گرافکس گمپ ۔ عبارت کے مختلف انداز

جہانزیب

محفلین
s
3064224970_12221da8cd_m.jpg
3061477645_b002612535_m.jpg
3062317130_c7bb2efcae_m.jpg



ایک بات میں ابھی ضرور پوچھو گا اس میں ٹیکسٹ ایفکیٹ جیسے بیول اینڈ امپوز ڈراپ شیڈو وغیرہ کے آپشن ہیں یا نہیں
مجھے تو ابھی تک نہیں مل سکے۔

عبارت کے تمام انداز گمپ میں بخوبی حاصل کئے جا سکتے ہیں، لیکن فوٹو شاپ کی طرز پر گمپ میں Layers Effects علیحدہ سے شامل نہیں ہیں ۔

ڈراپ شیڈو ۔ (Drop Shadow)

اس انداز یا ایفیکٹ میں عبارت کے ساتھ اس کے سائے کا تاثر قائم کیا جاتا ہے ۔ بنیادی طور پر ڈراپ شیڈو، اصل عبارت ہی دو دفعہ لکھی ہوتی ہے، جہاں دونوں کا مقام تھوڑا بدل کر سائے کا تاثر قائم کیا جاتا ہے ۔

آپ نئی دستاویز کھولیں ۔ اور وہاں پر تحریر یا ٹیکسٹ ٹول
2753324097_811b74c061.jpg
منتخب کریں ۔ میں نے اوبنٹو میں پہلے سے نصب اوپن فونٹ المتین کا استعمال کیا ہے ۔ اور اپنی عبارت لکھیں ۔

3061476829_4c4c73e250_o.png

مُوو ٹول
2754155158_cf34e5eaaf.jpg
کی مدد سے عبارت کو صحفہ کے درمیان لے آئیں ۔

3061477025_2d9cdd241f_m.jpg

اس کے بعد لئیرز ڈاک میں عبارت والی پرت کو ڈپلیکیٹ کر لیں ۔ اب ہمارے پاس عبارت کی دو عدد پرتیں موجود ہوں گی۔ آپ چاہیں تو ان کے نام بدل سکتے ہیں، ایک کو Text اور دوسرے کو Drop Shadow کا نام دے لیں ۔

ڈراپ شیڈو والی پرت کو عبارت والی پرت کے نیچے لے آئیں، اب ہماری دونوں لئیرز میں عبارت کا رنگ ایک جیسا ہی ہے، اسے بدلنے کے لئے Text کو منتخب کر لیں، ٹولز میں تحریر یا ٹیکسٹ ٹول منتخب کریں، اور ٹولز ڈاک کے نیچے ترجیحات میں رنگ سفید میں بدل لیں ۔

3061476955_18471db94f_m.jpg

اب لئیزر ڈاک میں ڈراپ شیڈو والی پرت کو منتخب کریں، ٹولز میں مُوو ٹول سلیکٹ کر کے، ڈراپ شیڈو والی لئیر کو تھوڑا نیچے کر دیں ۔

3062317448_df5c8cc8bb_m.jpg


تھوڑا اور بہتر تاثر پیدا کرنے کے لئے، ڈراپ شیڈو لئیر منتخب کر کے، Opacity کو 70 دیں، اور ڈراپ شیڈو لئیر کو منتخب کر کے Tools, وہاں Blur, اور پھر وہاں Gausian Blur منتخب کر کے، عبارت کو مناسب حد تک دھندلا دیں، اپنی عبارت کے لحاظ سے میں نے اسے 20 پر رکھا، اور ذیل کا تاثر حاصل ہوا ۔

3062317130_c7bb2efcae_m.jpg

لیکن پریشان نہیں ہوں، یہ سب کرنا ضروری نہیں ہے، میں نے صرف ڈراپ شیڈو سمجھانے کے لئے سب جتن کیا ہے ۔

دوسرا طریقہ یہ ہے، کہ پہلے عبارت لکھیں ۔
اس کے بعد Filters ، وہاں Light and Shadows اور وہاں Drop Shadow منتخب کرنے سے ذیل کا نیا دریچہ ہمارے پاس کھلے گا۔

3062317412_54fd631d85.jpg

یہاں اپنی عبارت کے لحاظ سے تمام مقداروں کو بدل لیں ۔
اور اسکے بعد بس Ok دبا دیں ۔ یہ رہا ہمارا نتیجہ ۔

3062317130_c7bb2efcae_m.jpg

حاشیہ (Text Outline) .

