گھریلو ٹوٹکے

جیہ

لائبریرین
ایک عرصے سے گھر داری کرتے کرتے میں نے چند گھریلو ٹوٹکے اور کار آمد نسخے سیکھ لیے ہیں، جو میں آپ کے ساتھ شئیر کر رہی ہوں۔ یہ نسخے آزمودہ بلکہ مجرب ہیں۔ نا صرف خواتیں بلکہ مرد حضرات بھی ان ٹوٹکوں سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اگر ان نسخوں میں ایک بھی آپ کے کام آئے تو سکون کی سانس لیتے وقت مجھے دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔
تو پیش خدمت ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گھریلو ٹوٹکے

* اگر آپ کے سفید سوٹ پر داغ آجائے تو اسے پہنا فوراً بند کردیں اور اسے کسی غریب کو خیرات میں دے دیں۔ کسی کو داغ نظر نہ آئے گا بلکہ باعثِ ثواب بھی ہوگا
* دودھ اگر زمین پر گر جائے تو اسے خشک کرکے اس میں سے مٹی نکال دیں، دودھ قابلِ استعمال ہوجائے گا۔
* نت نئے بیماریوں سے بچنے کے لیے برف ہمیشہ ابال کر استعمال کریں۔
* چینی ہمیشہ نمک والے ڈبے میں ڈالیں، اس طرح وہ چیونٹیوں سے محفوظ رہے گی۔
* اگر آپ کپڑوں میں زیادہ سفیدی چاہتے ہیں تو صابن کو واشنگ پاؤڈر میں دھوکر استعمال کریں۔
* اگر دودھ گرمی کی وجہ سے پھٹ جائے تو ائرکنڈشنڈ کمرے میں بیٹھ کر اسے سی لیں اور جی بھر کے استعمال کریں۔
* اگر گوشت نہ گلے تو سالن پک جانے کے بعد ساری بوٹیاں نکال کر بلی کے آگے پھینک دیں۔ کسی کو گوشت نہ گلنے کی شکایت بھی نہ ہوگی اور بلی کا کام بھی بن جائے گا۔
* کپڑے دھوتے وقت ڈنڈے کا استعمال زیادہ کریں، شوہر زیادہ تیزی سے کپڑے دھوئے گا۔
* اگر جلے ہوئے برتن سے داغ نہ جا رہا ہو تو اسے بازار میں بیچ کر نیا خریدیں۔ داغ دور ہوجائے گا۔
* اگر استری کپڑے جلاتی ہو تو استری ٹھنڈی کرکے کپڑوں پر پھیریں، کپڑے نہیں جلیں گے۔
* جھاڑو دیتے وقت اگر تنکے بکھرنا شروع ہوجائے تو ناریل کے برش سے صفائ کریں، تنکے بکھرنا بند ہوجائیں گے۔
* پیاز کاٹے ہوئے آنسو نکلنے لگے تو پیاز زیادہ سے زیادہ کاٹیں کیوں کہ زیادہ رونے سے آنکھیں خوبصورت ہو جاتی ہیں۔
* برتن دھوتے ہوئے شیشے کے برتن پہلے دھوئیں تاکہ برتن ٹوٹنے میں آپ کو برتن کم دھونے پڑیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر یہ تمہارے آزمودہ اور مجرب نسخے ہیں اور باقاعدگی سے استعمال بھی کرتی ہو تو سسرال میں بہت سکھی رہو گی۔
 

ظفری

لائبریرین
بہت ہی مفید اور سنہری مشورے ہیں اور جویریہ یہ ٹوٹکے تمہاری ذہانت اور بردباری کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ :wink:
اگر یہ مجھے پہلے مل جاتے تو زندگی آسان ہوجاتی ۔ خیر اب بھی مجھ سمیت کافی ممبران اپنے اپنے مطابق ان عظیم ٹوٹکوں سے مستفید ہو سکیں گے ۔ :D
 

جیہ

لائبریرین
شکریہ ظفری ۔ میں کیسے شکریہ ادا کروں۔ آنکھوں میں نمی آگئ ہے آپ کے ان پزیرانہ الفاظ سے :cry:
 

جیہ

لائبریرین
نمکین میں تو نمک ہوتا ہے۔ نمک میں سوڈیم۔ سوڈیم بلڈ پریشر بڑھاتا ہے۔ رہنے دیں :p
 

ظفری

لائبریرین
جیہ نے کہا:
شکریہ ظفری ۔ میں کیسے شکریہ ادا کروں۔ آنکھوں میں نمی آگئ ہے آپ کے ان پزیرانہ الفاظ سے :cry:

آپ شکریہ ادا نہ کریں بلکہ ایسے اور آذمودہ اور نایاب مشوروں سے ہمیں‌نوازتیں رہیں ۔ میری پذیرائی میں کوئی تعطل نہیں آئے گا ۔ :wink:
 

جیہ

لائبریرین
آپ کی اس خلوص نے مجھے لاجواب کردیا ہے

بقول غالب

کس منہ سے شکر کیجئے اس لطف خاص کا

کتنی سچی کہاوت ہے پشتو کی نا؟

کہتے ہیں بزرگ اللہ چڑیوں کے بھی نہ مارے۔

اگر آپ جیسے بزرگوں کی پزیرائی ملتی رہی ۔ تو میں اپنی زندگی کے سارے گھریلو نسخے جو سینہ بہ سینہ چلے آرہے ہیں، یہاں آشکارہ کرلوں گی۔
 

ظفری

لائبریرین
جیہ نے کہا:
آپ کی اس خلوص نے مجھے لاجواب کردیا ہے

بقول غالب

کس منہ سے شکر کیجئے اس لطف خاص کا

کتنی سچی کہاوت ہے پشتو کی نا؟

کہتے ہیں بزرگ اللہ چڑیوں کے بھی نہ مارے۔

اگر آپ جیسے بزرگوں کی پزیرائی ملتی رہی ۔ تو میں اپنی زندگی کے سارے گھریلو نسخے جو سینہ بہ سینہ چلے آرہے ہیں، یہاں آشکارہ کرلوں گی۔

جیتی رہو جیتی رہو ۔۔۔۔ ہم جیسے بزرگوں کی اسی طرح دعا اگر لیتیں رہیں تو ایک دن “ کارآمد ٹوٹکے “ کے نام سے اپنی کوئی کتاب لکھ ہی دو گی ۔ :wink:
 

جیہ

لائبریرین
ٹھیک ہے شمشاد بھائ تکرار کیوں کرتے ہیں۔

نمکین میں کیا پسند ہے؟
 

جیہ

لائبریرین
ظفری نے کہا:
جیہ نے کہا:
آپ کی اس خلوص نے مجھے لاجواب کردیا ہے

بقول غالب

کس منہ سے شکر کیجئے اس لطف خاص کا

کتنی سچی کہاوت ہے پشتو کی نا؟

کہتے ہیں بزرگ اللہ چڑیوں کے بھی نہ مارے۔

اگر آپ جیسے بزرگوں کی پزیرائی ملتی رہی ۔ تو میں اپنی زندگی کے سارے گھریلو نسخے جو سینہ بہ سینہ چلے آرہے ہیں، یہاں آشکارہ کرلوں گی۔

جیتی رہو جیتی رہو ۔۔۔۔ ہم جیسے بزرگوں کی اسی طرح دعا اگر لیتیں رہیں تو ایک دن “ کارآمد ٹوٹکے “ کے نام سے اپنی کوئی کتاب لکھ ہی دو گی ۔ :wink:

جی جی جی ۔ مگر اس کتاب کا نام ہوگا “ بے کار آمد ٹوٹکے“
 
Top