محمد عدنان اکبری نقیبی
لائبریرین

گھروں میں جپسم کے بنی پلیٹوں کا استعمال فرانسیسی کیمسٹ لویزر کی تحقیق کے بعد شروع کیا گیا لویزر نے پہلی بار گھروں کی اندرونی چھتوں کو گرمی اور سردی کے اثرات سے بچانے کے لیے جپسم سے بنی پلیٹوں کا استعمال کیا کیونکہ اس کام کا آغاز فرانس کے شہر پیرس سے ہوا اس لیے جپسم کی اس ٹھوس شکل کو پلاسٹر آف پیرس کا نام دیا گیا ۔
جس کے بعد جدید دور میں آج کل ہمارے ہاں پلاسٹر آف پیرس کی بنی فالز سیلنگ،اورلکڑی سے تیار کردہ چھتوں رجحان دیکھنے میں آیا ۔ ماہرین کے مطابق فالز سیلنگ لگوانے سے نا صرف چھتیں خوبصورت اور دیدہ زیب نظر آتی ہیں بلکہ اس سے نقصان پہنچانے والے موسمی اثرات (گرمی و سردی) میں بھی خاطر خواہ کمی لائی جاسکتی ہے ۔
یہی نہیں کمرے کی چھتوں پر روشنی کے ذریعے بھی کمروں میں ایک منفرد احساس اور تاثر قائم کیا جاسکتاہے یہی وجہ ہے کہ سورج کی قدرتی یا پھر مصنوعی روشنی کسی بھی گھر کی آرائش میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔
آئیے آج بات کرتے ہیں چھتوں کے ان مختلف اسٹائل کی جن کے ذریعے گھر کومنفرد انداز سے نہ صرف سجایا جاسکتا ہے بلکہ ان کے ذریعے موسمی اثرات (گرمی و سردی) سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

اگر آپ کے گھر کی چھت نیچی ہے توپھر آپ ان چھتوں کے لئے ہیوی لائٹنگ کے بجائےسا دہ اورمنظم روشنی کا انتخاب کریں چونکہ کم اونچائی والی چھتوں کے لئے سادہ لائٹنگ سسٹم بہترین ہے اس کے برعکس اونچی چھت کو تھوڑا ڈرامائی انداز سے ڈیکوریٹ کیا جاسکتا ہے اس کے لئے فانوس کا انتخاب بھی شاندار ثابت ہوگا ۔
ایل ای ڈی لائٹس اورچھتیں
دور جدید میں چھتوں کے لئے ایل ای ڈی لائٹس بھی ایک بہترین انتخاب ہے۔ ایل۔ای۔ڈی ایک کمرے کی روشنی کو فوری طور بڑھا دے گا کیونکہ یہ دوسرے عام بلب کے مقابلے میں بجلی اسی(80) فیصد کم استعمال کرتے ہیں دوسری جانب یہ بہترین ماحول فراہم کرنے میں بھی مدد دے گا۔

گھروں کے لئے لکڑی کی چھتوں کا انتخاب بھی ایک دلچسپ طرز سجاوٹ ہے۔لکڑی کی چھتیں عام طور اندرونی آرائش وزیبائش میں استعمال کی جاتی ہیں جو گھر کو خوبصورتی عطا کرنے کے ساتھ ساتھ دیہی انداز بھی دیتی نظر آتی ہیں۔گھر کے اندرونی کمروں کی چھتیں لکڑی کے ذریعے مختلف انداز میں تیار کی جاتی ہیں ۔ساتھ ہی ان پر لائٹنگ کا استعمال ایک دلکش تاثر دیتا نظر آتاہے ۔
چھت میں بنیں روشن دان
گھر میں روشن دان کا ہونا ضروری سمجھا جاتا ہے دور جدید میں اندرونی چھت کا ایک یا اس سے زائد حصہ سورج کی روشنی کے مختلف کٹ ورک ڈیزائن میں کھولاجاتا ہے جس کے ذریعے ایک طرف کمرے کو منفرد انداز دیا جاتا ہے تو دوسری طرف سورج کی روشنی کے لئےانفرادی انداز میں گھر میں داخلے کا حصول ممکن بنایا جاتا ہے۔

