گندم کے جواب میں چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
نہیں ۔۔ میرا خیال ہے کہ پانی کا جہاز آج ہوائی اڈے پر اتر گیا ہے ۔۔ شاید وہی دیکھنے گئے ہوں ۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
میں اگر اُڑ سکوں تو فوراً پاکستان جاؤں گا۔

س) پرندوں کو ایک ملک سے دوسرے ملک جانے کے لیے ویزہ کی ضرورت کیوں نہیں پڑتی؟
 

غازی عثمان

محفلین
پنچھی، ندیا، پون کے جھونکے
کوئی سرحد نہ انہیں روکے
سرحدیں‌ انسانوں کے لئے ہیں
سوچو تم نے اور میں نے
کیا پایا انساں ہوکے ( آخری مصرعہ فضول ہے )


س) یہ کس فلم کا گانا ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
ووٹرز کی لسٹ میں نام نہیں آتا۔۔

شناختی کارڈ 18 سال کی عمر میں ہی کیوں بنتا ہے پہلے کیوں نہیں ؟
 

شمشاد

لائبریرین
آپ سے کس نہ کہا کہ نہیں بنتا، میرے سب بچوں کا بنا ہوا ہے اور سب ہی 18 سے کم ہیں۔ حکومت کو پیسے چاہییں، چاہے آپ ایک سال کے بچے کا بنوا لیں۔

س) ووٹ دینے کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟
 

سارہ خان

محفلین
شمشاد بھائی یہاں پر تو 18 سال کی عمر میں ہی بنتا ہے نہ ۔۔

جواب: کیونکہ انڈیا کے نوٹوں پر گاندھی کی تصویر ہوتی ہے

نئے نوٹ اتنے چھوٹے چھوٹے کیوں بنائے گئے ہیں ؟
 

غازی عثمان

محفلین
تاکہ بیگوں میں آرام سے بھرے جاسکیں اور سوٹزرلینڈ کی پرواز میں‌ Over Bagage نہ ہو،


حکمرانوں‌ کہ سوئس اکاؤنٹ‌ ہی کیوں‌ ہوتے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
سارہ خان نے کہا:
شمشاد بھائی یہاں پر تو 18 سال کی عمر میں ہی بنتا ہے نہ ۔۔

جواب: کیونکہ انڈیا کے نوٹوں پر گاندھی کی تصویر ہوتی ہے

نئے نوٹ اتنے چھوٹے چھوٹے کیوں بنائے گئے ہیں ؟

سارہ پاکستان میں بھی نادرہ والے 18 سال سے کم عمر کا شناختی کارڈ بنا دیتے ہیں۔ بس اس کی فیس ایک ہزار روپے ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
کالاپانی نے کہا:
‌‌کمرانوں‌ کہ سوئس اکاؤنٹ‌ ہی کیوں‌ ہوتے ہیں؟

کیونکہ وہ پوچھتے نہیں ہیں کہ اتنا پیسہ کہاں سےآیا ۔

پاکستان میں بینکوں کو دنیا میں سب سے زیادہ پرافٹ مارجن کیوں دیا جا رہا ہے ۔ ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top