عبارت کے گرد حاشیہ لگا کر اسے خوبصورت بنانا بھی کافی مقبول ہے، گمپ میں ایسا کرنے کے لئے پہلے نئی دستاویز بنائیں ۔تحریر کے لئے ٹیکسٹ ٹول کو منتخب کریں اور اپنی عبارت لکھیں ۔

3062316938_406409fd2b_m.jpg

موو ٹول کی مدد سے عبارت کو صحفہ کے درمیان میں کر لیں۔ اب لئیرز ڈاک میں جا کر، عبارت کو منتخب کر کے، ماؤس کا دایاں کلک دبائیں تو آپ کے پاس مختلف ترجیحات کھل جائیں گی ۔ یہاں پر Alpha to Selection کو منتخب کر لیں، ایسا کرنے کے بعد آپ کی عبارت کے گرد رینگتی چیونٹیاں نظر آنا شروع ہو جائیں گی ۔

3061477859_ab72992307_m.jpg

اب لئیرز ڈاک میں ، یا پھر Layer اور وہاں New Layer بنائیں ۔ یاد رکھیں کہ لئیر شفاف یا Transparent ہو ۔ اس کا نام ہم Outline رکھ لیتے ہیں ۔ لئیرز ڈاک میں تیر کے نشانوں کا استعمال کر کے، Outline والی لئیر کو درمیان میں کر لیں ۔

3061477365_02b3d0be7b_o.png

اب ، تصویر والے دریچہ میں Select اور وہاں Grow کو متخب کریں، اور عبارت کے تناسب سے یہاں مقدار بدل دیں، اپنی عبارت کے لحاظ سے میں نے اسے 10 پکسلز کا اضافہ کیا ہے ۔

3062317264_67c4f5383d_m.jpg

اس کے بعد، بکٹ فل ٹول منتخب کر کے، حاشیہ کا رنگ منتخب کریں اور سلیکشن میں رنگ بھر دیں ۔ میں نے یہاں سفید رنگ کا استعمال کیا ہے ۔

3061477199_6c6364ca11_m.jpg

دوسرا طریقہ ۔

عبارت لکھیں، عبارت والی پرت میں دایاں ماؤس کا کلک کر کے Alpha to Selection منتخب کریں ۔

3061477859_ab72992307_m.jpg

پھر تصویر والے دریچہ میں Select اور وہاں Border منتخب کرنے سے عبارت کر گرد رینگتی چیونٹیاں بن جائیں گی ۔

3062317572_0d24f20bd6_m.jpg

بکٹ فل ٹول
2754151470_92a1f6ea6f.jpg
سے حاشیہ کا رنگ منتخب کر کے، رنگ بھر دیں ۔

3061477645_b002612535_m.jpg

تھوڑا اور بہتر نتیجہ ۔

3061477137_83ceba8786_m.jpg


اندرونی سایہ (Inner Shadow/Inner Glow)

سب سے پہلے نئی دستاویز کھول کر، اپنی عبارت لکھیں ۔

3064225292_2956152d00_m.jpg

عبارت والی لئیر پر ماؤس کا دایاں کلک کر کے Alpha to selection منتخب کریں ۔

3064225238_0e4db1c8f1_m.jpg

اس کے بعد Layers اور وہاں New Layer بنائیں، یاد رہے کہ یہ نئی لئیر شفاف یا Transparent ہو ۔
بکٹ فل ٹول منتخب کر کے، جس رنگ کی عبارت ہے اس سے گہرا رنگ منتخب کر کے، منتخب حصہ کے اندر کلک کر کے رنگ بھر دیں ۔

3063387123_b4d0a7916e_m.jpg

اب Select اور وہاں Shrink منتخب کر کے عبارت کے لحاظ سے سلیکشن کو چھوٹا کر لیں، میں نے یہاں مقدار کو 5 پکسلز کم کیا ہے۔
اس کے بعد پھر Select اور وہاں Feather پر کلک کر کے مقدار کو عبارت کے لحاظ سے ترتیب دے لیں، یہاں میں نے پھر 5 پکسلز منتخب کیا ہے ۔

