کیفیت نامہ آپ کا تبصرہ ہمارا

زبیر مرزا

محفلین
پوت کے پاؤں پالنے میں -----محفلی منا کیا فرمارہے ہیں توجہ ہو ظفری بھائی
محمد بلال اعظمیہ محبت بھی ایک نیکی ہے۔۔۔ اس کو دریا میں ڈال آتے ہیں (نا معلوم)
ویسے اس پر محفلی مشوک (مشکوک ) نیرنگ خیال کا تبصرہ بھی ضروری ہیں کہ ایک دنیا ان سے محبت کرتی ہے
تے یہ منڈا کافی نخرے کرتا ہے ایسے میں ان سے محبت کرنے والے دریا کنارے محبت ڈبونے جاتے ہیں-
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

جناب محترم و مکرم مرزا بھائی!!!
محفلی منا صاحب اپنی زندگی کی ابتدائی دور میں محبت کو نیکی سمجھتے رہے۔۔۔ سبیل اس کی کچھ یوں بنی کہ مولانا نے جمعہ کے خطبہ میں (کیوں کہ آگے پیچھے تو یہ مسجد گھستے نہیں) میں فرما دیا کہ محبت نیکی ہے۔۔۔ اب اس شریف آدمی کی مراد دین سے محبت تھی۔۔۔ مگر ان کے ذہن میں فوراً سے پیشتر کونے والی لڑکی ابھر آئی۔۔۔۔ یہ تو برا ہوا کہ اس لڑکی نے لفٹ ہی نہ کرائی۔۔۔ اور منا صاحب نامراد لوٹ آئے۔۔۔ واپسی پر ان کو دریا اور نیکی یاد آگئی۔۔۔ بس اپنی ہی کہانی نامعلوم کے سر منڈھ کر کیفیت نامہ پر لگا دی۔۔۔۔ :)

اور رہی بات اس خاکسار کی۔۔۔ جو نیرنگ خیال کے نام سے رکن ہے۔۔۔ تو وہ بیچارہ تو محفل میں مارا مارا پھرتا ہے۔۔۔ مگر دیکھیے ذرا ان احباب کی دیدہ دلیری۔۔۔ جو مدتوں بعد محفل پر تشریف لاتے ہیں۔۔۔ اور اس سے پہلے کوئی ان سے پوچھ داچھ کرے۔۔۔۔ الٹا قانون بتلاتے ہیں۔۔۔ حد نہیں کی ہوئی میاں۔۔۔۔ :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
پوت کے پاؤں پالنے میں -----محفلی منا کیا فرمارہے ہیں توجہ ہو ظفری بھائی
محمد بلال اعظمیہ محبت بھی ایک نیکی ہے۔۔۔ اس کو دریا میں ڈال آتے ہیں (نا معلوم)
ویسے اس پر محفلی مشوک (مشکوک ) نیرنگ خیال کا تبصرہ بھی ضروری ہیں کہ ایک دنیا ان سے محبت کرتی ہے
تے یہ منڈا کافی نخرے کرتا ہے ایسے میں ان سے محبت کرنے والے دریا کنارے محبت ڈبونے جاتے ہیں-
:p:p:p
کمال ہے۔۔۔ اب بندہ کسی شاعر کی زبان میں حالِ دل بھی بیان نہیں کر سکتا:D
ہائے ری قسمت کہ ہمیں تو محبت ڈبونے کے لئے ستلج کی طرف جانا پڑتا ہے کہ راوی سے ہماری بنتی ہی نہیں:LOL:
زبیر مرزا بھائی، آخری فقرہ بہت لطف دے گیا ویسے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جناب محترم و مکرم مرزا بھائی!!!
محفلی منا صاحب اپنی زندگی کی ابتدائی دور میں محبت کو نیکی سمجھتے رہے۔۔۔ سبیل اس کی کچھ یوں بنی کہ مولانا نے جمعہ کے خطبہ میں (کیوں کہ آگے پیچھے تو یہ مسجد گھستے نہیں) میں فرما دیا کہ محبت نیکی ہے۔۔۔ اب اس شریف آدمی کی مراد دین سے محبت تھی۔۔۔ مگر ان کے ذہن میں فوراً سے پیشتر کونے والی لڑکی ابھر آئی۔۔۔ ۔ یہ تو برا ہوا کہ اس لڑکی نے لفٹ ہی نہ کرائی۔۔۔ اور منا صاحب نامراد لوٹ آئے۔۔۔ واپسی پر ان کو دریا اور نیکی یاد آگئی۔۔۔ بس اپنی ہی کہانی نامعلوم کے سر منڈھ کر کیفیت نامہ پر لگا دی۔۔۔ ۔ :)

