گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرپاکستان کا شدید احتجاج؛ فرانسیسی سفیردفترخارجہ طلب

جاسم محمد

محفلین
گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرپاکستان کا شدید احتجاج؛ فرانسیسی سفیردفترخارجہ طلب
ویب ڈیسک پير 26 اکتوبر 2020
2097840-daftarekharjax-1603698353-208-640x480.jpg

اقوام متحدہ کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے، وزیر خارجہ: فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اورفرانسیسی صدرکے بیان پرفرانسیسی سفیرکودفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرفرانسیسی سفیرکودفترخارجہ طلب کیا گیا اورخاکوں کی اشاعت اورفرانس کے صدرکے گستاخانہ بیان پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ فرانسیسی سفیر کو اسپیشل سیکریٹری یورپ نے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا۔

معاملے کا پس منظر

رواں ماہ فرانس میں سیموئل پیٹی نامی ایک اسکول ٹیچرنے ‘آزادی اظہار‘ کے نام مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی تھی اور اس نے اپنے طلبہ کو توہین آمیز خاکے دکھائے تھے۔ جس پر18 سالہ نوجوان نے اس کا سرقلم کردیا تھا۔ بعد میں پولیس نے حملہ آور کو گولی مار دی تھی۔

واقعے پر فرانسیسی صدرایمینوئل میخواں نے کہا تھا کہ دنیا بھرمیں اسلام بطور مذہب بحران کا شکار ہے، اسکولوں کی مزید سخت نگرانی کی جائے گی اورمساجد کو آنے والی بیرونی فنڈنگ پر کنٹرول مزید بہتر بنایا جائے گا۔

فرانسیسی صدرکے بیان پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ فرانسیسی صدر ایمینوئل میخواں کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے ؟ انہیں اپنے دماغ کا علاج کروانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ کئی مسلم ممالک میں کاروباری اداروں نے فرانسیسی مصنوعات فروخت نہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
وزیر اعظم نے اسلام مخالف مواد ہٹانے کے لیے بانی فیس بک کو خط لکھ دیا
ویب ڈیسک اتوار 25 اکتوبر 2020
2097762-pmfacebook-1603650501-766-640x480.jpg

فیس بک ہولوکاسٹ کی طرح اسلام مخالف مواد پر بھی پابندی عائد کرے (فوٹو، فائل)


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسلام مخالف مواد ہٹانے کے لیے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے فیس بک کے بانی کے نام خط میں لکھا ہے کہ فیس بک ہولوکاسٹ کی طرح اسلام مخالف مواد پر بھی پابندی عائد کرے، اسلامو فوبیا مخالف مواد سوشل میڈیا بشمول فیس بک پر پھیلایا جا رہا ہے، ایسا مواد نفرت، انتہا پسندی، تشدد کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے خط میں لکھا کہ فیس بک کی طرف سے ہولوکاسٹ پر تنقید پر عائد پابندی کی تعریف کرتا ہوں، فیس بک ہولوکاسٹ کی طرح اسلام مخالف مواد پر بھی پابندی عائد کرے۔

عمران خان نے فیس بک پر اسلامو فوبیا مخالف مواد کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ ماضی میں جرمن نازیوں نے جو سلوک یہودیوں کے خلاف روا رکھا تھا آج دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کے خلاف اسی طرح کا معاملہ دیکھ رہا ہوں، بدقسمتی سے مسلمانوں کو لباس سے عبادت تک کے ذاتی انتخاب سے روکا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ ممالک میں مسلمانوں کو شہریت کے حقوق حاصل نہیں، مسلمانوں کو کئی جگہوں پر عبادت کرنے کی بھی اجازت نہیں، بھارت میں مسلمانوں کے خلاف قوانین بنائے گئے، مسلمانوں کا قتل اور انہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھہرانا اسلامو فوبیا کا اثر ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فرانس میں اسلام کو دہشت گردی سے جوڑا گیا، حضور ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی فرانس میں اجازت دی گئی، ان اقدامات سے فرانسیسی سوسائٹی اور مسلمانوں میں خلیج مزید گہری ہوگئی، فرانس عام اور شدت پسند مسلمانوں میں کس طرح تمیز کرے گا؟ اس امتیازی رویے سے شدت پسندی بڑھے گی جس کی دنیا کو ضرورت نہیں۔
 

زیک

مسافر
آج دنیا کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کے خلاف اسی طرح کا معاملہ دیکھ رہا ہوں، بدقسمتی سے مسلمانوں کو لباس سے عبادت تک کے ذاتی انتخاب سے روکا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ ممالک میں مسلمانوں کو شہریت کے حقوق حاصل نہیں، مسلمانوں کو کئی جگہوں پر عبادت کرنے کی بھی اجازت نہیں،
چین کا کوئی ذکر نہیں۔ شنجانگ کا کوئی وجود نہیں
 
Top