گوشت حلیم بنانے کا طریقہ

گوشت حلیم بنانے کا طریقہ

گوشت دو کلو
گیہوں آدھا کلو
دال چنا ایک پاؤ
دال مسورآدھ پاؤ
دال مونگ آدھ پاؤ
چاول آدھ پاؤ
تمام مصالحہ حسب ضرورت
ترکیب:
گیہوں کو بادن دستے میں کوٹ لیں اور اس کے چھلکے اتار لیں حتیٰ کہ سفید دانہ نظر آنے لگے۔ گوشت میں تمام مصالحے ڈال کر بھون لیں۔یہ یاد رکھیں کہ گوشت خوب گل جائے۔ اب دال مسور اور دال مونگ چاول ڈال کر خوب گلا لیں۔ گیہوں اور چنے کی دال کو بھی الگ پکا لیں۔ جب گیہوں گل جائیں تو تمام دالیں اور گوشت بھی ایک جگہ کرلیں۔ اب یہ سب چیزیں بڑے دیگچے میں ڈال کر پکائیں۔ حلیم کو اتنا گھوٹیں کہ لیس چھوٹ پڑے۔ پیازبادامی کر کے رکھ لیں۔ ہری مرچ باریک باریک کاٹ کر رکھ لیں ، جتنا حلیم کی گھٹائی ہو گی حلیم اتنا ہی لذیذ ہوگا۔ حلیم تیار ہو جائے تو بادامی پیاز ہری مرچ اور گرم مصالحہ پسا ہوا ڈال کر کھائیں۔
 
ایک اور طریقہ ملا ہے۔ :)

گوشت ۔ 1کلو۔ تیل ۔ 2کپ پیاز ۔ 1/4کلو 250گرام لہسن ۔ 125گرام ادرک ۔ 75گرام موٹی الائچی۔ 6سے8عدد دال چینی۔ 2ڈنڈی کالی مرچ ۔ 1مٹھ لونگ ۔ 1مٹھ تیز پتہ ۔ 4عدد لال مرچ ۔ 4کھانے کے چمچ مک ۔ 1کھانے کا چمچ ۔ ہلدی۔ 1کھانے کا چمچ< پانی۔ 6کپ</>دالیں1۔ دال مسور ۔ 125گرام</>2۔ دال چنا ۔ 125گرام</>3۔ دال مونگ ۔ 125گرام</>4۔ دال ماش ۔ 125گرام</>5۔ چاول ۔ 125گرام<>6۔ گندم ۔ 125گرام</p><p>
ترکیب:-
</>ایک دیگچے میں تیل ڈال کر پیاز ڈال دیں اس کے بعد اس میں ادرک لہسن ڈال دیں اور اس کے بعد گوشت ڈال دیں اور اس کو اچھی طرح بھونیں جب گوشت بھون جائے اور لال مرچ ہلدی نمک ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور اس کے بعد سارے گرم مصالحہ کی پوٹلی بنا کر اس میں ڈال دیں اور اچھی طرح بھونیں اس کے بعد 6کپ پانی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر چھوڑدیں۔</>نوٹ: - چاول+دلیا اور چنے کی دال+ماش کی دال دونوں کو اکٹھا کرکے رات کو بھگو دینا اور چاول اور دال مونگ صبح بھگو دینا۔</>اوراس کے بعد تمام دالوں کا ابال کر گوشت میں مکس کردینا گوشت مےں سے ہڈیا ں اور گرم مصالحے کی پوٹلی نکال لینا اس کے بعد دالوں اور گوشت کو اچھی طرح مکس کرکے گرم گرم پیش کریں
 
ماہی احمد

لائبریرین
یہ طریقہ یہاں سے کاپی پیسٹ کیا گیا ہے۔
کچن کے ماہر خواتین و حضرات سے گزارش ہے کہ اس طریقے میں کچھ بہتری ہو سکتی ہے تو رہنمائی کریں - ماہی احمد نور سعدیہ شیخ عبدالقیوم چوہدری
@
میرے تجربے کے مطابق اگر پکانے سے پہلے چولہا جلا لیں تو حلیم کا مزہ دوبالا ہو جائے گا۔۔۔۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
بلینڈر خراب نہیں ہوجائے گا؟
بلینڈر نہیں خراب ہوتا، اب تو لوگ ساگ بھی بلینڈر میں ڈال کر گھوٹ لیتے ہیں اور کھیر کو بھی سارا دن ہلکی آنچ پر پکانے کی بجائے دودھ اور بھگوئے ہوئے چاول بلینڈر میں ڈال کر پہلے ایک "چکر" دے لیتے ہیں پھر پکا لیتے ہیں۔ وقت اور اینرجی کی بچت۔ مگر سنا ہے کہ جو مزہ "گھوٹنے" کے بعد آتا ہے ان کھانوں میں وہ بلینڈر سے نہیں آتا۔۔۔۔ واللہ اعلم۔۔۔۔ ہم نے تو آج تک نہ حلیم بنایا نہ ساگ نہ کھیر۔۔۔۔
 