اور رہی بات اس خاکسار کی۔۔۔ جو نیرنگ خیال کے نام سے رکن ہے۔۔۔ تو وہ بیچارہ تو محفل میں مارا مارا پھرتا ہے۔۔۔ مگر دیکھیے ذرا ان احباب کی دیدہ دلیری۔۔۔ جو مدتوں بعد محفل پر تشریف لاتے ہیں۔۔۔ اور اس سے پہلے کوئی ان سے پوچھ داچھ کرے۔۔۔ ۔ الٹا قانون بتلاتے ہیں۔۔۔ حد نہیں کی ہوئی میاں۔۔۔ ۔ :)
اندازہ تو نین بھائی نے خوب لگایا ہے کہ 'شریف آدمیوں' سے میری کم کم ہی بنتے ہے، کوئی مجھ سے زیادہ سے شریف ہے جو نہیں:D
واعظ سے فراز اپنی بنی ہے نہ بنے گی
ہم اور طرح کے ہیں، جناب اور طرح کے

گلی میں آج چاند نکلا۔۔۔:ROFLMAO:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کیفیت نامہ از زبیر مرزا : اک ہجرجو ہم کو لاحق ہے تادیر اُسے دُہرائیں کیا
مجھ کو معارف ہجر و معرفت فراق کی حد تک کوئی خاص خبرداری کا دعویٰ نہیں ہے۔ لیکن بسا اوقات ایسی کیفیات میں مبتلا انسانوں کے عجیب و غریب رویوں سے ضرور سابقہ پڑا۔۔۔
انسان بنیادی طور پر تنوع پسند ہے۔ وصل ہو کہ فراق۔۔۔۔ دونوں میں یکسانیت سے وہ اکتا جاتا ہے۔ مستقل ہجر بھی اسے بوجھ معلوم ہونے لگتاہے۔ تو کیفیت کچھ یوں ہوجاتی ہے کہ
کبھی کبھی ہو تو یہ کیفیت بھی پیاری لگے​
فوق العادت ہے یہ امر کہ ایک ایسے شخص کا کیفیت نامہ ہے جو دنیاوی معنوں میں وصل سے کبھی آشنا ہی نہ تھا۔۔۔ کم از کم ہمیں یہی بتایا گیا۔ ایک ایسا شخص ہجر کا راگ الاپ رہا ہے۔ جو ابتدائے زندگی سے اس کو لاحق ہے۔ خودکلامی کی صورت کبھی کچھ الفاظ خطوط میں جو ڈھل جاتے ہیں۔ تو وہ بھی شاید اسی ہجر کا خود سے گلہ ہیں۔ لیکن اب ذرا تصویر کا دوسرا رخ دیکھیں۔ تو اک تمنا ہے۔ یہ تمنا کس کی ہے۔ سراب کی؟ لاحاصل کی۔ یا کوئی ایسی یاد جو چبھن بن کر دل میں ابھی تک راج کر رہی ہے۔
ہمارا تو آپ کو یہ مشورہ ہےکہ تادیر جب تک وصل کی کوئی صورت نہیں بنتی۔۔۔
غم فراق کا تنہا علاج دوری ہے
دلِ حزیں! یہ کنارہ کشی ضروری ہے​
 
کیفیت نامہ از زبیر مرزا : اک ہجرجو ہم کو لاحق ہے تادیر اُسے دُہرائیں کیا
مجھ کو معارف ہجر و معرفت فراق کی حد تک کوئی خاص خبرداری کا دعویٰ نہیں ہے۔ لیکن بسا اوقات ایسی کیفیات میں مبتلا انسانوں کے عجیب و غریب رویوں سے ضرور سابقہ پڑا۔۔۔
انسان بنیادی طور پر تنوع پسند ہے۔ وصل ہو کہ فراق۔۔۔ ۔ دونوں میں یکسانیت سے وہ اکتا جاتا ہے۔ مستقل ہجر بھی اسے بوجھ معلوم ہونے لگتاہے۔ تو کیفیت کچھ یوں ہوجاتی ہے کہ
کبھی کبھی ہو تو یہ کیفیت بھی پیاری لگے​
فوق العادت ہے یہ امر کہ ایک ایسے شخص کا کیفیت نامہ ہے جو دنیاوی معنوں میں وصل سے کبھی آشنا ہی نہ تھا۔۔۔ کم از کم ہمیں یہی بتایا گیا۔ ایک ایسا شخص ہجر کا راگ الاپ رہا ہے۔ جو ابتدائے زندگی سے اس کو لاحق ہے۔ خودکلامی کی صورت کبھی کچھ الفاظ خطوط میں جو ڈھل جاتے ہیں۔ تو وہ بھی شاید اسی ہجر کا خود سے گلہ ہیں۔ لیکن اب ذرا تصویر کا دوسرا رخ دیکھیں۔ تو اک تمنا ہے۔ یہ تمنا کس کی ہے۔ سراب کی؟ لاحاصل کی۔ یا کوئی ایسی یاد جو چبھن بن کر دل میں ابھی تک راج کر رہی ہے۔
ہمارا تو آپ کو یہ مشورہ ہےکہ تادیر جب تک وصل کی کوئی صورت نہیں بنتی۔۔۔
غم فراق کا تنہا علاج دوری ہے
دلِ حزیں! یہ کنارہ کشی ضروری ہے​
نین بھائی آپ بھی فلسفی بنتے جارہے ہیں۔۔۔
 
نیرنگ خیال کیا خُوب لکھا ہے اور کیا نقطے بیان کیے ہیں -
وہ نین بھائی نین سے "سپرنین" جو بن گئے ہیں۔۔۔ :D
6044.jpg
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال کیا خُوب لکھا ہے اور کیا نقطے بیان کیے ہیں -
ابھی تو مجازی تک ہی محدود رہا۔۔۔ حقیقی کے نقاط پھر کبھی کسی اور کیفیت نامہ پر سہی۔۔۔ ویسے شکریہ۔۔۔۔ :)
پتا میں کچھ مزاحیہ لکھ رہا تھا۔۔۔۔ پھر جانے ایکا ایکی کیا ہوا۔۔۔ سارا ختم کر کے یہ سنجیدہ سے کچھ الفاظ خود بخود لکھ دیے۔۔۔۔ بعض اوقات عجیب کیفیت ہوجاتی ہے۔۔۔ :)
 
زبیر مرزا

محفلین
نبیل بھائی اور کفیت نامہ :surprise:
چلیں پھر بناء تبصرے کے کیسے جانے دیں یہ سنہرا موقع
نبیلحیران آئینہ وار ہیں ہم ۔۔ یا رب کس سے دوچار ہیں ہم
یہ ریاضی کا سوال ہے اور ہم اس میں ماہر نہیں لہذا ماہرین ریاضی سے اس کی تشریح کی درخواست ہے
ظفری بھائی ماہر اخترشماری نیرنگ خیال کاکا ماہر ریاضی وفلسفہ اور قیصرانی ماہرشماریات وشکاریات
 
قیصرانی

حساب دان زیک تشریف لائے ہیں :)
 
Top