کینیڈین پولیس کی جانب سے طاہرالقادری کے سمن جاری

عاطف بٹ

محفلین
عاطف بٹ بھائی ۔۔۔ ۔ بات ٹو دی پوائنٹ کرتے ہیں صرف طنز و تشنیع کے تیر برسا کر آپ اپنے مطمع نظر پر کسی کو کبھی بھی قائل نہیں کر سکتے ۔۔۔ ! اس لئے بات دلائل و براہین سے مزین کر کے اعلٰی اخلاقیات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کی جاتی ہے ۔۔۔ ! تاکہ مخالف نہ چاہتے ہوئے بھی اسے ماننے پر مجبور ہو جائے ۔۔۔ !
نہ جائے رفتن
نہ پائے ماندن
والی بات ہو جائے ۔۔۔ !
حلف لے لیں کہ میں نے کل یہ دھاگہ شروع کرتے ہوئے محض دلائل و براہین تک محدود رہنے کی کوشش کی تھی مگر انہیں بات کی سمجھ ہی نہیں آئی اور جان بوجھ کر انہوں نے مجھے طنز و تشنیع کی طرف دھکیلا۔ آپ خود یہاں چیک کرلیں کہ میں نے خبر پوسٹ کرنے کے بعد کوئی طنز و تشنیع والی بات کی ہے یا نہیں۔
 
گویا آپ بھی منتظر ہیں؟ :battingeyelashes:
حضرت جی، میں بہت ہی مصروف آدمی ہوں اور مصروفیت کے باعث مجھے سونے کا وقت بھی کم ہی ملتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں چیزیں پیش کرنے کے حوالے سے وعدے ایفاء ہونے سے رہ جاتے ہیں۔ میں اردو زبان و ادب کا استاد ہوں۔ میری تحقیقات و نگارشات ٹیلیویژن، اخبارات و رسائل اور انٹرنیٹ کے ذریعے گاہے ماہے منظر عام پر آتی رہتی ہیں، آپ کی نظر سے نہیں گزریں تو یہ ناچیز اس کے لئے قصوروار نہیں۔
رہی بات پیغام پہنچانے کی تو شیخ صاحب کو میری بات سمجھ نہیں آئے گی، آپ جیسے محبت کرنے والے انہیں بہتر سمجھا سکتے ہیں۔ :)
کافی مزاحیہ پوسٹ ہے۔۔۔:D
 
آپ نجانے کن دلائل کی بات کر رہے ہیں۔۔ابھی تک آپکی طرف سے ایک بھی معقول دلیل سامنے نہیں آئی سوائے کسی کا نام بگاڑنے کے، یا ہٹ دھرمی سے اپنی بات کو بار بار دہراتے رہنے سے۔ اگر دلائل اسی بات کا نام ہے جو آپ پیش کرتے رہتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ آپ سے پڑھنے والے طلباء کا مستقبل مخدوش ہے۔۔علم و ادب پڑھانے کی بات کرتے ہیں اور تمیز اتنی بھی نہیں کہ کسی عالم (خواہ و ہ مخالف مسلک کا ہی ہو) کا نام کس طرح لیتے ہیں۔ لگتا ہے کسی سرکاری سکول میں چھٹی کے وقت گھنٹی بجانے کی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے ہیں اور اسی ٹن ٹن کو اردو زبان و ادب کی لیکچررشپ کا نام دے رکھا ہے ۔۔مست رہئیے بٹ صاحب اسی خوش خیالی میں ، ہمارا کیا جاتا ہے۔:D
 

متلاشی

محفلین
لالے کی جان ، جب بنا دلیل ، ایک ہی لائین کو پیٹتے ہوئے معاملہ میں ناں مانوں ہار والا ہو، تو اسکا اب کون کیا علاج کرے ؟ ، آئیں بائیں شائیں کا جواب بھی تو اب آئیں بائیں شائیں ہی ہو گا نا :ROFLMAO:
نہیں محترم اگر آپ آئیں بائیں شائیں کا جواب ۔۔۔۔۔ آئیں بائیں شائیں میں دیں تو پھر اُس اور آپ میں فرق ہی کیا رہ گیا۔۔۔! مثال کے طور پر ایک شخص آپ کو گالی دے ۔۔۔ اگر آپ بھی جواب میں اس کو گالی دے ڈالیں تو پھر آپ اور اس میں حقیقتا کوئی فرق نہ رہے گا۔۔۔ بات تو تب بنے گی جب آپ گالی کے جواب میں بجائے گالی کے صرف کلمہ حق بلند کریں گے ۔۔۔۔! آگے ہر شخص کی اپنی مرضی ہے کہ وہ مانے یہ نا مانے ۔۔۔! کسی کو کوئی بات زبردستی تو نہیں منوائی جا سکتی نا۔۔۔۔!
محمود احمد غزنوی بھائی اور عاطف بٹ بھائی متوجہ ہوں۔۔۔!
 

