گرافکس گمپ ۔ ایک مختصر تعارف ۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جہانزیب

محفلین
سلیکشن اور پینٹ برش کے ساتھ یہ اوزار گمپ میں کثرت سے استعمال ہونے والے اوزاروں میں شامل ہے ۔ اس کا بنیادی مقصد کسی تصویر میں موجود نا پسندیدہ یا ایسے حصے جو درکار نہیں ہوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ تصاویر میں غیر متعلقہ حصوں کو علیحدہ کر کے تصاویر کو چھوٹا کرنے کے کام بھی آتا ہے، گمپ کے مجوزہ طریقہ کے مطابق جب اس کا استعمال کیا جاتا ہے، تو اس کا اثر تصویر میں موجود تمام پرتوں پر ہوتا ہے، یا دوسرے الفاظ میں اس کا اثر مکمل تصویر پر ہوتا ہے ۔
اس کو استعمال کرنے کے لئے ، اوزاروں میں سے منتخب کریں، تصویر میں بایاں ماؤس کا بٹن دبا کر تصویر میں جو حصے مطلوب ہوں، وہاں پر ماؤس کی مدد سے سلیکشن بنائیں، ایسا کرنے سے ایک ڈبہ تصویر میں بن جائے گا، آپ اس ڈبے کے کونوں کو آگے پیچھے کر سکتے ہیں اور جب مطمعن ہو جائیں تو اس کے اندر کلک کر دیں ۔

2973047368_ebb30ee233.jpg

2973047530_313236d315.jpg

2973047616_01f2927109.jpg
 

جہانزیب

محفلین
اس اوزار کی مدد سے ہم تصویر کی ہیت کو بدل سکتے ہیں، تصویر کو مطولبہ زاویہ پر گھما سکتے ہیں ۔ اس کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلے اوزار کو منتخب کریں، اس کے بعد تصویر میں کلک کرنے سے ایک نیا دریچہ وا ہو جائے گا، ہم اس کی مدد سے تصیر کا زاویہ وغیرہ بدل سکتے ہیں، نہیں تو ماؤس کی مدد سے بھی مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں ۔

2973368764_a38303aba5_m.jpg
2973368924_4c877323c2_m.jpg


سکیل ٹول ۔

اس اوزار کی مدد سے ہم ، مکمل تصویر، تصویر میں موجود کسی پرت، یا پھر کسی منتخب شدہ حصہ کے حجم کو گھٹا، بڑھا سکتے ہیں ۔ اس کو استعمال کرنے کے لئے پہلے اوزار منخب کریں، اس کے بعد تصویر میں کلک کرنے سے نیا دریچہ کھل جائے گا، اس نئے دریچے میں تصویر کی مطلوبہ، اونچائی یا چوڑائی ازسر نو ترتیب دی جا سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ ہم ماؤس کی مدد سے بھی یہی کام انجام دے سکتے ہیں ۔

2973368764_a38303aba5_m.jpg
2973368854_d913fc8248_m.jpg
 

جہانزیب

محفلین
اس اوزار کی مدد سے تصویر کی ہیت یوں بدلتی ہے، جہاں اگر عمودی رخ پر ہم دائیں طرف تصویر گھمائیں گے تو افقی زاویہ پر یہ بائیں جانب گھومے گی، مطلب عمودی اور افقی طور پر ایک دوسرے کے بالعکس متناسب ہوں گے ۔
استعمال کرنے کے لئے اوزار کو منتخب کر کے، تصویر میں کلک کریں، نیا دریچہ کھلے گا، جہاں ہم عمودی اور افقی زاویہ کو بدل سکتے ہیں، یہی کام ماؤس کی مدد سے بھی انجام دیا جا سکتا ہے ۔
یاد دہانی : اس اوزار کو ہم ایک ہی وقت میں عمودی یا افقی زاویہ پر استعمال نہیں کر سکتے ہیں، اس طرح کرنے کے لئے بالترتیب باری باری عمل دہرائیں ۔

