نہین تو میں نے غداری تو غداری حرام کی موت سڑکوں پے رل کے مری ہوئی بی بی کے بھی وہ کارنامے نکالنے ہیں کہ اپ پناہ منگو گے


ویسے میں وت کھلے عام کہتی ہوں‌ڈرتی نہین کسی سے کہ بی بی کا قتل اور کسی کے لیے نا سہی کم از کم پاکستان کے لیے بہت اچھا ہوا۔۔۔۔۔۔۔

شاید پنجاب کے لوگوں کو اندازہ ہو کہ کیا ہورہا ہے۔ بلوچستان، سرحد اور سندھ میں‌ جو بویا ہے وہی تو کاٹنا پڑے گا۔
اس کے علاوہ کئی اور باتیں بھی گزرتی ہیں جو یاد نہیں رہتیں اور ان کا ردعمل فطری بن جاتا ہے یا یہاں کچھ مشرف صاحب ، زرداری اور دیگر کو گدھ تک کہتے ہیں کیا اخلاق کے اندر ہوتا ہے؟
آپ کو ایک پالیسی بنانی چاہیے جس پر سب کو کاربند ہونا چاہیے کیا خیال ہے یا اس طرح کی باتوں کے لئے ہائید پارک ہونا چاہیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ظہور، تمہاری مثالیں درست ہیں۔ تم نے ایک پیغام رپورٹ بھی کیا تھا۔
فورم کے قواعد و ضوابط موجود ہیں۔ ناظمین مقدور بھر کوشش کرتے ہیں کہ گفتگو اخلاق کی حدود میں رہے۔ جہاں معاملات قابو سے باہر ہو جاتے ہیں وہاں پیغامات حذف کرنے یا مقفل کرنے کی نوبت آ جاتی ہے۔ فی الحال سیاست کے زمرے کو ہی ہائیڈ پارک سمجھ لو۔ شمشاد بھائی سے کہہ دیتے ہیں کہ وہ اس تھریڈ پر معاملات کو کنٹرول کریں جس کی ظہور نے نشاندہی کی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مذہبی سیکشن میں تو میں مقدور بھر کوشش کرتا ہوں کہ معاملہ بگڑنے نہ پائے۔ اب یہ تو اراکین کا اخلاقی فرض ہے کہ ذاتیات سے پرہیز کریں اور دلائل سے بات کریں نہ کہ زور زبردستی سے۔
 

خرم

محفلین
لوجی اب محفل پر بھی زور زبردستی نہ کریں:frustrated: اب دلائل کون ڈھونڈ کر لاتا پھرے۔
 

الف عین

لائبریرین
بھئ کیا اختلاف کا اظہار ضروری ہے؟
میں تو یہی بہتر سمجھتا ہوں کہ خاموش رہا جائے۔۔یا اس قسم کے زمروں میں جھانکتا بھی نہیں۔۔
 
Top