3063387077_33956edbab_m.jpg

ایسا کرنے کے بعد Ctrl + K یا پھر ڈیلیٹ کا بٹن دبائیں ۔

3064225006_bbbe885773_m.jpg

اور لئیر کی Opacity کو کم کر دیں، میں نے یہاں Opacity کی مقدار 30 فی صد رکھی ہے ۔ ایسا کرنے کے بعد Filters وہاں Blur اور پھر Gausian Blur منتخب کر کے لئیر کو ہلکا سا دھندلا دیں، میں نے یہاں بھی مقدار 5 پکسلز رکھی ہے ۔ اور یہ رہا ہمارا نتیجہ ۔

3064224970_12221da8cd_m.jpg

ابھری یا کھدی عبارت (Bevel and emboss)

ایک نئی دستاویز بنائیں، اور اس میں اپنی عبارت لکھیں ۔ عبارت والی لئیر کو منتخب کر کے ذیل کی تصویر جیسے Lock کو منتخب کر لیں، ایسا کرنے سے لئیر میں شفاف حصے شفاف ہی رہیں گے۔

3063387619_93af2d3e51_o.png

اب گریڈانٹ ٹول منتخب کر کے تصویر میں اوپر سے نیچے کی طرف اس کا استعمال کریں ۔

3064225702_5cb968ef4a_m.jpg

عبارت والی لئیر منتخب کر کے دایاں ماؤس کا بٹن دبا کر Layer to image size منتخب کر لیں، ایس کرنے سے ہماری عبارت والی لئیر ریسٹر لئیر میں بدل جائے گی، اور اس کے بعد ہم عبارت کو مدون نہیں کر سکتے ۔

اب دوبارہ عبارت والی لئیر پر دایاں کلک کر کے Alpha to selection منتخب کریں، ایسا کرنے سے عبارت کے گرد رینگتی چیونٹیاں ظاہر ہو جائیں گی ۔

3063387437_ffc5511e31_m.jpg

اب Layer اور وہاں New Layer پر کلک کر کے ایک نئی شفاف لئیر کا اضافہ کریں اور اسکا نام Bump رکھ لیں ۔ اس کے بعد بکٹ فل ٹول منتخب کر کے اس میں سفید رنگ بھر دیں ۔ اور لئیر کو عبارت والی لئیر کے نیچے لے جائیں ۔

3064225618_0d1f1760f0.jpg

اب bump والی لئیر کو منتخب رکھتے ہوئے، Filters وہاں blur اور پھر Gausian blur منتخب کر کے 10 سے 20 پکسلز کے درمیان عبارت کو دھندلا کر دیں ۔

اب اپنی عبارت والی لئیر کو منتخب کر کے، Filters وہاں Map اور پھر Bump Map کو منتخب کر لیں ۔ آپ کے پاس این نیا دریچہ کھلے گا،

3064225488_9af5f769a9.jpg

یہاں اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے Bump Map کے سامنے Bump والی لئیر کو منتخب کیا ہے ۔ نیچے دی گئی مقداروں میں کمی بیشی کر کے آپ فرق دیکھ سکتے ہیں، لیکن یہاں میں سمجھانے کی غرض سے باقی سب مقداروں کو ویسے ہی رہنے دیا ہے ۔ ایسا کرنے سے ہماری عبارت میں ابھرا ہونے کا تاثر پیدا ہو جائے گا ۔

3064225338_379e5fb626_m.jpg


اب کسی عبارت کو کھدا ہوا دکھانے کے لئے، bump والی لئیر میں سفید کی بجائے کالا رنگ بھر کر باقی سب عمل اوپر والے دہرانے سے کھدی ہوئی عبارت کا تاثر پیدا ہو جائے گا ۔
پھر یہی عمل جب Bump map کا دریچہ کھلتا ہے، وہاں Invert Bump map منتخب کر کے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
 

