گوگل و ی او 3 (Veo 3)ویڈیو جنریٹر

نبیل

تکنیکی معاون
حالیہ گوگل آئی او ایونٹ میں مصنوعی ذہانت میں پیشرفت سے متعلق کئی اعلانات موجود تھے، لیکن ان میں سے سب سے زیادہ توجہ غالبا ویڈیو جنریٹر Veoکے نئے ورژن 3 کو مل رہی ہے۔ اگرچہ اس سے قبل بھی کئی ویڈیو جنریٹرز دستیاب ہیں لیکن Veo 3پہلا ویڈیو جنریٹر ہے جو پرفیکٹ لپ سنک کے ساتھ آڈیو بھی جنریٹ کرتا ہے۔ وی او 3 کی ویڈیو جنریشن دورانیے کے اعتبا رسے ابھی قدرے محدود ہے۔ فی الوقت 8 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ جنریٹ کرنا ہی ممکن ہے۔ اور یہ صلاحیت بھی گوگل الٹرا سبسکرپشن کا حصہ ہے جو کہ 250 ڈالر ماہانہ ہے۔ علاوہ ازیں یہ ابھی صرف امریکہ میں دستیاب ہے۔ کچھ لوگوں کےخیال میں موجودہ صورت میں وی او 3 پروفیشنل ویڈیو پروڈکشن کے لیے ناکافی ہے۔ اس کے باوجود یوٹیوب، ٹک ٹاک وغیرہ پر لوگ جو ویڈیوز بنا کر پوسٹ کر رہے ہیں، ان سے آنے والے دنوں کی ایک جھلک مل سکتی ہے۔ ذیل کی ویڈیو میں اے آئی سے جنریٹ کیے ہوئے کردار اس بات پر پر جوش نظر آ رہے ہیں کہ اب وہ خاموش نہیں رہیں گے بلکہ وہ بات کر سکتے ہیں:


اور ڈجیٹل کرداروں کا اپنا ڈجیٹل ہونے پر اظہار حیرت:

 

نبیل

تکنیکی معاون
فی الوقت تو میرے پاس گوگل الٹرا سبسکرپشن نہیں ہے جس پر میں طبع آزمائی کر سکوں، لیکن اردو اے آئی کے نام سے ایک یوٹیوب چینل دریافت ہوا ہے جس میں اردو یا ہندی آڈیو کے ساتھ ویڈیو کلپس جنریٹ کرنے کا بتایا گیا ہے۔ یہ کلپس زیادہ تر ٹک ٹاک اور فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ہیں۔ ان میں سے چند یہاں شئیر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

پروموشن ویڈیو


فیملی وی لاگ:


اے آئی قوالی :)


میوزک ویڈیو

 

محمداحمد

لائبریرین
اے آئی ویڈیوز کے نتائج شدید حیران کن ہیں۔

شاید ہم میں سے کوئی بھی اصل نقل کا فرق نہ کر پائے۔

اس سب کے دور رس اثرات کیا دیکھ رہے ہیں آپ لوگ؟
 

جاسمن

لائبریرین
کافی سال پہلے ایک مضمون شاید یہیں پڑھا تھا کہ ایک وقت آئے گا جب پرانے اداکار جو وفات پا چکے، وہ آپ کو سکرین پہ زندہ صورت میں نظر آئیں گے۔
تو یہ ہونے لگا ہے۔ کچھ ماہ پہلے ایک بھارتی شادی میں دولہا کے مرحوم والد نے سکرین پہ شادی میں شرکت کی۔
سوچ ہے کہ آگے مزید کیا کچھ ہونے والا ہے؟
اس کے اچھے یا خدانخواسطہ برے کیا نتائج نکلیں گے؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ تو سکرین اور وڈیوز ہیں ،
جو چیزیں آپ سکرین پر دیکھ رہے ہیں وہی چیزیں آپ کے ساتھ آ کر مصافحہ اور معانقہ بھی کیا کریں گی ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ تو سکرین اور وڈیوز ہیں ،
جو چیزیں آپ سکرین پر دیکھ رہے ہیں وہی چیزیں آپ کے ساتھ آ کر مصافحہ اور معانقہ بھی کیا کریں گی ۔
ہمیں تو ڈر ہی رہے گا کہ کسی دن گرفت آہنی نہ ہو جائے۔ ہم تو بالاخر اصلی انسان ہیں۔ :) :) :)
 
Top