گھر میں لال چونٹیوں کے خاتمے کے لئے کیا کیا جائے مشورہ دیں برائے مہربانی

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ابھی گھر والی نے ٹائیگر پاوڈر ڈالا تھا اُس سے یہ ہورہا ہے کہ جہاں جہاں پاوڈر تھا وہاں وہاں چونٹیاں نہیں ہیں اور باقی اُن کے گھر کو سیل کردیا گیا ہے :) اگر یہ ترکیب کام نہ کی تو دوسرا حربہ آزمایا جائے گا
اس کا نام ٹائیگر شاید اسی لئے رکھا گیا ہو گا کہ چیونٹیوں جیسی ننھی مخلوق اتنے بڑے نام سے ڈر کر روپوش ہو جائے۔

سرکے والا ہمارا آزمودہ ہے۔
 
اس کا نام ٹائیگر شاید اسی لئے رکھا گیا ہو گا کہ چیونٹیوں جیسی ننھی مخلوق اتنے بڑے نام سے ڈر کر روپوش ہو جائے۔

سرکے والا ہمارا آزمودہ ہے۔
جی بالکل آزمایا جائے گا اب یہ چونٹیوں پر منحصر ہے کہ وہ پاوڈر تک ہی محدود رہتی ہیں یا پھر سرکہ اور چینی وغیرہ کا بھی ذائقہ چکھنا ہے
 

وسیم

محفلین
جہاں جہاں لال چونٹیاں موجود ہیں یا موجود ہونے کا امکان ہے وہاں وہاں کاغذ کے ٹکڑے پہ

میں تمہیں این آر او نہیں دوں گا

لکھ کر لٹکا دیں، چونٹیاں دم دبا کر لنڈن بھاگ جائیں گی :p;)
 
جہاں جہاں لال چونٹیاں موجود ہیں یا موجود ہونے کا امکان ہے وہاں وہاں کاغذ کے ٹکڑے پہ

میں تمہیں این آر او نہیں دوں گا

لکھ کر لٹکا دیں، چونٹیاں دم دبا کر لنڈن بھاگ جائیں گی :p;)
لندن سے ٹیلی فونک رابطہ تو رہے گا نا
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
مرشد فرماندے نے

ابھی گرانئ مٹھائی میں کمی نہیں آئی

دیگِ بریانی و پلاؤ کی گھڑی نہیں آئی

چلے چلو چونٹیوں وہ منزل ابھی نہیں آئی

؛)
شکر کریں کہ مرشد دارِ فانی سے کوچ کر گئے ورنہ وہ فنا فی اللہ کا سبق پڑھاتے کہ آپ ابدی حیات کی طرف لپک پڑتے :LOL:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مرشد فرماندے نے

ابھی گرانئ مٹھائی میں کمی نہیں آئی

دیگِ بریانی و پلاؤ کی گھڑی نہیں آئی

چلے چلو چونٹیوں وہ منزل ابھی نہیں آئی

؛)
خیال رکھئے گا کہیں ان کے پر نہ نکل آئیں۔ زیادہ مشکل کا سامنا ہو جائے گا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہماری محفل میں اور بہت خلیفہ مجاز موجود ہیں انتہائی شفیق اور رحم دل
مجھ سے شفقت کی امید نہ رکھیے :LOL:
آپ نے تو غالب کو بھی پیچھے چھوڑ دی بھائی

داغ کی شامت جو آئی اضطراب شوق میں
حال دل کمبخت نے سب ان کے منہ پر رکھ دیا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اتنی چونٹیاں نہیں جتنے نسخے آ گئے۔ وہ ابھی چونٹیوں کو آپشن دے رہے ہوں گے کہ تم کونسی موت مرنا چاہتی ہو۔
;)
ایسے ہی رحمدل ہوتے قدیر بھائی تو گھر لال چیونٹیوں کے حوالے کر کے اپنا ٹھکانہ کہیں اور کر لیتے کچھ دن۔
 

وسیم

محفلین
ایسے ہی رحمدل ہوتے قدیر بھائی تو گھر لال چیونٹیوں کے حوالے کر کے اپنا ٹھکانہ کہیں اور کر لیتے کچھ دن۔

بظاہر اتنے ہی رحمدل لگتے ہیں۔ حضور نے دوسری لڑی میں اشارۃً ذکر فرمایا تھا کہ خود تو باہر سے

رنگا رنگ بریانیاں "پاڑتے" رہے لیکن سُرخ چونٹیوں کے لیے گھر میں کباب تیار کروا گئے تھے ;)
 
Top