2973368764_a38303aba5_m.jpg
2972583899_3b54f4041a_m.jpg


اس اوزار کی مدد سے ہم، تصویر کی ہیت، تناسب کے لحاظ سے بدل سکتے ہیں، استعمال کے لئے اسے منتخب کر کے، تصویر پر کلک کرنے سے کونوں پر چار عدد نقاط ظاہر ہو جائیں گے، ماؤس کی مدد سے ہم ان کو آگے پیھے، اوپر نیچے کر کے تصویر، تصویر میں منتخب کردہ کوئی حصہ، یا پھر کسی ایک پرت کا تناسب ازسرنو ترتیب دے سکتے ہیں ۔

2973368764_a38303aba5_m.jpg
2973433026_2b828ebecb_m.jpg


]

اس اوزار کی مدد سے ہم تصویر کا عکس حاصل کر سکتے ہیں، مطلب تصویر کو الٹ سکتے ہیں، استعمال کے لئے اوزار کو منتخب کریں، ترجیحات میں عمودی، یا افقی جانب جیسا آپ تصویر کو بدلنا چاہتے ہیں منتخب کریں، اور اس کے بعد تصویر، کسی ایک پرت یا پھر تصویر میں منتخب حصہ پر کلک کر دیں ۔

2973368764_a38303aba5_m.jpg
2972583745_6c0fe1db68_m.jpg
 

جہانزیب

محفلین
کلر ٹولز ۔

گمپ میں دیگر ٹولز کے برعکس کلر ٹولز پوشیدہ ہیں ۔ بنیادی استعمال کے لئے آٹھ عدد کلر ٹولز گمپ میں موجود ہیں۔ کلر ٹولز پر رسائی تصویر کے دریچہ میں colors پر کلک کر کے حاصل کی جا سکتی ہے ۔
 

جہانزیب

محفلین

جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے، اس اوزار کی مدد سے ہم کسی تصویر، تصویر میں موجود کسی ایک پرت میں رنگوں کا تناسب درست کر سکتے ہیں ۔ استعمال کرنے کے لئے colors اور وہاں color Balance کو منتخب کرنے سے ذیل کا دریچہ ہمارے پاس کھل جائے گا ۔

3018094372_8432fb8859.jpg

اس دریچہ میں سب سے پہلے ہمارے پاس Select Range to adjust نظر آ رہا ہے، یہاں ہم تصویر کے لحاظ سے کسی ایک ترجیح کو منتخب کریں گے، مثلاً اگر تصویر میں گہرے رنگوں کو کم زیادہ کرنے کے لئے shadows اور ہلکے رنگوں کو درست کرنے کے لئے Highlights کو منتخب کریں گے ۔

اس کے بعد نیچے Adjust Color Levels میں رنگوں کے تناسب کو گھٹایا بڑھایا جا سکتا ہے، جو ہر تصویر کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے ۔

اس سے نیچے Preserve luminosity کو منتخب کر کے ہم اس بات کو یقنی بنا سکتے ہیں کہ تصویر میں پہلے سے موجود روشن حصوں پر کوئی اثر وقوع پذیر نہیں ہو ۔
اور Preview کو منتخب کرنے سے جسیے جیسے آپ کو ئی تبدیلی کریں گے، وہ تصویر پر ظاہر ہو جائے گی، جسے دیکھتے ہوئے آپ تناسب درست کر سکتے ہیں ۔
 

جہانزیب

محفلین

ہیو۔سیچوریشن کو سمجھانا میرے لئے ایک نا ممکن سی بات ہے ، کوئی پروفیشنل گرافک ڈیزائنر یا پھر پروفیشنل فوٹو گرافر اس کو درست طریقہ سے سمجھا سکے ۔ اس کے متعلق مزید آپ اس ربط پر پڑھ سکتے ہیں ۔
البتہ آسان لفظوں میں تین بنیادی رنگ، سبز، نیلا اور سرخ ہیں ۔ ہیو۔ سیچوریشن ٹولز کی مدد سے ہم علیحدہ علیحدہ ان کی رینج کو 0 اور 255 کے درمیان گھٹا بڑھا سکتے ہیں ۔ اوزار کو colors اور وہاں Hue-Saturation پر کلک کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ ایسا کرنے سے ہمارے پاس ذیل کا دریچہ کھل جائے گا ۔

