گفتگو کے موضوعات

الف نظامی

لائبریرین
بین الاقوامی مسائل جن سے پاکستان کا مفاد وابستہ ہے ان پر بات کرو۔
او آئی سی، دہشت گردی اور حق خودارادیت پر بات کرو۔
مسلہ کشمیر پر بات کرو، جونا گڑھ، حیدر آباد دکن پر بات کرو۔
بابری مسجد، گجرات سانحہ،
امتِ مسلمہ کی سائنسی پس ماندگی پر بات کرو۔
سرداری، جاگیرداری، وڈیرا ازم، سیاہ ست دانی ان پر بات کرو۔
فحاشی، بےغیرتی،آزاد خیالیت ، پر بات کرو۔
بات کرو۔۔
نہیں۔ تم صرف ملک کے استحکام کو خراب کرنے والی باتیں کرو گے۔ جس سے ہم آہنگی ختم ہو۔ ملک میں فساد پھیلے۔
اور یہی تو پاکستان کے دشمن چاہتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعیم اختر، ہم میں سے کوئی بھی ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے والی بات نہیں کر رہا۔ آپ نے کس بات سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے؟ اور جونا گڑھ اور حیدرآباد دکن والے معاملے پر آپ کیا کہنا چاہتے ہیں؟ ہمیں جتنا پاکستان ملا تھا، ہم اسے اکٹھا رکھ نہیں سکے لیکن باقی علاقوں سے ہماری نظر نہیں ہٹتی۔

باقی مجھے آپ کی لسٹ‌ پسند آئی ہے۔ لیجیے میں بھی اس میں چند موضوعات کا اضافہ کیے دیتا ہوں:

- مذہبی جماعتوں کی حد سے بڑھتی ہوئی خواہش اقتدار
- ملک کے آئین کا مختلف مذہبی شقوں سے حلیہ بگاڑنا اور اس کی آڑ میں عورتوں اور اقلیتوں کی زندگی حرام کر دینا
- ملک میں مذہبی منافرت اور مختلف فرقوں کی مساجد پر خودکش حملے
۔۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اقتدار میں آنا سب کا حق ہے ۔ اسلام پسندوں کو بدنام کر کے آپ اپنے سیکولر مقاصد پورا کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رکھیں یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔
کوئی سیکولر جمہوریہ نہیں۔ اور ہمیں اپنے مذہب اسلام پر فخر ہے نہ کہ سیکولروں کی طرح بے زاری۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی ضرور ایڈ کریں۔ کچھ اور موضوعات حاضر ہیں۔ امید ہے ان پر بھی گفتگو ہو گی۔۔

- ہر فوجی حکومت کو مضبوط کرنے میں مذہبی جماعتوں کا مضموم کردار
- تخریب کاروں کا جہاد کے نام پر دہشت گردی کرنا
- اسلام اور نظریہ پاکستان کی مجہول تشریحات اور ان سے اختلاف کرنے والوں کو سیکولر قرار دے کر مطعون کرنا
۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
جہاں تک نظریہ پاکستان کی بات ہے تو اس پر میں نے ابھی بات ہی نہیں کی۔
خیر پاکستان کا مطلب لا الہ الا اللہ ہی ہے اور رہے گا،لادینی نہیں۔ اور ویسے سیکولر ازم والے تھریڈ پر کوئی بول ہی نہیں رہا، آخر ہمیں‌بتاو نہ تم سیکولر لوگ کیا چاہتے ہو اور تمہارے کیا مقاصد ہیں۔ پاکستان میں کیا نظام لانا تم جیسوں کا مقصد ہے۔ آسان جنگ نہیں لڑنے دی جائے گی سیکولر قوتوں کو۔
 

جہانزیب

محفلین
ایک طرف آپ متحد رہنے کی بات کر رہے ہیں دوسری طرف آخر میں جنگ لڑنے کی باتیں کر رہے ہیں؟ ویسے مذاق کر رہا ہوں :lol:
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعیم اختر،کونسی جنگ اور کونسی سیکولر قوتیں۔۔آپ کیوں بلاوجہ برہم ہوتے ہیں۔ ایک طرف آپ محبت پھیلانے کی باتیں کرتے ہیں اور دوسری جانب جنگ و جدل پر آمادہ ہوتے ہیں۔ آپ ہمارے قابل قدر دوست ہیں اور ہم آپ کی عزت کرتے ہیں۔ کچھ آپ بھی ہمارا خیال کر لیا کریں۔ یہاں ہم کسی مخصوص ایجنڈے کو آگے بڑھانے یا جنگ کی تیاری کرنے نہیں آئے۔
 
Top