گوگل کا ہواوے اینڈروئڈ فون کے لیے اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان

محمداحمد

لائبریرین
بیجنگ:سرچ انجن اور دیگر سہولیات فراہم کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ’گوگل‘ نے چینی اسمارٹ فون ہواوے کے لیے اپنی سہولیات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے ہواوے کمپنی کی مصنوعات پر پابندی اور انہیں ’ممنوعہ اشیا‘ کی فہرست شامل کرنے کے بعد گوگل نے بھی اپنے موبائل آپریٹنگ سسٹم کا ہواوے اسمارٹ فون سے تعلق منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ہواوے نے فوری طور پر اپنا آپریٹنگ سسٹم بنانے کا اعلان کردیا۔

ہواوے دنیا میں اسمارٹ فون بنانے والی دوسری یا تیسری بڑی کمپنی ہے اور گزشتہ برس اس کے 20 کروڑ سے زائد فون فروخت ہوئے تھے اور یہ تعداد ایپل سے زیادہ ہے۔ ہواوے نے اپنے صارفین سے کہا تھا کہ گوگل ایپ اسٹور پر دستیاب آپریٹنگ سسٹم سے اپ ڈیٹس اور ڈاؤن لوڈز کی فراہمی جاری رہے گی لیکن مغربی یورپ کے لیے ہواوے کے نائب صدر ٹِم واٹکنس نے خبردار کیا تھا کہ ضروری نہیں مستقبل اتنا ہی پرامید ہو؟ اس کے بعد چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ سے ہواوے درمیان میں پس کر رہ گئی ہے۔

اگرچہ پلان بی کے طور پر ہواوے نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کا اعلان کر رکھا تھا لیکن وہ اب تک منظرِ عام پر نہیں آیا۔ خدشہ ہے کہ گوگل پر پابندی کے بعد ہوواے کا پورا نظام مفلوج ہوجائے گا۔

اگر گوگل اس پر عمل درآمد کرتا ہے تو دنیا بھر میں استعمال ہونے والے ہواوے کے اسمارٹ فونز بے کار ہوجائیں گے۔ اگرچہ اس میں بنیادی اوپن سورس پروگرام موجود ہے لیکن جی میل، میپس، ڈو او، یوٹیوب اور دیگر بہت سی ایپس نہیں چل سکیں گی۔

ہواوے کمپنی کی مشکل یہاں ختم نہیں ہوں گی بلکہ امریکی پابندی کے بعد کوالکوم، بروڈ کوم اور انٹیل وغیرہ نے بھی ہواوے کو اپنے پروسیسر کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز
 
فاتح

لائبریرین
بہت اچھا قدم ہے۔ گوگل کو اپنی سروسز باقی تمام فونز کے لیے بھی بند کر دینی چاہییں۔ گوگل دنیا کا سب سے بڑا اور خطرناک ترین spying ادارہ ہے۔
اس طرح گوگل کے متبادل سامنے آئیں گے اور اس جاسوس ادارے کی مونوپلی ختم ہو گی۔
 
احمد محمد

محفلین
امریکہ اور گوگل کے اس اقدام سے ہواوے کو اتنی تشویش نہیں جتنی ہمارے پاکستانی بھائی بہنوں کو ہے۔ تین دن میں ڈیڑھ سو افراد تو مجھ سے پوچھ چکے ہیں کہ بھائی میرا موبائل تو نہیں بند ہو جائے گا۔ :eek:
 
فاتح

لائبریرین
تین دن میں ڈیڑھ سو افراد تو مجھ سے پوچھ چکے ہیں
تین دن میں ڈیڑھ سو افراد کا مطلب ہے 50 افراد روزانہ۔نینداور حوائج ضروریہ کے اوقات نکال دیں تو دن کے چودہ گھنٹوں میں ہر گھنٹے آپ سے یہ سوال تین سے چار افراد کرتے ہیں۔ انتہائی حیران کن ;)
 
آپ کی نکتہ چینی درست ہے مگر نکتہ میں چینی کچھ زیادہ ہی ہو گئی۔ :p

بندہ جس کاروباری ادارہ کے شعبہ تعلقاتِ عامہ سے وابستہ ہے اس میں لگ بھگ چھ ہزار سے زائد افراد زیرِ ملازمت ہیں اور یومیہ آٹھ گھنٹوں میں تقریباً پچاس سے زائد افراد کا دفتر میں آنا اور بندہ سے رابطہ کرنا معمول کی بات ہے۔ اس تناسب سے آپ اوسطاً ملاقات کے اوقات کا تعین بھی بخوبی فرما سکتے ہیں۔ :)
 
جاسم محمد

بار بار ایک ہی بات دہرانے کی بجائے کاکا منا کی طرح ٹیپ ریکارڈر کا استعمال کریں :)
 
احمد محمد

محفلین
بار بار ایک ہی بات دہرانے کی بجائے کاکا منا کی طرح ٹیپ ریکارڈر کا استعمال کریں :)

ہاہاہا۔۔۔ پہلے تو وہ زبانی ہی سناتا رہا۔ اور اخیر میں اتنا اختصار کیا کہ صرف یہ بتاتا کہ:-

شامی آئے۔۔۔ تے فوت ہو گئے۔۔۔ :)

محترم۔۔۔ جس ڈراما کا آپ نے حوالہ دیا، اس معلوم ہوتا ہے کہ آپ بہت پرانی مُڈّی ہیں۔ :D
 
آخری تدوین:
Top