3017260323_85bd75f9b2.jpg

یہاں تین بنیادی رنگ، نیلا، سبز اور سرخ ظاہر کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ دیگر تین اضافی رنگ پیلا، گلابی اور آسمانی بھی دستیاب ہیں، ان میں سے ہم مطلوبہ رنگ پر ٹک کر کے رینج میں تبدیلی کر سکتے ہیں، درمیان میں بنے Master کو منتخب کرنے سے تبدیلی تمام رنگوں پر ظاہر ہو گی ۔ اور Preview منتخب کرنے سے ہم نتائج کو تصویر میں براہ راست دیکھ سکتے ہیں ۔
ایک اور بات، جب آپ اس اوزار کا دریچہ کھولتے ہیں تو رنگوں کی ترتیب پہلے سے موجود ہے، کسی مقدار کو بڑھانے سے یہ ترتیب کلاک وائز اثر پذیر ہوتی ہے اور گھٹانے سے کاؤنٹر کلاک وائز ۔ مثلاً آپ نے سرخ رنگ کو منتخب کیا ہے اور ہیو کی مقدار کم کرتے ہیں تو کاؤنٹر کلاک وائز اگلا رنگ پیلا ہے، تو سرخ رنگ پیلے میں تبدیل ہو گا، اسی مقدار کم کرنے سے اگلے رنگ میں بدلتا جائے گا۔
 

جہانزیب

محفلین
۔

اس اوزار کی مدد سے ہم تصویر یا تصویر میں موجود کسی پرت کو greyscale میں بدل سکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ greyscale تصویر Black and White سے مختلف ہوتی ہے، بلیک اینڈ وائٹ میں صرف دو رنگ کالا اور سفید استعمال ہوتا ہے، جبکہ Grescale میں سفید اور سرمئی رنگ مختلف شیڈ استعمال ہوتے ہیں، جہاں سفید سب سے روشن اور کالا سب سے تاریک رنگ اور باقی تصویر کے رنگ ان دونوں رنگوں کے بیچ کے شیڈ ہوتے ہیں ۔
استعمال کرنے کے لئے colors میں Colorize کو منتخب کرنے سے ذیل کا دریچہ کھلتا ہے، جہاں ہم مقدار کو گھٹا بڑھا کر مختلف نتائج حاصل کر سکتے ہیں ۔

3018094206_4bf0f53527.jpg
 

جہانزیب

محفلین

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اس اوزار کی مدد سے ہم تصویر میں برائٹنس اور کنٹراسٹ کو بڑھا یا کم کر سکتے ہیں ۔ لیکن اس اوزار کو اگر فوری نتائج کے لئے تو استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن نتائج اتنے اچھے نہیں آتے ۔ بہتر استعمال کے لئے ہم دیگر اوزار ، Levels یا Curves کا استعمال کر سکتے ہیں، جہاں رنگوں کے تناسب کے حساب سے ہر رنگ کو علیحدہ علیحدہ بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔
 

جہانزیب

محفلین

اس اوزار کی مدد سے کسی تصویر یا تصویر میں موجود پرت کو بلیک اینڈ وائٹ میں بدلا جاتا ہے ۔ استعمال کرنے کے لئے colors اور وہاں Threshold منتخب کرنے سے ذیل کا دریچہ کھل جائے گا ۔

3017260045_6ced178f4d.jpg

یہاں ایک گراف ظاہر ہوتا ہے، جس میں تصویر کی ہسٹوگرام کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے، ہم اس مقدار کو دو طریقوں سے کم یا زیادہ کر سکتے ہیں، یا تو دیے گئے خانوں میں نئی قدر لکھ کر نہیں تو گراف کے نیچے دئے گئے سیاہ اور سفید نشان پر کلک کر کے انہیں دائیں بائیں کرنے سے بھی ایسا کیا جا سکتا ہے ۔عموماً تھریشولڈ کا استعمال بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو بہتر بنانے یا پھر کسی تصویر میں بہتر سلیکشن بنانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
 

