رضا گلستان عرب (صنعت ایہام)

عباس رضا

محفلین
فصلِ گُل لاکھ نہ ہو وصل کی رکھ آس ہزار
پھولتے پھلتے ہیں بے فصل گلستانِ عرب

(حدائق بخشش، ص60، مطبوعہ مکتبہ المدینہ کراچی)
شعر میں تین الفاظ اپنے بعید معنیٰ میں استعمال کئے گئے ہیں۔ یہ صنعت ایہام کہلاتی ہے۔
لاکھ؛ قریبی معنیٰ: سو ہزار۔ مُرادی معنیٰ: اگرچہ۔
ہزار؛ قریبی معنیٰ: دس سو۔ مُرادی معنیٰ: بلبل۔
فصل؛ قریبی معنیٰ: موسم۔ مُرادی معنیٰ: انقطاع۔
یعنی: اے بلبل! موسمِ بہار نہ ہو تب بھی وصالِ محبوب کی امید رکھنا! کیوں کہ گلستانِ عرب تو مسلسل پھولتے پھلتے رہتے ہیں۔ (واللہ اعلم)
(شعر میں ایک اور صنعت بھی ہے: ایک قبیل سے تعلق رکھنے والے الفاظ لانا۔ صنعت کا نام مستحضر نہیں۔ جیسے: لاکھ اور ہزار۔ اور جیسے: فصلِ گُل، پھولتے پھلتے اور گلستان۔
 
Top