گریک اور رومن کھنڈرات: ترکی کا ایجین ریجن

زیک

مسافر
پھر بِلیاں کھیلتی ہوں گی انسانوں کے ساتھ؟
گلیڈئیٹر گیمز ایمفیتھئیٹرز میں ہوتی تھیں مگر یہ درست نہیں کہ ان کا محض یہی مقصد تھا۔ وہاں ڈرامہ، کنسرٹ، پرفارمنس اور دوسرے کھیل بھی ہوتے تھے۔ ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ ایمفیتھئیٹر یونانی اور رومن دونوں تہذیبوں کا حصہ رہے ہیں مگر گلیڈئیٹرز رومن تہذیب میں تھے۔

تھئیٹر کا "سٹیج" کتنا بڑا تھا یہ بھی ایک فیکٹر تھا کہ وہاں بلڈ سپورٹس ہوتی تھیں یا نہیں۔ ایفروڈسیاس میں تھئیٹر بننے کے کافی عرصے بعد "سٹیج" کو بڑا کیا گیا تاکہ وہاں گلیڈئیٹر گیمز ہو سکیں۔
http://www.whitman.edu/theatre/theatretour/aphrodisias/introduction/aphrodisias.intro2.htm
 
arifkarim

معطل

یونانی و رومی سلطنت کے زوال پر بھی کچھ روشنی ڈالیں۔ مختلف تاریخ دان اسکی بہت الگ الگ وجوہات بتاتے ہیں۔ اگر ہم نے انسے سبق نہ سیکھا تو ہماری حالیہ تہذیب کے کھنڈرات بھی کوئی بعید نہیں۔
 
زیک

مسافر
لنچ کے بعد ایفروڈسیاس سے نکلے اور 100 کلومیٹر مشرق پاموکالے جا پہنچے۔ پاموکالے کی مشہوری کی وجہ وہاں کے ہاٹ سپرنگز اور لائمسٹون ٹریورٹین ٹیرسز (travertine terraces) ہیں۔ وہاں چل کر اوپر جانے کے لئے ننگے پیر ہونا لازمی ہے۔

10357825_10152153308316082_3174061857306369718_n.jpg
 
Top