گجراتی آلو ۔

حجاب

محفلین
[align=right:b6b85f0b64]گجراتی آلو ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

اجزاء۔
٪٪٪٪٪٪٪٪
آلو ( ہاف بوائل ) آدھا کلو۔
سفید زیرہ ۔ آدھا چائے کا چمچ۔
ثابت لال مرچ۔ 3 یا 4 عدد۔
پسی لال مرچ حسبِ ضرورت۔
گرم مصالحہ پسا ہوا ۔ آدھا چائے کا چمچ۔
آئل یا گھی۔آدھی پیالی۔
ٹماٹر درمیانی سائز کے 2 عدد۔
رائی آدھا چائے کا چمچ۔
نمک حسبِ ذائقہ۔
ہلدی چوتھائی چائے کا چمچ۔
خشک میتھی آدھا چائے کا چمچ۔
ہرا دھنیا (گارنش کے لیئے ) تھوڑا سا باریک کٹا ہوا۔

ترکیب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
سب سے پہلے ایک دیگچی میں تیل گرم کرلیں۔آلوؤں کو چوکور ٹکڑوں میں مناسب سائز میں کاٹ لیں۔اب گرم تیل میں زیرہ اور رائی ڈال کر ہلکے گرم تیل میں تھوڑا سا بھونیں اب ان میں ثابت لال مرچ ڈالیں اور ان کو بھی ہلکا سا فرائی کر لیں پھر اس میں آلو ڈال دیں ، آلوؤں میں نمک مرچ اور ہلدی ڈال کر 2 منٹ بھونیں ۔اس کے بعد اس میں باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال دیں اور آنچ ہلکی کرکے آلوؤں کو ڈھکن سے ڈھانپ دیں اور انہیں اپنے ہی پانی میں پکنے دیں ۔آنچ بہت دھیمی رکھیں اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچ سے ہلاتے جائیں۔جب آلو گلنے والے ہوں تو ان میں سوکھی میتھی اور گرم مصالحہ ڈال دیں ۔جب آلو تیار ہو جائے تو ان پر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال کر سرو کریں چاہیں تو ٹماٹر کی جگہ آدھی پیالی املی کا رس بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔دال چاول یا پوریوں کے ساتھ یہ آلو بہت مزہ دیں گے ۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
[/align:b6b85f0b64]
 
ماوراء

محفلین
نہیں، مجھے لگتا ہے قیصرانی میری طرح ہر نئی ڈش کسی کے گھر آنے پر ہی ٹرائی کرتے ہیں۔ :p
(اچھی بن گئی تو ٹھیک۔ نہ بنی تو۔۔۔۔پھر جو ہوتا ہے۔۔ وہ اسی وقت پتہ چلتا ہے۔ :p )
 
حجاب

محفلین
ماوراء نے کہا:
نہیں، مجھے لگتا ہے قیصرانی میری طرح ہر نئی ڈش کسی کے گھر آنے پر ہی ٹرائی کرتے ہیں۔ :p
(اچھی بن گئی تو ٹھیک۔ نہ بنی تو۔۔۔۔پھر جو ہوتا ہے۔۔ وہ اسی وقت پتہ چلتا ہے۔ :p )

تو پھر میں 2 ،4 ترکیب اور لکھ دوں سب بنا کے کھلائیں گے قیصرانی باجو کو :)
 
ماوراء

محفلین
نہیں نہیں۔۔۔ساری باجو پر ہی نہ ٹرائی کریں۔ صرف ایک بہت ہے۔ باقی کسی اور کے گھر آنے پر۔ :p
 
شمشاد

لائبریرین
آزماتے ہیں بنا کے۔ صحیح بن گئے تو گجراتی نہیں تو گوجرانوالہ کے تو بن ہی جائیں گے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
نہیں، مجھے لگتا ہے قیصرانی میری طرح ہر نئی ڈش کسی کے گھر آنے پر ہی ٹرائی کرتے ہیں۔ :p
(اچھی بن گئی تو ٹھیک۔ نہ بنی تو۔۔۔۔پھر جو ہوتا ہے۔۔ وہ اسی وقت پتہ چلتا ہے۔ :p )
ل و ل، نہیں‌جناب، جیسا کہ میں نے اوپر والے پیغام میں لکھا، باجو کی نگرانی اور رہنمائی میں نئی ڈش بنانا آسان ہو جائے گا
 
سارہ خان

محفلین
حجاب تمہاری یہ ترکیبیں دیکھ کر مجھے ڈالڈا کا دسترخوان یاد آ جاتا ہے ۔۔ :) کافی دنوں سے لینا چھوڑ دیا ہے پہلے لیا کرتی تھی میں بھی۔۔ :)
 
تیشہ

محفلین
حجاب نے کہا:
ماوراء نے کہا:
نہیں، مجھے لگتا ہے قیصرانی میری طرح ہر نئی ڈش کسی کے گھر آنے پر ہی ٹرائی کرتے ہیں۔ :p
(اچھی بن گئی تو ٹھیک۔ نہ بنی تو۔۔۔۔پھر جو ہوتا ہے۔۔ وہ اسی وقت پتہ چلتا ہے۔ :p )

تو پھر میں 2 ،4 ترکیب اور لکھ دوں سب بنا کے کھلائیں گے قیصرانی باجو کو :)

:lol: میں نے واپس بھی آنا ہے حجاب :p کہیں ایسا نہ ہو میرے پر ترکیبیں ٹرائی کر کے میں آدھ منہ ہوئی ہوں ۔ کچھ ترکیبیں سنبھال رکھو کوئی اور مہمان گیا تو کچھ چھوٹے بھیا ان پر ٹرائی کر لیں :lol:
 
Top