ھمدردی

فیصل رفیق

محفلین
محبت چھوڑ دو چلیں سیاست کرتے ہیں !
دیکھا ہے کئی لوگ تیری حمایت کرتے ہیں!

اہل شہر سے ہمیں کوئی اعتراض نہیں تھا۔
بس آپکی رہنمائی پہ ذرا مذمت کرتے ہیں!

اگر جانا مقصود ہی تھا تو بتا کر جاتے
ہم عزت سے مہمان کو رخصت کرتے ہیں!

دل ہمدردی میں دیا تو واپس لے لے!
ہم مزدور ہیں خیرات سے نفرت کرتے ہیں۔

خود ہی مر جائیں گے ہم اپنے ہاتھوں
ارے آپ اتنی کیوں زحمت کرتے ہیں!

جو سیکھ رہے تھے کل ہم سے فیصل !
آج وہی لوگ ہمکو نصیحت کرتے ہیں

فیصل رفیق انجم
 

فیصل رفیق

محفلین
اسلام و علیکم ۔
اساتذہ کرام سے گذارش ہے کہ ہماری بھی اصلاح فرمائیں اوپر جو گستاخی کی ہے اس پہ اصلاح فرمائیں ۔اگر اصلاح کے دائرے سے بالکل ہی باہر ہے پھر بھی اصلاح چاہتا ہوں
واسلام
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آپ کے لیے عرض ہے کہ ان اشعار کو کسی بحر کا پابند کریں ،آپ کو بحر اور وزن کی شناخت ہونا ضروری ہے ۔ اس کے بغیر شاعری کا تصور ممکن نہیں ۔
شعر کی اصلاح کا مرحلہ اس کے بعد کا ہے ۔والسلام
 

فاخر رضا

محفلین
اگر ہوسکے تو کس محلے کے شاعر کے ساتھ بیٹھ جائیں اور اس سے اصلاح کرا لیں
اگر آپ اس غزل کو گا سکیں کسی مشہور گانے یا غزم کی طرز پر تو پھر سمجھ لیں اصلاح ہوگئی
 
Top