کینیڈا ٹرین آتشزدگی کی تصاویر

کیوبیک۔ لک میگنٹک میں ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ لک میگنٹک کیوبک میں خام تیل لے کر جانے والی ٹرین آتشزدگی میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپت ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق علاقہ مکینوں کو ٹرین کی آمد کا علم نہیں تھا اور ٹریک سے اترنے کے بعد ٹرین کی خام تیل سے بھری بوگیاں علاقے میں بکھر گئیں اور آگ نے قصبے کے اکثر مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی انتظامیہ کو بھی اس ٹریک پر ٹرین کی آمد کا علم نہیں تھا۔ تاحال حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا۔ حادثے کے بعد 2000 افراد کو علاقے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز قصبے کے رہائشیوں کو علاقے میں واپس آنے کی اجازت دیدی گئی ہے جبکہ حادثے میں متاثر ہونے والے علاقے میں عمارات کے ملبے سے تاحال لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔
article-2358932-1ABC96A9000005DC-179_964x711.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
بڑا ہی خوفناک حادثہ نظر آ رہا ہے۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ناگہانی حادثات سے اپنی پناہ میں رکھے۔
 
Top