جہانزیب

محفلین

یہ اوزار، curves کے ساتھ رنگوں کے اوزار میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا اوزار ہے، اس کی مدد سے ہم کسی تصویر یا تصویر میں موجود کسی پرت کے رنگوں کو آسانی سے بہتر بنا سکتے ہیں ۔ اسے استعمال کرنے کے لئے colors میں Levels کو منتخب کرنے سے درج ذیل دریچہ کھل جاتا ہے ۔

3017259883_7c298e9f18.jpg

اس میں بھی تھریشولڈ ٹول کی طرز پر ایک ہسٹوگرام نظر آتی ہے، لیکن فوراً ہی پتہ چلے کا کہ ہسٹوگرام میں کے نیچے قدریں لکھنے کے لئے تین ترجیحات ہیں اور اسی طرح ہسٹوگرام کے نیچے بھی تین تیر واضح ہیں، جنہیں آگے پیچھے کیا جا سکتا ہے ۔ درمیان والی اضافی قدر سے ہم تصویر کی حدت کم یا بڑھا سکتے ہیں، اب حدت یا Intensity کا تصویر پر کیا اثر ہوتا ہے؟ اگر آپ کسی تصویر پر کام کر رہے ہوں جو تاریک ہو، وہاں اس قدر کو بڑھانے سے گہرے حصے مزید گہرے ہو جائیں گے اور باقی تصویر واضح ہوتی جائے گی ۔ باقی تجربہ سب سے بڑا استاد ہے ۔
اس کے علاوہ Levels کی مدد سے ہم تصویر کے علیحدہ علیحدہ رنگوں کے چینل میں بھی کام کر سکتے ہیں ، ایسا کرنے کے لئے ، channel کے سامنے مطلوبہ چینل منتخب کر لیں، Value منتخب کرنے کی صورت میں تبدیلیوں کا اطلاق تمام رنگوں پر یکساں ہو گا ۔
 

جہانزیب

محفلین

رنگوں کو تناسب میں لانے کے لئے سب سے بہترین ٹول ہے، اس کی مدد سے ہم وہ تمام دیگر کام انجام دے سکتے ہیں جو باقی اوزار علیحدہ علیحدہ کرتے ہیں ۔ ہم رنگوں کا تناسب بڑھا سکتے ہیں، تصویروں کو روشن یا تاریک کر سکتے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ
استعمال کرنے کے لئے colors کے بعد Curves پر کلک کرنے سے ذیل کا دریچہ کھل جاتا ہے ۔

3018094090_d1bac1e604.jpg

اس میں ہمیں سب سے پہلے وہی channel نظر آتا ہے، جس میں ہم سرخ، سبز اور نیلے چینل پر علیحدہ علیحدہ کام کر سکتے ہیں، Value منتخب کرنے سے تبدیلیاں یکساں طور پر تمام رنگوں پر اثر پذیر ہوں گی ۔
پھر ایک گراف ہے، یہاں پر نیچے اور بائیں طرف حرکت دینے سے رنگ گہرے جبکہ اوپر اور دائیں طرف جانے سے ہلکے ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ لائن کے اوپر کسی جگہ بھی کلک کر کے ایک نیا کنٹرول پوائنٹ بنا سکتے ہیں، اور اس کو تصویر اور اپنے ضروریات کے حساب سے ترتیب دے سکتے ہیں ۔ یہ انتہائی کرو ٹول کا انتہائی سادہ استعمال ہے، مزید پڑھنے کے لئے اور مثالوں کے لئے موضوع پر کلک کر کے پڑھا جا سکتا ہے ۔
 

جہانزیب

محفلین

اس کے استعمال سے ہم تصویر یا تصویر میں موجود کسی پرت کو پوسٹر جیسا تاثر دے سکتے ہیں، یہ اوزار ذہانت سے تصویر میں موجود رنگوں کو کم کر دیتا ہے، اور تصویر خراب ہوئے بغیر ایک پینٹ یا پوسٹر کی شکل میں آ جاتی ہے ۔

