کی بورڈ ، فونٹ اور اقتباسات کا مسئلہ

السلام علیکم۔۔۔
کی بورڈ ، فونٹ اور اقتباسات کے حوالے سے چند مسائل درپیش ہیں:

1- قرآن پاک کی کوئی آیت ٹائپ کرتے وقت متعلقہ اعراب ٹائپ کرنے کیلئے اردو محفل کے کی بورڈ سے استفادہ کیسے کیا جاسکتا ہے؟
2- اعراب ٹائپ نہ ہونے کی وجہ سے مجھے آیت کاپی پیسٹ کرنا پڑتی ہے، لیکن وہ عربی کے فونٹ کی بجائے نستعلیق میں پیسٹ ہوتی ہے، اس مسئلے کا کیا حل ہے؟
3- جوابات دیتے وقت اگر ایک سے زیادہ اقتباسات دھاگے میں مختلف جگہوں سے لینے ہوں یا مختلف دھاگوں سے لینے ہون تو انکا کیا طریقہ کار ہے؟
4- جب ہم کوئی ربط پوسٹ کرتے ہیں تو کوئی نہ کوئی جملہ یا لفظ لکھ کر اس پر Hyperlink دیکر وہ ربط کیسے پوسٹ کیا جاسکتا ہے؟

جوابات کیلئے پیشگی شکریہ :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
کچھ جوابات حاضر ہیں۔ باقیوں کے لیے دوسرے احباب کا انتظار کرتے ہیں۔ :)

1- قرآن پاک کی کوئی آیت ٹائپ کرتے وقت متعلقہ اعراب ٹائپ کرنے کیلئے اردو محفل کے کی بورڈ سے استفادہ کیسے کیا جاسکتا ہے؟

ایڈیٹر کی ٹُول بار میں "اردو" اور "Eng" بٹنز کے ساتھ ایک کی-بورڈ والا بٹن ہے، اسے دبائیں تو آن سکرین کی-بورڈ ظاہر ہو گا۔ اس آن سکرین کی-بورڈ کے ذریعے اعراب شامل کیے جا سکتے ہیں۔

2- اعراب ٹائپ نہ ہونے کی وجہ سے مجھے آیت کاپی پیسٹ کرنا پڑتی ہے، لیکن وہ عربی کے فونٹ کی بجائے نستعلیق میں پیسٹ ہوتی ہے، اس مسئلے کا کیا حل ہے؟

آیت کے متن کو ہائی لائٹ کر کے ایڈیٹر کی ٹُول بار میں موجود "عربی" کے بٹن کو کِلک کریں۔ متن کے ارد گرد ARABIC کوڈ آ جائے گا، اور جب آپ پیغام پوسٹ کریں گے تو آیت عربی فونٹ میں دکھائی دے گی۔

3- جوابات دیتے وقت اگر ایک سے زیادہ اقتباسات دھاگے میں مختلف جگہوں سے لینے ہوں یا مختلف دھاگوں سے لینے ہون تو انکا کیا طریقہ کار ہے؟

ایک ہی دھاگے کے ایک ہی صفحے پر موجود پیغامات کے اقتباسات لینے ہوں تو متعلقہ پیغامات کے "جواب" والے ربط کو کِلک کرتے جائیں، وہ سب پیغامات اقتباس کی صورت میں نیچے ایڈیٹر میں ظاہر ہو جائیں گے۔ مختلف دھاگوں یا دھاگے کے مختلف صفحات سے اقتباس لینے کا کوئی آسان طریقہ میرے علم میں نہیں ہے۔

4- جب ہم کوئی ربط پوسٹ کرتے ہیں تو کوئی نہ کوئی جملہ یا لفظ لکھ کر اس پر Hyperlink دیکر وہ ربط کیسے پوسٹ کیا جاسکتا ہے؟

جس جملے یا لفظ پر ہائپر لنک دینا ہو، اسے ہائی لائٹ کریں۔ ٹُول بار میں موجود زنجیر کا بٹن فعال ہو جائے گا؛ اس بٹن پر ماؤس کا کرزر لے کر جائیں تو ٹُول ٹِپ میں "ربط شامل/مدون کریں" لکھا آتا ہے۔ اس بٹن کو کِلک کریں، ایک نیا باکس کُھلے گا۔ اس باکس میں ربط درج کریں، اور "مندرج" کو دبائیں۔ آپ کے منتخب شدہ متن پر ہائپر لنک اپلائی ہو جائے گا۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
ویسے، کیا یہ بہتر نہیں ہو گا کہ ایک دھاگے میں محفل کے ایڈیٹر کے تمام فیچرز کو استعمال کرنے کا طریقہ درج کر کے اس دھاگے کو کہیں چسپاں کر دیا جائے، اور وقتاً فوقتاً اُس دھاگے کو اپڈیٹ کیا جاتا رہے؟ اس طرح حوالہ دینے میں کافی سہولت رہا کرے گی۔

(منتظمین کو ٹیگ نہیں کر پا رہا۔ :? )
 
نبیل

شکریہ سعادت۔ فورم کے ایڈیٹر کو کل رات ہی اپڈیٹ کیا گیا ہے اور ابھی بھی کچھ ٹیسٹنگ جاری ہے۔ میں انشاءاللہ اس کے بارے میں تفصیلی پوسٹ جلد لکھتا ہوں۔ میں کوشش کروں گا کہ فورم کی فیچرز کے بارے میں بھی معلومات بہتر طریقے سے مہیا کر سکوں۔
 
Top