آخری تدوین:
بلینڈر نہیں خراب ہوتا، اب تو لوگ ساگ بھی بلینڈر میں ڈال کر گھوٹ لیتے ہیں اور کھیر کو بھی سارا دن ہلکی آنچ پر پکانے کی بجائے دادھ اور بھگوئے ہوئے چاول بلینڈر میں ڈال کر پہلے ایک "چکر" دے لیتے ہیں پھر پکا لیتے ہیں۔ وقت اور اینرجی کی بچت۔ مگر سنا ہے کہ جو مزہ "گھوٹنے" کے بعد آتا ہے ان کھانوں میں وہ بلینڈر سے نہیں آتا۔۔۔۔ واللہ اعلم۔۔۔۔ ہم نے تو آج تک نہ حلیم بنایا نہ ساگ نہ کھیر۔۔۔۔
یعنی آپ کا سارا زور کھانے پر ہی رہا!! میں نے سوچا تھا ان دیہاتی گھریلو خاتون کو کھانے پکانے کا خاصا تجربہ ہوگا ۔مگر کتھوں !!
 
خاطر جمع رکھیں۔ پوری ترکیب بتا کر کہہ رہی ہیں ہم تو نے تو کبھی کچھ نہیں پکایا۔ یہ چلن نئی بہووں کے ہی ہووے ہیں سسرال میں
 
افضل حسین

محفلین
میں نے حلیم کی کئی ریسیپی دیکھی ہے ۔زیادہ تر میں دالوں کے ساتھ ساتھ barley کو بھی شامل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ میں نے مارکیٹ میں کافی تلاش کیا لیکن بارلی مجھے کہیں نہیں ملی اس کی وجہ سے میں حلیم نہیں بنا پا رہا ہوں ۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
یعنی آپ کا سارا زور کھانے پر ہی رہا!! میں نے سوچا تھا ان دیہاتی گھریلو خاتون کو کھانے پکانے کا خاصا تجربہ ہوگا ۔مگر کتھوں !!
پہلی بات، سارا زور کھانے پر مطلب؟ برتن نہیں دھونے ہوت؟ :cautious:
دوسری بات، ابھی میں پوری طرح سے دیہاتی گھریلو خاتون ہوئی نہیں نہ۔۔۔۔ ایک سال بعد پوچھئیے گا۔۔۔ انی پا دیاں گے :ROFLMAO::LOL:
 
ماہی احمد

لائبریرین
میں نے حلیم کی کئی ریسیپی دیکھی ہے ۔زیادہ تر میں دالوں کے ساتھ ساتھ barley کو بھی شامل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ میں نے مارکیٹ میں کافی تلاش کیا لیکن بارلی مجھے کہیں نہیں ملی اس کی وجہ سے میں حلیم نہیں بنا پا رہا ہوں ۔
"جو" کے بغیر بنا کر دیکھ لیں۔۔۔۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
خاطر جمع رکھیں۔ پوری ترکیب بتا کر کہہ رہی ہیں ہم تو نے تو کبھی کچھ نہیں پکایا۔ یہ چلن نئی بہووں کے ہی ہووے ہیں سسرال میں
واللہ صرف تین ڈشز کے نام لکھے تھے کہ نہیں بنانی آتیں۔۔۔۔ آپ نے تو میری لاعلمی پورے کچن پر پھیلا دی۔۔۔۔ مجھے وہ وہ کچھ بھی بنانا آتا ہے جو دنیا میں بہت کم لوگوں کو آتا ہوگا :smug:
 
لیکن باقی دنیا کے لوگوں کو وہ کھانا تو آتا ہے نا؟
 
میں نے حلیم کی کئی ریسیپی دیکھی ہے ۔زیادہ تر میں دالوں کے ساتھ ساتھ barley کو بھی شامل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ میں نے مارکیٹ میں کافی تلاش کیا لیکن بارلی مجھے کہیں نہیں ملی اس کی وجہ سے میں حلیم نہیں بنا پا رہا ہوں ۔
آپ دوسری ترکیب آزما لیں۔

Top