گلیور کے تین حیرت انگیز سفر (جوناتھن سوئفٹ)

فاتح

لائبریرین
پسندیدگی کا شکریہ رانا بھائی۔
سند باد جہازی کے سات سفر کی ٹائپنگ شروع کر چکا ہوں۔۔۔ :)
یہ کہانی آپ کو میری ویب پر "زمین کی تہہ میں" کے نام سے مل جائے گی۔
اس کا مجھے نہیں پتا۔ سال بتا دیں تو مل جائے گی۔۔:)
یونیکوڈ میں دیں یہ بھی لائبریری کے لیے۔
 
یونیکوڈ میں دیں یہ بھی لائبریری کے لیے۔
کون سی والی فاتح بھائی؟
سند باد جہازی کے سات سفر تو مل جائے گی۔
"زمین کی تہہ میں" اس کے تو کاپی رائٹ ہیں ہمدرد کے۔
یہ "A Journey to the Center of the Earth, Jules Verne" کا مکمل ترجمہ ہے۔
 
رانا

محفلین
یہ کہانی آپ کو میری ویب پر "زمین کی تہہ میں" کے نام سے مل جائے گی۔
بہت شکریہ انیس بھائی۔ میں ڈاون لوڈ پر کلک کرتا ہوں تو ایک exe فائل جو کہ شائد ڈاون لوڈر ہے وہ ڈاونلوڈ ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ exe فائلوں سے بہت گھبراتا ہوں اس لئے کینسل کردیتا ہوں۔ کیا یہ کسی ڈائریکٹ شئیرنگ جیسے فور شئیرڈ وغیرہ پر نہیں ہوسکتی کہ کلک کریں اور پی ڈی ایف ڈاونلوڈ ہونا شروع ہوجائے؟
اس کا مجھے نہیں پتا۔ سال بتا دیں تو مل جائے گی۔۔:)
سال ہی تو نہیں پتہ لیکن تھے شائد اسی نوے کی دہائی کے۔ ان لڑکیوں کے نام میرے زہن کی تہہ سے باہر آتے آتے پھر تہہ میں ڈوب جاتے ہیں۔:) تینوں کے ناموں کا قافیہ البتہ ملتا جلتا تھا۔ شائد پنکی ٹنکی وغیرہ یا ٹینا شینا یا شائد کچھ اور۔ ایک قسط کا ہلکا سا خاکہ یاد ہے کہ جنگل میں کسی گھر میں کوئی نئی فیملی آتی ہے۔ دوسرے جانور کھڑکیوں سے سامان وغیرہ دیکھ کر اندازے لگانا شروع کرتے ہیں کہ شائد کوئی ہاتھی اس گھر میں آیا ہے کیونکہ سامان میں پینٹنگز وغیرہ بھی ہیں۔ کچھ کہتے ہیں کہ نہیں شائد اود بلاو ہے۔ اب اصل میں وہ کون تھا یہ مجھے بھی یاد نہیں۔:) بہرحال نام کے بغیر آپ کو ڈھونڈنا ناممکن ہی ہوگا۔ کبھی کہیں سے کوئی ہنٹ ہاتھ لگا تو بتاوں گا۔:)
 
فاتح

لائبریرین
کون سی والی فاتح بھائی؟
سند باد جہازی کے سات سفر تو مل جائے گی۔
"زمین کی تہہ میں" اس کے تو کاپی رائٹ ہیں ہمدرد کے۔
یہ "A Journey to the Center of the Earth, Jules Verne" کا مکمل ترجمہ ہے۔
اصل ناول تو کاپی رائٹ سے آزاد ہیں۔ ہم ترجمے میں تبدیلی کر لیں گے۔ ;)
 
بہت شکریہ انیس بھائی۔ میں ڈاون لوڈ پر کلک کرتا ہوں تو ایک exe فائل جو کہ شائد ڈاون لوڈر ہے وہ ڈاونلوڈ ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ exe فائلوں سے بہت گھبراتا ہوں اس لئے کینسل کردیتا ہوں۔ کیا یہ کسی ڈائریکٹ شئیرنگ جیسے فور شئیرڈ وغیرہ پر نہیں ہوسکتی کہ کلک کریں اور پی ڈی ایف ڈاونلوڈ ہونا شروع ہوجائے؟

