گپ شپ حصہ چار

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی نہ میں شاعر ہوں اور نہ ہی محبوب کے متعلق سوچ سکتا ہوں۔ وہ اللہ مارا 60 سال سے زیادہ کی عمر کا ہے، روزانہ اس سے دفتر جاتے ہوئے ٹاکرا ہوتا ہے۔ داڑھی مونچھیں صاف، منہ میں پان اور ہاتھ میں سگریٹ ہوتا ہے۔ اس کی قصیدہ لکھوں گا کیا؟
 
محمد بلال اعظم

اس کا سہرا لکھ دیں۔
اس عمر میں بیچارہ خوش ہو جائے گا۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اس کا سہرا اور میں لکھوں؟ اس کی مائی صاحبہ کو معلوم ہو گیا تو اس کا مرثیہ لکھ دیں گی۔

بھائی صاحب چار کی اجازت ہے۔
آپ مائی صاحبہ پہ ایک غزل لکھ دیجیے گا اور یا فراز مرحوم کا یہ شعر سنا دیجیے گا
تو خدا ہے نہ میرا عشق فرشتوں جیسا
دونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں:)

مائی صاحبہ کیا مائی صاحبہ کے اگلوں پچھلوں کو بھی کوئی اعتراض بالکل نہ ہوگا۔
 
شمشاد

لائبریرین
آجکل کیسے کھا سکتا ہوں؟ روزہ ٹوٹ جائے گا ناں۔

اور ویسے بھی مونگ پھلی کے پیسے کون دے گا؟
 
Top