گوگل کروم میں مائکروسافٹ کے جراثیم گھس گئے!

arifkarim نے 'سوفٹویر پر تبصرے' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 22, 2016

  1. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    جی ہاں۔ امسال گوگل نے مائکروسافٹ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے مشہور زمانہ کروم براؤزر سے بیک اسپیس کی سپورٹ ختم کر دی ہے۔ دیگر براؤزر ز کی طرح کروم میں بھی کیبورڈ کے بیک اسپیس بٹن دبانے پر ویب پیج واپس چلا جاتا تھا۔ مگر ان چند صارفین کی سہولت کیلئے جو غلطی سے بیک اسپیس دبا کر اپنا فارم ڈیٹا ذائع کر دیتے ہیں، گوگل نے خاص طور پر اس فنکشنلٹی کو ختم کیا ہے۔اگر بات یہیں رک جاتی تو ٹھیک تھا مگر سوشل میڈیا پر اس تبدیلی کیخلاف سخت رد عمل آنے پر گوگل نے ایک ایکسٹینشن کی صورت میں بیک اسپیس کی سہولت واپس دینے کا انتظام کیا ہے۔ جسپر گوگل کروم کے مداح سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔
    [​IMG]
    ماخذ
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,751
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    کروم میں دو بار بیک‌سپیس دبائیں تو میسج آتا ہے کہ آلٹ اور بایاں تیر دبا کر آپ واپس جا سکتے ہیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  3. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    جی مگر جو سالہا سال سے بیک اسپیس کے عادی ہوں اور دیگر براؤزرز میں یہی کی سٹروک استعمال کرتے ہوں، انہیں اس ناگہانی تبدیلی پر کافی مسئلہ آرہا ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  4. عباس اعوان

    عباس اعوان محفلین

    مراسلے:
    2,448
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Cool
    عادی ہو جائیں گے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  5. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    جی بھائی عادی تو ظاہر ہے ہو ہی جائیں گے۔ مگر درست طریقہ اسکو شامل کرنے کا یہ تھا کہ اس تبدیلی کو بطور فیچر یا فلیگ کروم میں ڈالتے ۔ سرے سے بیک اسپیس ہی غائب کر دینا کافی عجیب سا تجربہ تھا۔ کروم اپڈیٹ کے بعد ایسا لگا کہ کیبورڈ میں کوئی خرابی ہے۔ مگر باقی براؤزرز میں درست نتائج آنے پر گوگل کی کرامات سامنےآگئی۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. عباس اعوان

    عباس اعوان محفلین

    مراسلے:
    2,448
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Cool
    ہم اور آپ آئی ٹی فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں، پاور یوزرز ہیں۔ باقی تمام دنیا پاور یوزر نہیں ہے۔
     
    • متفق متفق × 2
  7. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,379
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    میری تو نیو ٹیب کھولنے کی عادت اتنی خراب ہو چکی ہے کہ بیک نیویگیشن کی نوبت ہی کم آتی ہے. :p
     
    • متفق متفق × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  8. فیصل مجید

    فیصل مجید محفلین

    مراسلے:
    35
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Twisted
    یہ عادت خرابی نہیں ہے بلکہ وقت کی بچت کے زمرے میں آتی ہے، راقم کی بھی یہی عادت ہے ہر ربط نیو ٹیب میں کھولنے کی وجہ سے آدھے گھنٹے بعد ہر ٹیب کو کھول کھول کر چیک کرنا پڑتا ہے جس صفحے پر تھے وہ ٹیب کہاں غائب ہوگئی ہے :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر