ھماری قومی زبان اور انگریزی کے دیوانے لوگ،!!!!

وجی

لائبریرین
آپ نے جو کہا وہ ٹھیک تھا لیکن میں سوچھ رہا تھا کہ سو سال پہلے اگر ہم اردو پر ہی اٹکے ہوتے اور قائداعظم جیسا قائد ہمیں نہ ملتا تو ہم تو ابھی تک غلامی میں ہوتے اس لئے کہ مخالفت سیکھنے کی نہیں ہورہی بلکہ اردو میں ملاوٹ کی ہورہی ہے
 
عبد الرحمن صاحب بہت اچھی تحریر ہے۔ ایک بات پوچھ سکتا ہوں، کیا یہ آپ کی اپنی تحریر ہے؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو اعجاز بھائی کو ضرور بتائیے گا، وہ اپنے آن لائن رسالے میں ضرور شامل کریں گے۔ اور اگر صاحب تحریر کوئی اور ہے تو آپ کو حوالہ ضرور دینا چاہیے تھا۔

شکریہ شمشاد بھائی،!!!

اتفاق سے میری جتنی بھی لکھی ھوئی تحریریں میری اپنی ھی لکھی ھوئی ھیں، یہ بات اور ھے کہ میں کوئی ادیب یا شاعر تو نہیں ھوں بس جو بھی دل و دماغ میں‌ کچھ بھی چل رھا ھوتا ھے، وہ بس ٹائپ کرنا شروع کردیتا ھوں، اور یقینی بات ھے کہ بہت ساری غلطیاں بھی ھو سکتی ھیں،!!!!!

اعجاز صاحب سے کہاں اور کیسے رابطہ کیا جاسکتا ھے، میری اور بہت سی تحریریں ھیں اگر وہ اپنے رسالے میں جگہ دیں گے، تو میں آپکا اور انکا بہت ھی مشکور اور ممنوں ھوں گا، اور اس طرح مجھے مزید سیکھنے کا موقعہ بھی ملے گا،!!!!

اگر مجھ سے غلطی ھوجائے تو معذرت چاھوں گا، مگر ساتھ آپ سب کی طرف سے اگر اسکی اصلاح بھی ھو جائے تو مجھے بہت زیادہ خوشی ھوگی، کیونکہ ھم اپنی غلطیوں سے سیکھتے ھیں،!!!!!

خوش رھیں،!!!!!
 

شمشاد

لائبریرین
عبد الرحمن صاحب بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ آپ جیسا ادبی رکن اس محفل کو ملا۔ اعجاز صاحب (الف عین) یقیناً آپ کی تحریر پڑھ کر آپ سے رابطہ کریں گے۔

ہمیں آپ کو مزید تحریروں کا بھی انتظار رہے گا۔
 
عبد الرحمن صاحب بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ آپ جیسا ادبی رکن اس محفل کو ملا۔ اعجاز صاحب (الف عین) یقیناً آپ کی تحریر پڑھ کر آپ سے رابطہ کریں گے۔

ہمیں آپ کو مزید تحریروں کا بھی انتظار رہے گا۔

شمشاد بھائی بہت شکریہ،!!!!
میں تو یہی کہوں گا کہ میں اپنے بہت ھی اچھے سخن ور دوستوں کے جھرمٹ میں ھوں اور میری یہ خوش قسمتی بھی ھے کہ آپ مجھے اتنی احترام کی نظر سے دیکھتے ھیں، اور اعجاز صاحب سے میری درخواست ھی ھوگی کہ میرے تمام تحریروں کی اصلاح میں راہ نمائی فرمائیں گے،!!!!!

خوش رھیں،!!!
 
Top