گوگل کا میک اور لینکس کے استعمال کا فیصلہ

خواجہ طلحہ

محفلین
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ،گوگل اپنے نئے ملازمین کو ایپل میک کمپیوٹر یا لینکس استعمال کی عادت ڈال رہا ہے۔:)
فنانشل ٹائمز سے بات چیت کے دوران گوگل ملازمین نے اس بات کا اظہار کیاہے کہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر وائرس اور ہیکرز کے اٹیکس کی وجہ سے گوگل مائیکروسافٹ ونڈوز کا استعمال بند کررہا ہے۔

اس خبر کے بعد سے کچھ اخبارات نے مائیکروسافٹ کے اداس اور برہم ہونے کی خبریں بھی شائع کی ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
بڑی دیر سے عقل آئی ہے گوگل والوں کو۔ مجھے معلوم نہیں کہ اس فیصلے کا محرک کیا ہے لیکن کہیں کسی گوگل ملازم کا کمپیوٹر ہیک تو نہیں ہو گیا تھا کہ گوگل کو یہ فیصلہ کرنا پڑا؟
 
Top