کٹ ورک پھول دار چھتیں
چھتوں کو منفرد اسٹائل دینے کی خاطر خوبصورت انداز میں کٹ ورک کا کام کیا جاتا ہے جس میں چھت کی بنیاد پر فلورل ڈیزائننگ چسپاں کی جاتی ہے یا پھر دوسری صورت میں چھتوں کو خوبصورت انداز میں کاٹ کر دہرے رنگوں سے تیار کیا جاتا ہے جس کےلئےجامنی رنگ کے ساتھ خاکستری اور سفید رنگ کا استعمال کسی بھی خوابگاہ کے لئے بہت نیا اور منفرد خیال ہوگا، جو جدیدیت کو نمایاں کرتے ہوئے چھت کی سیلنگ اور پلنگ کے پس منظر میں ایک بہترین انتخاب ہے۔
لکڑی کی ترچھی اور اسٹائلش کچن کی چھت
باورچی خانے کے لئے جدید چھت آخر کیوں نہیں،لیکن یہاں جدت کا خواب آپ کے کچن کی جگہ پر منحصر ہے۔لکڑی کی پہاڑی نما چھت جدید ماحول اور باورچی خانے کے فرنیچر کے وسعت انگیز ماحول کے ساتھ بہت اچھی ثابت ہوسکتی ہے یہ اسٹائل کھلے علاقوں میں ونڈوز کھانا پکانے اور بیکنگ سٹوڈیو کے لئے بھی اضافی روشنی فراہم کرتے ہیں.۔
رنگ برنگی چھتیں
یکساں رنگ وروغن والی چھت کے ساتھ آپ گھر کے لئے یکساں اثرات حاصل کرتے ہیں تاہم یکساں رنگ والی چھت کے علاوہ رنگ برنگی چھت کا استعمال بھی کیا جاتا ہے جبکہ، اس قسم کی چھت کے ڈیزائن کے ساتھ، کہیں زیادہ کئی طرح کے امکانات موجود ہیں ایسی چھتوں میں مختلف رنگوں میں مختلف مواد کے ساتھ، روشنیوں سے چھت اندر سے معطر اور روشن ہے۔

وال پیپر اور چھتیں
دور جدید میں دیواروں کے علاوہ وال پیپر کا استعمال چھتوں کے لئے بھی کیا جانے لگا ہے جو کہ ایک شاندار طرز سجاوٹ میں شمار کیا جاتا ہے اس اسٹائل کے ذریعے گھر کے ہر حصے کو منفرد لک دیا جاسکتا ہے بچوں کے کمروں میں ان کی پسند اور ٹرینڈ کے مطابق چھت پر وال پیپر کا استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ بیڈروم میں مکینوں کی پسند و ناپسند کے مطابق وال پیپر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
چھت کے لئے سجاوٹی اشیاء کا استعمال فوکل پوائنٹ کے ذریعے
ہر کمرے میں جگہ کی ایک بڑی مقدار ہے جو ایک خاص خصوصیت سے زیادہ ابھرسکتی ہے زیادہ تر لوگ رنگا رنگ یا متعدد چھتوں کے ڈیزائن سے گریز کرتے ہیں اور یہ ایک ایسا رجحان ہے جس کے لئے مکمل طور پر اس کا ساتھ دیا جاسکتا ہے اگر آپ ڈرائنگ روم کی چھت کے لئے منفرد طرز سجاوٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں فوکل پوائنٹ کے ذریعے اس روم میں ایک شاندازر فانوس کا اضافہ کیجئے ۔
شیشوں کا استعمال چھت پر
ہال نما کمروں کی چھتوں کے لئے شیشوں کا استعما ل بھی بہترین ہے اس اسٹائل کے ذریعےشیشوں کو کمرے کی چھت پر پائیداری اور مضبوطی کے ساتھ منفرد انداز میں نصب کیا جاتا ہے ،یہ اسٹائل کمرے کو شاہانہ طرز دیتا ہے ساتھ ہی آ کے گھر کی قدروقیمت میں بھی اضافہ کردیتا ہے۔
پتھری چھتیں
چھتوں پر پتھروں کا استعمال بھی ایک منفرد لیکن شاندار تجربہ ہے ایسی چھتوں کے لئے عام طور پر ڈرائنگ روم یا لاؤنج روم کا انتخاب کیا جاتا ہے ان چھتوں پر فن تعمیر کے دوران ماربل یا پتھروں کے ذریعے نقش ونگار بنائے جاتے ہیں جو دیکھنے میں کمروں کو پہاڑی طرز سجاوٹ جیسا اسٹائل فراہم کرتے ہیں ۔
مضمون نگار : رابعہ شیخ