3018093930_e6db59f84d.jpg
 

جہانزیب

محفلین

اس اوزار کی مدد سے ہم کسی تصویر یا تصویر میں موجود کسی پرت یا کسی منتخب شدہ حصے میں سے رنگ منتخب کر سکتے ہیں ۔ استعمال کے لئے اسے منتخب کر کے مطلوبہ رنگ پر کلک کرنے سے وہ رنگ منتخب ہو جائے گا، جس کو ہم جہاں لگانا چاہیں، پینٹ ٹولز کی مدد سے وہاں لگا سکتے ہیں ۔
اس اوزار کی مدد سے ہم تصویر کو چھوٹا، بڑا کر سکتے ہیں، اسے منتخب کر کے تصویر میں کلک کرنے سے پوری تصویر پر اس کا اثر ہو گا، لیکن تصویر میں موجود کسی ایک حصے کو بڑا کرنا مقصود ہو تو، اسے منتخب کر کے، ماؤس کا بایاں بٹن دبا کر مطلوبہ حصے کے گرد احاطہ لگانا سے وہ حصہ بڑا ہو جائے گا ۔

ترجیحات میں ہم منتخب کر سکتے ہیں کہ آیا ہم تصویر کو بڑا کر کے دیکھنا چاہتے ہیں یا چھوٹا ۔
اس اوزار کی مدد سے تصویر میں موجود دو نقاط کا درمیانی فاصلہ ماپا جا سکتا ہے، عموما ویب سائٹ سانچہ بناتے وقت اس کا استعمال نا گزیر ہوتا ہے ۔ استعمال کے لئے اسے منتخب کر کے جہاں سے فاصلہ ناپنا مقصود ہو وہاں کلک کریں، پھر ماؤس کا بٹن دبا رکھ کر دوسرے نقطہ پر کلک کریں، دونوں نقاط کا درمیانی فاصلہ تصویر کے دریچے میں نیچا لکھا ظاہر ہو جائے گا ۔

اس ٹول کی مدد سے ہم تصویر میں عبارت لکھ سکتے ہیں، ٹول منتخب کرنے کے بعد ترجیحات کے دریچے میں جو ذیل کی تصویر میں ظاہر ہے، میں خط، خط کا حجم اور رنگ منتخب کرتے ہیں ۔

3031518412_90a8d0f14f_o.png

ایسا کرنے کے بعد تصویر میں جہاں آپ عبارت لکھنا چاہتے ہیں، وہاں کلک کریں گے تو ایک دریچہ کھلے کا جِس میں آپ عبارت لکھیں گے اور وہ تصویر پر ظاہر ہو جائے گی ۔

3030680351_452d4cacb4_o.png


3031518498_b3c91fc58b.jpg

ایک یاد دہانی، اکثر اوقات جہاں آپ تصویر میں کلک کر کے عبارت کا اضافہ کرنا چاہتے ہیں، تصویر میں عبارت وہاں ظاہر نہیں ہوتی، بلکہ اس سے تھوڑا آگے پیچھے ظاہر ہوتی ہے، ہم عبارت لکھنے کے بعد مووو ٹول سے اس کو درست کر سکتے ہیں ۔
 

جہانزیب

محفلین

آپ نے اس تحریر کے دوران کئ دفعہ لفظ لئیرز یا پرتیں، یا تصویر میں موجود پرت پڑھا ہو گا، ہم یہاں مختصر طور پر جائزہ لیتے ہیں کہ یہ پرتیں یا لئیرز کیا ہیں، اور ان کا کام کیا ہوتا ہے ۔
گمپ کے مطابق ایک تصویر، ایک کتاب ہوتی ہے، اور پرت اس کتاب کا ایک ورق ۔ ایک تصویر ایک پرت پر بھی مشتمل ہو سکتی ہے، اور کئی پرتوں پر بھی مشتمل ہو سکتی ہے ۔ بہتر طریقہ یہی ہے کہ تصویر کو ہمیشہ زیادہ پرتوں میں تقسیم کر دیا جائے، تا کہ غلطی کی صورت میں ہمیں کم سے کم درستگی کرنا پڑے ۔ اب ہم مثال کے طور پر ذیل کی تصویر دیکھتے ہیں ۔