جہانزیب

محفلین
گمپ ایک آزاد مصدر پروگرام ہے، آزاد مصدر ہونے کا فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ کوڈ کو بہتر بنا سکتے ہیں تو آپ پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہے ۔ انٹرنیٹ پر گمپ کے درجنوں اطلاقیے موجود ہیں، جنہیں استعمال کر کے آپ صرف ماؤس کی مدد سے ڈھیروں ایفیکٹس آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں ۔ اوپر والی تحریر میں جو تمام انداز استعمال ہوئے ہیں یہ فوٹو شاپ میں Layer effects کے نام سے پہچانے جاتے ہیں اور گمپ میں کسی پلگ ان کے بغیر اضافی کام کی صورت میں جیسا اوپر بیان کیا گیا ہے سے ھاصل کئے جا سکتے ہیں ۔
لیکن گمپ میں ایک پلگ ان انسٹال کر کے ہم یہ تمام ایفکٹس صرف ماؤس استعمال کر کے کر سکتے ہیں ۔ آپ اپنے کمپیوٹر پر یہ والا پلگ ان ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لینے کے بعد تمام ایفکٹس فوٹو شاپ طرز پر حاصل کر سکتے ہیں ۔
جو کہ Script-fu میں Layers Effects کے نام سے موجود ہوں گے ۔
3063499563_901400960e.jpg
 

جہانزیب

محفلین
آپ کی خاطر ایک اور آسان دو منٹ‌کا نسخہ حاظر ہے ۔

نئی دستاویز بنائیں‌ ، ٹیکسٹ‌ ٹول سے عبارت لکھیں‌ ۔
عبارت والی لئیر پر رائٹ‌ کلک کر کے Alpha to selection کر لیں ۔
اب Layer اور وہاں جا کر New Layer ترتیب دیں، یہ نئی لئیر شفاف ہونا چاہیے ۔
اب سفید رنگ منتخب کر کے ، بکٹ فل ٹول سے سلیکشن میں رنگ بھر دیں ۔
اب Select اور وہاں none منتخب کریں ۔
اب Filter اور وہاں blur پھر Gausian Blur پر جا کر 15 سے 20 درجے تک نئی بنائی لئیر کو دھندلا دیں ۔
کیسا رہا نتجہ؟

3065551823_c1aff8983c.jpg

لیکن یہ صرف اسی وقت تک درست نظر آئے گی جب تک کہ بیک گراؤنڈ لئیر اور دھندلی لئیر کا رنگ ایک جیسا ہو گا

3065551709_1180b7559c.jpg

اس سے بچنے کی خاطر ایک بار پھر عبارت والی لئیر منتخب کریں اور وہاں رائٹ کلک کر کے Alpha to selection منتخب کر لیں ۔
اس کے بعد select اور وہاں Invert کو منتخب کر لیں ۔
اب دھندلائی لئیر جو کہ سب سے اوپر ہونا چاہیے کو منتخب کر کے، Ctrl+K یا پھر Delete کا بٹن دبا دیں ۔ اس کے بعد اس عبارت کو آپ کسی بھی بیک گراؤنڈ کے ساتھ لگا سکتے ہیں اور فرق نہیں پڑے گا ۔

3066392372_59c503660e.jpg
 

فہیم

لائبریرین
میں نے تو script-fu کو پہلے ہی انسٹال کرلیا تھا۔

لیکن ایک بات کے فوٹوشاپ کی طرح اس میں کام کرتے preview نہیں دیکھا جاسکتا۔

صرف script-fu کی بات کررہا ہوں۔
ورنہ دوسرے فلٹرز میں preview دیکھ سکتے ہیں۔
 

جہانزیب

محفلین
ہاں‌، فہیم آپ تبدیلیاں‌ براہ راست نہیں‌ دیکھ پاتے، تجربے کرنا پڑتے ہیں‌۔ لیکن میں‌ لئیرز ایفکٹس کا استعمال نہیں‌ کرتا ۔ سب کچھ لائیو ۔
 

مکی

معطل
یہ نسخہ بھی کامیاب رہا.. :grin:

56702057al8.jpg


باقی بھی فرصت سے ٹرائی کرتا ہوں.. گمپ سکھانے کا بہت شکریہ..
 
Top