انٹرویو گل یاسمیں سے انٹرویو

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
شعور و ادراک و آگہی کے نت نئے در وا ہونے پر آپ کو صدہا مبارکاں!!!
سب ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔۔۔ اور ہم معصوم کبھی خود کو دیکھتے ہیں اور پھر سے بھی خود ہی کو دیکھتے ہیں

آئینے کے سو ٹکڑے بھی ہم نے کر کے دیکھے ہیں
ایک میں بھی تنہا تھے سو میں بھی اکیلے ہیں
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سب ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔۔۔ اور ہم معصوم کبھی خود کو دیکھتے ہیں اور پھر سے بھی خود ہی کو دیکھتے ہیں

آئینے کے سو ٹکڑے بھی ہم نے کر کے دیکھے ہیں
ایک میں بھی تنہا تھے سو میں بھی اکیلے ہیں
پریشان نہ ہو بہنا! اصل میں تو میں آپ کے ساتھ ہوں :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سو فی صد تائید ۔۔۔یہ بات بالکل درست سوتے میں بھی نہیں سوتی :hatoff::hatoff:
ہاں نا آپا۔۔۔۔ جب سے "چوٹ" کھائی ہے دماغ پہ معہ کندھا۔۔۔ شاید ہی کوئی رات ایسی ہو جس میں لگاتار ایک گھنٹہ بھی سویا گیا ہو۔

آپ کی اس سمجھ کی خاطر۔۔۔ ایک شعر خاص آپ کی نذر آپا

تیری حسیں نگاہوں کے تبسم کی قسم
سو بھی جاؤں تو تیرے خواب جگا دیتے ہیں

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے بس جو بھا گیا سو بھا گیا اور وہ دنیا سب سے اچھا لگنے لگا ۔۔۔۔محبت میں صرف ہنر نظر آتے ہیں اور یہی اصل بات ہے ۔۔۔۔۔۔
نہیں ہے تاب تو پھر عاشقی کی راہ نہ چل
یہ کار زارِ جنوں ہے جگر نکال کے رکھ
:LOL::LOL:
سیما آپا ہمارا آپ کو اتنا بھانا کسی کو برا لگ گیا تو ہمیں ہماری ہی لڑی سے نکل جانے کا حکم نامہ آ جانا ہے۔ اور ہم نے اف بھی نہیں کر پانا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیکن پھر بھی سوالیہ نشانات کیفیت کے عکاس ہی سمجھے جائیں گے:)
دو دن سے مرضی ہی کے مطلب تو نکال رہے ہیں بھائی۔۔۔ آج بھی سہی :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
سچی میں بے خیالی میں ہوا بھائی۔۔ آپ کو معلوم نا کہ ہم کوئی بھی کام سوچ سمجھ کر نہیں کرتے ، ہوتا جاتا ہے بس۔
 
پہلے کون سا مطلب نکالا ؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل بہن کہتی ہیں کہ اردو محفل ان کا میکہ ہے ۔ اب آپا سے کہتے ہیں وہی کوئی اچھا سا رشتہ دیکھیں

اچھے سے رشتے کی کم از کم عمر ستر سال ہونی چاہیے!!!

ہاں نا ٹھیک ہے۔۔۔ جیسے آپ بہتر سمجھیں۔ لیکن دو باتوں کا خیال ضرور رکھا جائے
ایک تو " ان " کا دایاں کاندھا درست ہونا چاہئیے تا کہ ہمیں سہارا چاہئیے ہو تو بخوبی ہمارے لئے لاٹھی کا کام دے سکیں۔ جب سے چوٹ لگی ہے تو دایاں بازو اٹھانے میں دقت ہے نا۔
اور دوسر یہ کہ چلتے پھرتے ہوں ، بھلے ستر چھوڑ اسی کے بھی ہو جائیں کیونکہ ہم سے ٹک کر نہیں بیٹھا جاتا نا۔ اور انھیں گھر بٹھا کر جانا برا معلوم ہو گا۔ ورنہ "میں" تو مار ہی چکے اب کہیں دل کو بھی نہ مارنا پڑے۔
 
Top