جون ایلیا گہے وصال تھا جس سے تو گاہ فرقت تھی۔۔۔۔جون ایلیا

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
گہے وصال تھا جس سے تو گاہ فرقت تھی​
وہ کوئی شخص نہیں تھا وہ ایک حالت تھی​
وہ بات جس کا گلہ تک نہیں مجھے ‘ پر ہے​
کہ میری چاہ نہیں تھی ‘ مری ضرورت تھی​
وہ بیدلی کی ہوائیں چلیں کہ بھول گئے​
کہ دل کے کون سے موسم کی کیا روایت تھی​
نہ اعتبار‘ نہ وعدہ ‘ بس ایک رشتہء دید​
میں اس سے روٹھ گیا تھا عجیب ہمت تھی​
گمانِ شوق‘ وہ محمل نظر نہیں آتا​
کنارے دشت وہی تو بس اک عمارت تھی​
حسابِ عشق میں آتا بھی کس حسین کا نام​
کہ ہر کسی میں کسی اور کی شباہت تھی​
ہے اس سے جنگ اب ایسی کہ سامنا نہ کریں​
کبھی اسی سے کمک مانگنے کی عادت تھی​
 
نہ اعتبار‘ نہ وعدہ ‘ بس ایک رشتہء دید​
میں اس سے روٹھ گیا تھا عجیب ہمت تھی​
گمانِ شوق‘ وہ محمل نظر نہیں آتا​
کنارے دشت وہی تو بس اک عمارت تھی​
ہے اس سے جنگ اب ایسی کہ سامنا نہ کریں​
کبھی اسی سے کمک مانگنے کی عادت تھی​
:zabardast1:
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
نہ اعتبار‘ نہ وعدہ ‘ بس ایک رشتہء دید​
میں اس سے روٹھ گیا تھا عجیب ہمت تھی​
گمانِ شوق‘ وہ محمل نظر نہیں آتا​
کنارے دشت وہی تو بس اک عمارت تھی​
ہے اس سے جنگ اب ایسی کہ سامنا نہ کریں​
کبھی اسی سے کمک مانگنے کی عادت تھی​
:zabardast1:
شکریہ!
 

نایاب

لائبریرین
بہت خوب انتخاب

نہ اعتبار‘ نہ وعدہ ‘ بس ایک رشتہء دید
میں اس سے روٹھ گیا تھا عجیب ہمت تھی
 

باباجی

محفلین
واہ بہت خو بصورت کلام

حسابِ عشق میں آتا بھی کس حسین کا نام​
کہ ہر کسی میں کسی اور کی شباہت تھی​
ہے اس سے جنگ اب ایسی کہ سامنا نہ کریں​
کبھی اسی سے کمک مانگنے کی عادت تھی​
 
Top