گیم انسٹال کی ایرر آرہا ہے

اسد

محفلین
آپ کے کمپیوٹر کا ڈسپلے اڈاپٹر (وی جی اے کارڈ) اتنا طاقتور نہیں ہے کہ یہ گیم چلا سکے۔ گیم کھیلنے والے سسٹمز سب سے زیادہ طاقتور اور مہنگے ہوتے ہیں۔ خصوصاً ڈسپلے اڈاپٹر میں کوئی طاقتور GPU۔(Graphics Processing Unit) ہونا چاہیے۔ مثلاً جدید این-ویڈیا جی فورس یا اے ایم ڈی ریڈیون، ڈھیر ساری گرافکس ریم کے ساتھ۔

گیمر ڈبیٹ کے اس صفحے پر چیک کریں کہ آپ کا سسٹم یہ گیم چلا سکتا ہے کہ نہیں۔ اس میں آپ کو اپنے کمپیوٹر کی سپیسیفکیشنز فراہم کرنی ہوں گی اور آپ کو پتہ چل جائے گا کہ گیم آپ کے سسٹم پر چل سکتی ہے یا نہیں۔

میرے کمپیوٹر پر یہ گیم نہیں چل سکتی اور اس کا تجزیہ کچھ ایسے ہے:
GameReq1.png
 
Top