سال ہی تو نہیں پتہ لیکن تھے شائد اسی نوے کی دہائی کے۔ ان لڑکیوں کے نام میرے زہن کی تہہ سے باہر آتے آتے پھر تہہ میں ڈوب جاتے ہیں۔:) تینوں کے ناموں کا قافیہ البتہ ملتا جلتا تھا۔ شائد پنکی ٹنکی وغیرہ یا ٹینا شینا یا شائد کچھ اور۔ ایک قسط کا ہلکا سا خاکہ یاد ہے کہ جنگل میں کسی گھر میں کوئی نئی فیملی آتی ہے۔ دوسرے جانور کھڑکیوں سے سامان وغیرہ دیکھ کر اندازے لگانا شروع کرتے ہیں کہ شائد کوئی ہاتھی اس گھر میں آیا ہے کیونکہ سامان میں پینٹنگز وغیرہ بھی ہیں۔ کچھ کہتے ہیں کہ نہیں شائد اود بلاو ہے۔ اب اصل میں وہ کون تھا یہ مجھے بھی یاد نہیں۔:) بہرحال نام کے بغیر آپ کو ڈھونڈنا ناممکن ہی ہوگا۔ کبھی کہیں سے کوئی ہنٹ ہاتھ لگا تو بتاوں گا۔:)
رار فائل ہے۔۔
یہ رہا لنک۔۔:)
 
ہم بھی اس مولوی کی طرح ہیں جس کے ہاتھ سے کوا بوٹی لے اڑا تھا اور اس نے کوے کو آواز لگائی "بوٹی واپس کر جا ورنہ خطبے میں اعلان کر دوں گا کہ کوا حلال ہے" :laughing:
میرا کافی دنوں سے ہمدرد جانا نہیں ہوا۔ اب کے گیا تو ان سے باقاعدہ اجازت لے لو‎ں گا۔
آخری مرتبہ جب کتابیں خریدنے گیا تھا تو کہہ کر آیا تھا کہ یہ کتابیں اسکین کرکے سائٹ پر ڈالوں گا۔ انہوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔
 
زبردست۔۔۔ یہی مراد تھی کوا حلال کرنے سے ;)
 
رانا

محفلین

بہت شکریہ انیس بھائی۔ ابھی ڈاونلوڈ کرکے دیکھی تو یہ دیکھ کر حیرت سے بھرپور خوشی ہوئی کہ یہ تو مکمل ناول ہے جبکہ نونہال میں شائد تلخیص چھپی تھی۔ آپ نے تو کمال کردیا انیس بھائی۔ بچپن کی پڑھی ہوئی ایک کہانی اتنے عرصے بعد دوبارہ پڑھنے کا تو مزہ ہی کچھ اور ہے۔ ایک بار پھر شکریہ۔ خوش رہیں۔:)
 
فاتح

لائبریرین
میرا کافی دنوں سے ہمدرد جانا نہیں ہوا۔ اب کے گیا تو ان سے باقاعدہ اجازت لے لو‎ں گا۔
آخری مرتبہ جب کتابیں خریدنے گیا تھا تو کہہ کر آیا تھا کہ یہ کتابیں اسکین کرکے سائٹ پر ڈالوں گا۔ انہوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔
بھئی انھیں سائٹ پر ڈالنے پر اعتراض نہیں ہے۔۔۔ تو ہم کون سا آگ میں ڈال رہے ہیں؟ اگر پی ڈی ایف ڈالی جا سکتی ہیں تو یونیکوڈ کیوں نہیں؟
 
یونیکوڈ کو شائع کرا جاسکتا ہے۔۔
بحرحال میری لائبریری تو حاضر ہے۔ جیسے چاہیں گے کام ہوجائے گا۔
ویسے بھی ہمدرد کی دلچسپی کتابوں میں ختم ہوچکی ہے۔
اب وہ چھاپتے ہی نہیں۔۔ بس اسٹاک نکال رہے ہیں اب۔۔
 
Top