عاطف بٹ

محفلین
آپ نجانے کن دلائل کی بات کر رہے ہیں۔۔ابھی تک آپکی طرف سے ایک بھی معقول دلیل سامنے نہیں آئی سوائے کسی کا نام بگاڑنے کے، یا ہٹ دھرمی سے اپنی بات کو بار بار دہراتے رہنے سے۔ اگر دلائل اسی بات کا نام ہے جو آپ پیش کرتے رہتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ آپ سے پڑھنے والے طلباء کا مستقبل مخدوش ہے۔۔علم و ادب پڑھانے کی بات کرتے ہیں اور تمیز اتنی بھی نہیں کہ کسی عالم (خواہ و ہ مخالف مسلک کا ہی ہو) کا نام کس طرح لیتے ہیں۔ لگتا ہے کسی سرکاری سکول میں چھٹی کے وقت گھنٹی بجانے کی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے ہیں اور اسی ٹن ٹن کو اردو زبان و ادب کی لیکچررشپ کا نام دے رکھا ہے ۔۔مست رہئیے بٹ صاحب اسی خوش خیالی میں ، ہمارا کیا جاتا ہے۔:D
میں صرف گھنٹی ہی نہیں بجاتا تھا بلکہ آپ جیسے شرارتی بچوں کو ’ٹھیک‘ بھی کرتا تھا! :p
ایک تصحیح فرمالیں، لفظ لیکچرشپ ہوتا ہے، لیکچررشپ نہیں!
 

عاطف بٹ

محفلین
نہیں محترم اگر آپ آئیں بائیں شائیں کا جواب ۔۔۔ ۔۔ آئیں بائیں شائیں میں دیں تو پھر اُس اور آپ میں فرق ہی کیا رہ گیا۔۔۔ ! مثال کے طور پر ایک شخص آپ کو گالی دے ۔۔۔ اگر آپ بھی جواب میں اس کو گالی دے ڈالیں تو پھر آپ اور اس میں حقیقتا کوئی فرق نہ رہے گا۔۔۔ بات تو تب بنے گی جب آپ گالی کے جواب میں بجائے گالی کے صرف کلمہ حق بلند کریں گے ۔۔۔ ۔! آگے ہر شخص کی اپنی مرضی ہے کہ وہ مانے یہ نا مانے ۔۔۔ ! کسی کو کوئی بات زبردستی تو نہیں منوائی جا سکتی نا۔۔۔ ۔!
محمود احمد غزنوی بھائی اور عاطف بٹ بھائی متوجہ ہوں۔۔۔ !
متفق! میں اپنی غلطی بھی تسلیم کرتا ہوں کہ کچھ جگہوں پر میں جذباتی ہوگیا تھا۔
 

متلاشی

محفلین
شکریہ سے زیادہ قابل غور لفظ بہن تھا اس پر اگر آپ غور فرما لیتیں
یہ لفظ وہاں نہیں تھا ۔

تو آپکو نجدیہ یا وہابیہ کی اصطلاح کہ جنجھٹ میں نہ پڑنا پڑتا خیر نظریات کا اختلاف اپنی جگہ مگر ہمیں اتنا متشدد ہرگز نہیں ہونا چاہیے کہ اپنے ایمانی رشتے کو بھلا دیں اور میں اسی کا قائل ہوں ۔۔والسلام
مجھے تو اب تک بعض رویوں سے یہی سکھایا گیا ہے کہ اہل حدیث یا سلفی صرف وہابی ہوتا ہے انسانی حقوق بھی نہیں رکھتا کجا کہ مسلمان یا ایمانی رشتہ ۔
کاش آپ یہ بات اپنے شیخ الاسلام کو بھی سمجھا دیتے ۔۔۔ جو اپنے مخالفین پر اس قدر متشدد ہیں کہ انہیں یزید اور پتہ نہیں کیا کچھ کہہ ڈالا۔۔۔ !
شیخ الاسلام تو بڑے لوگ ہیں ان کے چھوٹے چھوٹے نمائندے ہی کافی ہیں یہ بتانے کے لیے کہ وہابی کیا ہوتا ہے ؟ اس سے کیا سلوک ہونا چاہیے ؟ وہ آپ کے ہر مراسلے پر چپک چپک کر اپنی موجودگی کا احساس دلا سکتے ہیں ۔ آپ کو روزنئے القاب سے یاد کر سکتے ہیں ۔آپ قرآنی آیت بھی پوسٹ کریں تو انہیں اس میں وہابیت کی بو آتی ہے اور اس سب کے باوجود اگر آپ کہیں نہ جائیں تو ان کا طیش دیکھنے کے لائق ہوتا ہے ۔
 
چلو جی مٹی پاؤ۔۔۔ہر بندے نے اپنی قبر میں جانا ہے۔ یہ ساری بدمزگی اسی وقت شروع ہوئی جب کچھ لوگوں نے جان بوجھ کر کچھ افراد کے نام بگاڑے اور استہزائی انداز اختیار کیا۔ ظلم ہمیشہ پہل کرنے والا کرتا ہے۔ چنانچہ جنہوں نے پہل کی انکی پھر اسی انداز میں مخاطب کرنا پڑا۔۔۔ بہرحال امید ہے کہ اب ذرا رک کر دونوں فریق ہی اپنے اپنے رویے پر غوروفکر کرلیں (میں بھی اسی میں شامل ہوں)
سورہ حجرات کی چند آیات جو ہم سب کیلئے مشعلِ راہ ہونی چاہئیں۔۔۔:
[ARABIC]يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِن جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا أَن تُصِيبُوا قَوْمًا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا فَعَلْتُمْ نَادِمِينَ ( 6 )[/ARABIC]
مومنو! اگر کوئی بدکردار تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو خوب تحقیق کرلیا کرو (مبادا) کہ کسی قوم کو نادانی سے نقصان پہنچا دو۔ پھر تم کو اپنے کئے پر نادم ہونا پڑے

[ARABIC]وَإِن طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ۖ فَإِن بَغَتْ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَىٰ فَقَاتِلُوا الَّتِي تَبْغِي حَتَّىٰ تَفِيءَ إِلَىٰ أَمْرِ اللَّهِ ۚ فَإِن فَاءَتْ فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا بِالْعَدْلِ وَأَقْسِطُوا ۖ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ ( 9 )[/ARABIC]
اور اگر مومنوں میں سے کوئی دو فریق آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں صلح کرا دو۔ اور اگر ایک فریق دوسرے پر زیادتی کرے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو یہاں تک کہ وہ خدا کے حکم کی طرف رجوع لائے۔ پس جب وہ رجوع لائے تو وہ دونوں فریق میں مساوات کے ساتھ صلح کرا دو اور انصاف سے کام لو۔ کہ خدا انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

[ARABIC]إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ( 10 )[/ARABIC]
مومن تو آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ تو اپنے دو بھائیوں میں صلح کرادیا کرو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحمت کی جائے

[ARABIC]يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِّن قَوْمٍ عَسَىٰ أَن يَكُونُوا خَيْرًا مِّنْهُمْ وَلَا نِسَاءٌ مِّن نِّسَاءٍ عَسَىٰ أَن يَكُنَّ خَيْرًا مِّنْهُنَّ ۖ وَلَا تَلْمِزُوا أَنفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ ۖ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيمَانِ ۚ وَمَن لَّمْ يَتُبْ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ ( 11 )[/ARABIC]
مومنو! کوئی قوم کسی قوم سے تمسخر نہ کرے ممکن ہے کہ وہ لوگ ان سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں عورتوں سے (تمسخر کریں) ممکن ہے کہ وہ ان سے اچھی ہوں۔ اور اپنے (مومن بھائی) کو عیب نہ لگاؤ اور نہ ایک دوسرے کا برا نام رکھو۔ ایمان لانے کے بعد برا نام (رکھنا) گناہ ہے۔ اور جو توبہ نہ کریں وہ ظالم ہیں

[ARABIC]يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ ۖ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُم بَعْضًا ۚ أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَن يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ ( 12 )[/ARABIC]
اے اہل ایمان! بہت گمان کرنے سے احتراز کرو کہ بعض گمان گناہ ہیں۔ اور ایک دوسرے کے حال کا تجسس نہ کیا کرو اور نہ کوئی کسی کی غیبت کرے۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے؟ اس سے تو تم ضرور نفرت کرو گے۔ (تو غیبت نہ کرو) اور خدا کا ڈر رکھو بےشک خدا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے
 
حافظ ابن کثیر نے لکھا ہے کہ عقبہ بن سمعان نے بیان کیاہےکہ میں مکہ سے لیکر قتل کےوقت تک حضرت امام حسینؑ کے ساتھ رہا اور قسم بخدا آپ نے میدان کارزار میں جو بھی بات کی ہے میں نے اسے سنا ہے اور آپ نے ہرگز یہ مطالبہ نہیں کیا کہ آپ یزید کے پاس جاتے ہیں اور اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ میں رکھتےہیں اور نہ ہی یہ مطالبہ کیا کہ آپ سرحد کی طرف چلے جاتے ہیں۔(البدایہ والنہایہ مترجمہ تاریخ ابن کثیر، ج:۸ ص:۱۰۵۹)
 

آبی ٹوکول

محفلین
یہ لفظ وہاں نہیں تھا ۔


مجھے تو اب تک بعض رویوں سے یہی سکھایا گیا ہے کہ اہل حدیث یا سلفی صرف وہابی ہوتا ہے انسانی حقوق بھی نہیں رکھتا کجا کہ مسلمان یا ایمانی رشتہ ۔

۔
سسٹر آپ اتنی بھولی نہیں ہیں کہ آپکو انگریزی لفظ سسٹر کے اردو معنی نہ معلوم ہوں خاص طور پر میری انگریزی میں تصحیح کے بعد تو ایسا سوچا ہی نہیں جاسکتا آپکی تعلیم بھی مجھ سے زیادہ ہے اور یقینا مطالعہ بھی زیادہ ہی ہوگا ۔باقی آپکی دیگر باتوں پر کمنٹ نہیں کروں گا فقط اسے پوری امت مسلمہ کا المیہ قرار دوں گا جس میں ہر فریق برابر کا شریک ہے ۔۔والسلام
 

کاشفی

محفلین
جناب ہم آپ کی بات پر سر تسلیمِ خم کرنے کیلئے تیار ہیں ۔۔۔ ۔ مگر کوئی ثبوت بھی تو پیش کریں نا۔۔۔ ۔۔؟ یوں بھی ہو سکتا ہے اور یوں بھی ۔۔۔ ۔۔! یہ تو بچگانہ قسم کی باتیں ہیں۔۔۔ ۔!
جناب سر تسلیمِ خم نہ کریں۔۔ اگر نواز شریف کی طرح گنجے ہوئے تو پیار سے ایک چپیٹ پڑ سکتی ہے۔۔:grin: (مزاق تھا اوکے سریس نہیں ہونے کا):)
ثبوت کس بات کے لیئے ثبوت۔۔۔بھائی یہ کنفرم بات ہے یہ خبر جھوٹی ہے۔۔آپ ثبوت پیش کریں۔۔کہ یہ ٹکٹ درست ہے۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
نہیں محترم اگر آپ آئیں بائیں شائیں کا جواب ۔۔۔ ۔۔ آئیں بائیں شائیں میں دیں تو پھر اُس اور آپ میں فرق ہی کیا رہ گیا۔۔۔ ! مثال کے طور پر ایک شخص آپ کو گالی دے ۔۔۔ اگر آپ بھی جواب میں اس کو گالی دے ڈالیں تو پھر آپ اور اس میں حقیقتا کوئی فرق نہ رہے گا۔۔۔ بات تو تب بنے گی جب آپ گالی کے جواب میں بجائے گالی کے صرف کلمہ حق بلند کریں گے ۔۔۔ ۔! آگے ہر شخص کی اپنی مرضی ہے کہ وہ مانے یہ نا مانے ۔۔۔ ! کسی کو کوئی بات زبردستی تو نہیں منوائی جا سکتی نا۔۔۔ ۔!
محمود احمد غزنوی بھائی اور عاطف بٹ بھائی متوجہ ہوں۔۔۔ !
باتیں اچھی ہیں۔
 

متلاشی

محفلین
جناب سر تسلیمِ خم نہ کریں۔۔ اگر نواز شریف کی طرح گنجے ہوئے تو پیار سے ایک چپیٹ پڑ سکتی ہے۔۔:grin: (مزاق تھا اوکے سریس نہیں ہونے کا):)
ثبوت کس بات کے لیئے ثبوت۔۔۔ بھائی یہ کنفرم بات ہے یہ خبر جھوٹی ہے۔۔آپ ثبوت پیش کریں۔۔کہ یہ ٹکٹ درست ہے۔۔۔
آپ کہہ رہے ہیں یہ بات کنفرم ہے ۔۔۔ کیسے کنفرم ہے؟ یہی تو پوچھ رہا ہوں ۔۔۔۔!
اور دوسرا ثبوت مدعی پر ہوتا ہے ۔۔۔! مدعی آپ ہیں۔۔۔۔!
 
Top