گرینڈ کینین رم سے دریا ہائک

زیک

مسافر
ماشاءاللہ ۔ ویسے آپ کے روزانہ ورزش روٹین کو دیکھتے ہوئے ہمارا خیال تھا توند بالکل بھی نہیں ہوگی، پر یہاں تو کچھ اور معاملہ ہے:D

یہ توند امیزوناز کے جنگلات میں بھی نظر آئی تھی لیکن کیمرہ ٹرک سمجھ کر اگنور کر دیا۔ اسبار اگنور کرنا مشکل لگ رہا ہے :)
پیرو کے پہاڑ، کھنڈر، دریا اور جنگل
 

زیک

مسافر
بالآخر 12.5 کلومیٹر ہائک کے بعد جس میں‌ ہم 1400 میٹر نیچے اترے اور کل 6 گھنٹے کے قریب لگے ہم اپنی منزل پر پہنچ گئے۔ برائٹ اینجل کیمپ گراؤنڈ ایک کریک (creek) کے کنارے واقع ہے۔ اس میں 33 کیمپ سائٹ ہیں۔ ہم نے ایک خالی سائٹ سیلکٹ کیا جہاں کچھ سایہ تھا اور ریسٹ روم سے نہ زیادہ دور تھا نہ زیادہ قریب۔ پھر فیٹم رینچ کی بارن سے اپنے ڈفل لئے اور ٹینٹ وغیرہ سیٹ اپ کیا۔

کیمپ گراؤنڈ‌کی تصویر
 

زیک

مسافر
باقی کا دن ہم نے کیمپ گراؤنڈ، کریک اور فینٹم رینچ میں پھرتے گزارا۔



پارک رینجر کے آفس میں بیٹی کو جونیئر رینجر بکلیٹ نظر آ گئی تو اس نے اس کی ایکٹویٹیز شروع کر دیں۔
 

زیک

مسافر
شام ساڑھے چھ بجے فینٹم رینچ کی کینٹین میں ڈنر بک تھا۔ ہم نے ہائکر سٹو آرڈر کر رکھا تھا۔ اچھا مزے کا کھانا تھا۔ کھانے کے دوران ہمارے ٹیبل پر ساتھ موجود ہائکرز سے بھی خود گفتگو رہی۔

کھانے کے بعد ہم سونے چلے گئے کہ صبح جلدی اٹھنا تھا۔
 

زیک

مسافر
پیر کی صبح چھ بجے اٹھے اور ناشتے پر گئے۔ ناشتے کے بعد نارتھ کیباب ٹریل پر ہائک شروع کی۔ کچھ ہی دیر میں دائیں طرف کلیئر کریک ٹریل پر ہو لئے۔ ٹریل اب اوپر چڑھنا شروع ہوا۔


تصویر میں پانی برائٹ اینجل کریک کا ہے۔

نوٹ: creek کو اردو میں کیا کہیں گے؟
 
Top