گھروں میں زندگی کی علامت، اکٹھے کھانا کھانا

ایس ایس ساگر

لائبریرین
مکانوں کو گھر بنانا پڑتا ہے ہر مکان گھر نہیں ہوتا
بہت خوبصورت بات کہی ہے خوشی صاحبہ نے۔ واقعی مکان تو اینٹ، گارے اور پتھر سے بنتے ہیں۔گھر کا درجہ تو اسے اس میں بسنے والے دیتے ہیں۔ سیما صاحبہ نے افتخار عارف صاحب کے بہت خوبصورت شعر کی طرف اشارہ کیا ہے۔
مرے خدا مجھے اتنا تو معتبر کر دے
میں جس مکان میں رہتا ہوں اس کو گھر کر دے۔
 
سیما علی

ایس ایس ساگر صاحب،
بڑی نوازش ۔ افتخار عارف صاحب کا یہ شعر میرا پسندیدہ ہے ۔ بہت گہری بات ہے اور سمجھ کی کاش یہ ہماری سمجھ میں آجائے-آہستہ آہستہ یہ باتیں کم ہوتی جا رہی ہیں
 
ایس ایس ساگر

لائبریرین
محترمہ سیما صاحبہ۔
آپ نے اپنے کسی میسیج میں لکھا تھا کہ دل سے نکلی باتیں سمجھنے کے لیے انہیں محسوس کرنا پڑتا ہے۔ بالکل آپ نے صحیح فرمایا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمارا حالیہ المیہ یہ ہے کہ ہم سوچتے تو ہیں مگرہم نے محسوس کرنا چھوڑ دیا ہے۔ اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔
 
جناب بجا فرمایا آپ نے بڑی ضرورت اس بات زبان سے ادا نہ ہو اور محسوس کر لی جائے ۔ میرے والد صاحب کی ایک عادت مجھے ورثہ ملی ہے انکی محسوس کرنے والی حس۔ ہمیشہ انھوں اسے چھٹی حس ہی کہا۔۔
یعنی چھٹی حس ۔بغیر کچھ کہے وہ ہم سب بہن بھائیوں کی بات سمجھ جایا کرتے تھے اور مجھے اپنی تمام سروس کے دوران بھی یہ حس بڑے کام آئی۔آپ حسَُ لطیف بھی کہہ سکتے ہیں ۔حساس لوگوں میں بڑی شدت سے ملے گی۔۔۔۔۔
 
سین خے

محفلین
واہ جی! سیما علی سس آپ تو کامل کے تھریڈز نکال نکال کر لا رہی ہیں :) محفل جوائن کرنے سے پہلے میں چھ سات سال محفل کی خاموش قاری رہی ہوں لیکن آپ ایسے تھریڈز نکال کر لا رہی ہیں جو میں نے بھی نہیں پڑھے ہوئے :) گڈ جاب۔ اس طرح محفل کی اچھی یادیں تازہ ہو رہی ہیں :)
 
عمار نقوی

احساسات و جذبات
اللہ تعالی نے انسانی وجود کے اندر جو بھی رکھا ہے سب بر بنائے مصلحت ہی ہے۔ان میں کوئی بھی چیز فالتو نہیں ہے۔اللہ نے ہمیں عقل و فکر کے ساتھ ساتھ جذبات و احساسات بھی دئے ہیں۔اس میں شک نہیں کہ عقل خدا وند عالم کی عطا کردہ سب سے بڑی نعمت ہے اور ہمارے جذبات و احساست کو عقل کا تابع ہونا چاہئے لیکن اس کا مطلب یہ پرگز نہیں کہ احساسات و جذبات کو بالکل کچل دیا جائے۔موجودہ دور کی مشینی زندگی میں عقل تو ترقی کر گئی لیکن جذبات و احساسات کہیں کھو گئے۔ضرورت ہے کہ ایک بار پھر جذبات و احساسات کو ان کا صحیح مقام دلا جائے اا
 
عمار میاں !!!!!
جیتے رہیے ، خوش رہیے،ڈھیروں دعایئں۔
آپ نے ٹھیک کہا۔ ہماری زندگی ٪90 مشینی ہو گئی ہین ۔پر جس طرح ہر ایجاد کے فائدے ہیں اسی طرح نقصانات ہیں۔ لیکن اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اس مشینی دور میں اپنے احساسات کس طرح زندہ رکھتے ہیں ،دوسرے لفظوں اپنے اندر کے انسان کو زندہ رکھیں۔۔۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
واہ جی! سیما علی سس آپ تو کامل کے تھریڈز نکال نکال کر لا رہی ہیں :) محفل جوائن کرنے سے پہلے میں چھ سات سال محفل کی خاموش قاری رہی ہوں لیکن آپ ایسے تھریڈز نکال کر لا رہی ہیں جو میں نے بھی نہیں پڑھے ہوئے :) گڈ جاب۔ اس طرح محفل کی اچھی یادیں تازہ ہو رہی ہیں :)
بڑی نوازش
کھدائی میں مہارت ہے ۔ بینکر ہوں اسٹیٹ بینک بہادر کبھی بھی پرانا ریکارڈ طلب کر لیتے تھے:):):):):):)
 
سیما علی

لائبریرین
جناب بجا فرمایا آپ نے بڑی ضرورت اس بات زبان سے ادا نہ ہو اور محسوس کر لی جائے ۔ میرے والد صاحب کی ایک عادت مجھے ورثہ ملی ہے انکی محسوس کرنے والی حس۔ ہمیشہ انھوں اسے چھٹی حس ہی کہا۔۔
یعنی چھٹی حس ۔بغیر کچھ کہے وہ ہم سب بہن بھائیوں کی بات سمجھ جایا کرتے تھے اور مجھے اپنی تمام سروس کے دوران بھی یہ حس بڑے کام آئی۔آپ حسَُ لطیف بھی کہہ سکتے ہیں ۔حساس لوگوں میں بڑی شدت سے ملے گی۔۔۔۔۔
اس حساسیت نے ہمیں کہیں کا نہ چھوڑا؀
شاعری صورتِ اظہارِ غمِ ذات نہیں
اپنی دنیا پہ مری تبصرہ آرائی ہے!!!!!
عصرِ حاضر کے مسائل ہوئے بالائے حدود
اب نہ آفاقی رہا کچھ ، نہ علاقائی ہے!!!!!!!
 
سیما علی

لائبریرین
محترمہ سیما صاحبہ۔
آپ نے اپنے کسی میسیج میں لکھا تھا کہ دل سے نکلی باتیں سمجھنے کے لیے انہیں محسوس کرنا پڑتا ہے۔ بالکل آپ نے صحیح فرمایا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمارا حالیہ المیہ یہ ہے کہ ہم سوچتے تو ہیں مگرہم نے محسوس کرنا چھوڑ دیا ہے۔ اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔
جناب
بے غرض کرتے رہو کام محبت والے
خود محبت کا ہیں انعام محبت والے!!!!
لوگ اندر سے یہ ہوتے ہیں بڑے عالیشان
ویسے لگتے ہیں بہت عام محبت والے!!!!!!
 
Top