3030791157_a6d6cd1d0b_o.png

اس تصویر میں کل پانچ پرتوں کا استعمال ہوا ہے، جو درج ذیل ہیں ۔

3030791119_a8800ba74b_o.png

پرتوں کو استعمال کرنے کا فائدہ یہ ہے، مجھے اگر enrgy والی تصویر کی جگہ کوئی اور تصویر استعمال کرنا ہے، تو میں پوری تصویر کو مدون کرنے کی بجائے صرف اسی ایک پرت کو ازسر نو مدون کر سکتا ہوں، اور باقی تصویر ویسے ہی رہے گی ۔

پرتوں والے دریچے کے نیچے ہمیں، چھ عدد آئیکون بنے نظر آ رہے ہیں ۔ سب سے بائیں طرف پہلے آئیکون پر کلک کر کے ہم نئی پرت تشکیل دے سکتے ہیں، ایسا کرنے سے ہمارے پاس ذیل کا دریچہ کھلے گا،

3031629776_769a57fa57.jpg

یہاں ہم پرت کا نام، چوڑائی، اونچائی اور پھر پرت کو کس رنگ سے بھرا جائے منتخب کر سکتے ہیں ۔
دوسرا اور تیسرا آئیکون، پرت کو بالترتیب اوپر اور نیچے کرنے کے کام آتا ہے ۔
چوتھا آئیکون، موجودہ پرت کو کاپی کر کے ایک نئی پرت یا موجودہ پرت کے عکس کی ایک اور پرت بنا دیتا ہے ۔
پانچواں آئیکون، جب ہم کوئی حصہ کاپی کر کے پیسٹ کرتے ہیں، تو اس حصے کو موجود پرت کا حصہ بنانے کے کام آتا ہے ۔
اور سب سے آخری آئیکون کسی بھی پرت کو خذف کرنے کے کام آتا ہے ۔
 

جہانزیب

محفلین

گمپ، تصاویر کو تقریباً تمام جانے پہچانے فارمیٹ میں مخفوظ کر سکتا ہے ۔ اس مقصد کے لئے گمپ پلگ انز کا استعمال کرتا ہے، اور آپ آسانی سے ایسے فارمیٹ جو گمپ میں موجود نہیں ہیں، کو پلگ انز کی مدد سے حاصل کر سکتے ہیں، جس کی ضرورت شائد ہی پڑتی ہو ۔

دیگر فارمیٹ کے علاوہ گمپ کی اپنی ایکسٹنشن xcf کے نام سے جانی جاتی ہے ۔ اگر آپ ایک تصویر پر کام کا آغاز کر رہے ہیں، تو سب سے بہتر یہی ہے کہ پہلے اسے xcf فارمیٹ میں مخفوظ کر لیا جائے، پھر جیسے جیسے آپ تصویر میں تبدیلیاں کرتے جائیں، ان کو مخفوظ کرتے جائیں، اور کسی حادثے کی صورت مثلاً بجلی چلی جانا، پروگرام کا کریش ہونا، یا کمپیوٹر کے جم جانے کی صورت میں آپ کا تمام کام ،تمام لئیرز مخفوظ رہیں گیں، اور جہاں کام روکا تھا، وہیں سے دوبارہ شروع کر سکتے ہیں ۔

تصاویر مخفوظ کرنے کے لئے، File میں جا کر، save یا save as منتخب کرنے سے نیا دریچہ کھل جاتا ہے، یہاں تصویر کو دو طریقے سے مخفوظ کیا جا سکتا ہے، پہلا طریقہ سمارٹ مطلب، نام لکھتے وقت ساتھ ایکٹنشن لکھ دی جائے مثلاً photo.png , photo.jpg, photo.gif یا photo.xcf
دوسرا طریقہ صرف نام لکھا جائے اور پھر نیچے موجود ترجیحات میں سے ایکسٹنشن منتخب کر لی جائے ۔

3031658764_f58e5ec0f2_o.png


جو بھی فارمیٹ یا ایکسٹنشن آپ منتخب کریں گے، اس کے لحاظ سے ایک نیا دریچہ کھلے گا، جہاں فارمیٹ سے متعلق آپ ترجیحات منتخب کر سکتے ہیں ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top