گجرات میں 12 ہلاک

2-6-2010_96749_1.gif
 

شمشاد

لائبریرین
اس لڑائی کا ایک اور افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ان 12 افراد میں 6 بھائی ہلاک ہوئے ہیں۔

پرانی دشمنی، جہالت کی انتہا
 

arifkarim

معطل
پاکستان میں انسان گاجر مولی کی طرح کٹ رہا ہے۔ انسانیت کی کوئی قیمت ہی نہیں۔
 

طالوت

محفلین
بد قسمتی سے یہ واقعہ میرے آبائی علاقے میں پیش آیا ہے ضلع گجرات تحصیل کھاریاں میں آزاد کشمیر کے شہر بھمبھر سے چند کلیومیٹر پہلے ایک قصبہ کوٹلہ ارب علی خان واقع ہے اس سے ایک سڑک شیخ پور سریعہ کو جاتی ہے ۔ یہ دراصل دو گاؤں ہیں جو ایک ساتھ پکارے جاتے ہیں جبکہ یہ واقعہ سریعہ میں پیش آیا ۔ مرنے والوں کی تعداد 16 ہو چکی ہے ۔ اس دیرینہ دشمنی کے ایک کردار سے میری ملاقات کوئی چھ سات برس پہلے ہوئی تھی جس کا ایک بھائی قتل ہوا تھا ۔ جو طالبعلم علم اور کبڈی کا معروف کھلاڑی تھا ۔ بقول اس کردار کے وہ اپنے بھائیوں کے قاتلوں کا دودھ پیتا بچہ بھی زندہ نہیں چھوڑے گا ۔
اس دشمنی کے آغآز کا اصل سبب تو مجھے یاد نہیں البتہ یہ کوئی عدالتی معاملہ تھا جس میں سب سے پہلے صبح ایک فریق کو عدالت جاتے ہوئے موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا اس سانحہ میں غالبا تین افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اس کے بعد کے معاملات کی مجھے زیادہ خبر نہیں‌مگر سنا ہے ان 16 میں سے اکثر بے گناہ تھے ۔ بہرحال انتہائی افسوسناک سانحہ ہے ۔ اللہ ہم سب کی حالت پر رحم فرمائے ۔۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
آج صبح میری ایک صاحب سے بات ہو رہی تھی، وہ بھی اس علاقے کے قریب کے ہی رہنے والے ہیں۔ انہوں نے صبح ہلاک شدگان کی تعداد 15 بتائی تھی جن میں 7 ہلاک شدگان یا تو راہگیر تھے یا بالکل ہی غیر متعلقہ افراد تھے۔
 

طالوت

محفلین
آج صبح میری ایک صاحب سے بات ہو رہی تھی، وہ بھی اس علاقے کے قریب کے ہی رہنے والے ہیں۔ انہوں نے صبح ہلاک شدگان کی تعداد 15 بتائی تھی جن میں 7 ہلاک شدگان یا تو راہگیر تھے یا بالکل ہی غیر متعلقہ افراد تھے۔

ممکن ہے تعداد 15 ہی ہو ، کیونکہ مجھے خبر کسی با وثوق ذرائع سے نہیں ملی ۔ غیر متعلقہ یا راہگیروں کی ہلاکت درست ہے ۔
وسلام
 
Top