تاسف گل یاسمیں کے بھائی کا انتقال پُرملال

الف عین

لائبریرین
گُل بٹیا کہاں ہو؟ بہت دن بعد محفل میں آیا ہوں تو یہ سب دیکھ رہا ہوں، اللہ تم سب کو صبر جمیل عطا کرے۔ اب تو تم بھی واپس آ سکتی ہو بٹیا ہمیشہ کی طرح ہنستی بولتی ہوئی!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بے شک ہم سب کو لوٹ کو اللہ پاک ہی کی طرف جانا ہے۔
جو عزیز و اقارب دنیا سےچلے جاتے ہیں، موت کو برحق ماننے کے باوجود ان کی جدائی ایک عرصہ تک اپنی لپیٹ میں لئے رکھتی ہے۔ خاص طور پر جب ان کے آخری سفر پر روانہ ہونے کے وقت ان سے ہزاروں میلوں کے فاصلے پر ہوں تو یہ کرب مزید بڑھ جاتا ہے۔
آپ سب احباب کی دعاؤں اور اس دکھ کے وقت میں ساتھ دینے پر آپ سب کے لئے دل کی گہرائیوں سے پُر خلوص شکریہ۔
سلامت رہئیے ہمیشہ۔۔۔ اور اپنوں کے لئے سائبان بنے رہئیے۔ آمین۔
 
آپ نے بلایا اور ہم حاضر ہو گئے استادِ محترم۔
دیکھ لیجئیے نا کہ کیسے پل بھر میں دنیا ہی بدل جایا کرتی ہے۔
جی ان شاء اللہ آپ سب جیسے مخلص ساتھ ہیں تو جلدی پہلے جیسے ہو جائیں گے ان شاء اللہ۔
دعاؤں میں یاد رکھئیے گا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بے شک ہم سب کو لوٹ کو اللہ پاک ہی کی طرف جانا ہے۔
جو عزیز و اقارب دنیا سےچلے جاتے ہیں، موت کو برحق ماننے کے باوجود ان کی جدائی ایک عرصہ تک اپنی لپیٹ میں لئے رکھتی ہے۔ خاص طور پر جب ان کے آخری سفر پر روانہ ہونے کے وقت ان سے ہزاروں میلوں کے فاصلے پر ہوں تو یہ کرب مزید بڑھ جاتا ہے۔
آپ سب احباب کی دعاؤں اور اس دکھ کے وقت میں ساتھ دینے پر آپ سب کے لئے دل کی گہرائیوں سے پُر خلوص شکریہ۔
سلامت رہئیے ہمیشہ۔۔۔ اور اپنوں کے لئے سائبان بنے رہئیے۔ آمین۔
اللہ پاک آپ کو شاد و آباد رکھے، ہر قسم کے دکھ تکلیف سے حفاظت فرمائے۔ آمین
 
Top