کیفیت نامہ آپ کا تبصرہ ہمارا

قیصرانی

لائبریرین
برادرم محمد بلال اعظم فرماتے ہیں کہ

پی سی میں یوبنٹو کر کے میں نے آپریٹنگ سسٹم کی ہسٹری میں اپنی سب سے بڑی حماقت کی تھی۔ لاحول ولا

بتائیے بھلا، ونڈوز جیسی لعنت سے پیچھا چھڑانے پر شکر گذار ہوں نا کہ حماقت کا نام دیں :)
 
عمر سیف

محفلین
محمد بلال اعظم

پی سی میں یوبنٹو کر کے میں نے آپریٹنگ سسٹم کی ہسٹری میں اپنی سب سے بڑی حماقت کی تھی۔ لاحول ولا

بلال یہاں کہنا چاہ رہے ہیں کہ پی سی (پرل کانٹینینٹل) اپنے دوست کے بلانے پر نا جا کر اپنی اب تک کی زندگی سب سے بڑی حماقت کی تھی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی

Hellepäivät :(
قیصرانی بھائی معذرت کے ساتھ پر آپ کہنا کیا چاہ رہے ہیں ؟؟
سوال تو مکمل کریں ۔
ہیلو پائی وٹ از یور نیم ؟؟

Hellepäivät فن لینڈ میں جب درجہ حرارت 25 اعشاریہ 1 ڈگری یا اس سے زیادہ ہوتا ہے تو اسے سرکاری طور پر شدید گرم دن کے طور پر جانا جاتا ہے۔ تو شدید گرم دن کے لئے جو لفظ استعمال ہوتا ہے وہ یہی ہے :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین

پی سی میں یوبنٹو کر کے میں نے آپریٹنگ سسٹم کی ہسٹری میں اپنی سب سے بڑی حماقت کی تھی۔ لاحول ولا

بلال یہاں کہنا چاہ رہے ہیں کہ پی سی (پرل کانٹینینٹل) اپنے دوست کے بلانے پر نا جا کر اپنی اب تک کی زندگی سب سے بڑی حماقت کی تھی۔
ہائےےےےےےےےےےےےےے
نہ تو میں عزیزی اور نہ مجھے بلانے والا جنید سلیم
:D
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
برادرم محمد بلال اعظم فرماتے ہیں کہ

پی سی میں یوبنٹو کر کے میں نے آپریٹنگ سسٹم کی ہسٹری میں اپنی سب سے بڑی حماقت کی تھی۔ لاحول ولا

بتائیے بھلا، ونڈوز جیسی لعنت سے پیچھا چھڑانے پر شکر گذار ہوں نا کہ حماقت کا نام دیں :)
قیصرانی جی یوبنٹو، فیڈورا، لینکس، میک ایک ہی جیسی ہے۔ سارا دن لگا کے ڈاؤنلوڈ کی اور 15 منٹ بعد ہی دوبارہ ونڈوز انسٹالیشن پہ لگا دی۔
 
زبیر مرزا

محفلین
بھلکڑ فرمارہے ہیں کہ

چائے بنا کر لایا اور ہاتھ پر گرا لی۔ہی ہی ہی ۔محفلین کے ٹوٹکوں کا انتظار--

یہ ایک دلی خواہش کا کااظہار ہے جوکُھل کربیان نہیں کی گئی یعنی لڑکا چاہتا ہے کہ اس
کے ہاتھ پیلے کردے جائیں اور اس کو چائے کی پیالی بنا کے پلانے والی بیوی مل جائے
یہ ہاتھ کا جلانا دراصل دل جلانے کا استعارہ ہے ان کا دل جلتا ہے جب خودچائے بنا کے پینی پڑتی ہے
 
عمر سیف

محفلین
نیلم
اب میرا عشق دھمالوں سے کہیں آگے ہے،اب ضروری ہے کہ میں وجد میں لاؤں تجھ کو۔

نیلم کہنا چاہ رہی ہیں کہ اب وہ کافی ٹرینڈ کُک ہوگئی ہیں اور جلد ہی سب کو افطار پارٹی دینا چاہتی ہیں۔
 
عمر سیف

محفلین
بھلکڑ
چائے بنا کر لایا اور ہاتھ پر گرا لی۔ہی ہی ہی ۔محفلین کے ٹوٹکوں کا انتظار----ڈئ
بھلکڑ شاید محفل پہ حکیم تلاش کرتا آیا ہے، کمزوری ہوگئی ہے۔
 
بھلکڑ

لائبریرین

چائے بنا کر لایا اور ہاتھ پر گرا لی۔ہی ہی ہی ۔محفلین کے ٹوٹکوں کا انتظار----ڈئ
بھلکڑ شاید محفل پہ حکیم تلاش کرتا آیا ہے، کمزوری ہوگئی ہے۔
بھیا محفلین کے ٹوٹے بڑے زبردست ہوتے ہیں!!!!!!:p

بھلکڑ فرمارہے ہیں کہ

چائے بنا کر لایا اور ہاتھ پر گرا لی۔ہی ہی ہی ۔محفلین کے ٹوٹکوں کا انتظار--

یہ ایک دلی خواہش کا کااظہار ہے جوکُھل کربیان نہیں کی گئی یعنی لڑکا چاہتا ہے کہ اس
کے ہاتھ پیلے کردے جائیں اور اس کو چائے کی پیالی بنا کے پلانے والی بیوی مل جائے
یہ ہاتھ کا جلانا دراصل دل جلانے کا استعارہ ہے ان کا دل جلتا ہے جب خودچائے بنا کے پینی پڑتی ہے
چائے تو واقعی گری ہے ہاتھ پر ۔۔۔۔۔اور جلا بھی ہے!!!!!
لیکن آپ کی بات بھی دل کو لگی!!!!!:p
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
ہمارے کیفیت نامے پر کوئی تبصرہ نہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ خیر سگالی کا یہ جذبہ برقرار رہے گا۔۔
رمضان المبارک کے پر سعادت مہینے میں کسی کو اپنی حس مزاح، قلمکاری، شاعری، افسانہ نگاری اور تخلیق کاری پر ناز ہو تو یہ کارخیر کر دکھائے ۔۔۔ دیکھ لیں گے کس میں کتنا دم ہے ۔۔۔
 
زبیر مرزا

محفلین
نیرنگ خیال فرماتے ہیں
نہ تُوں بولیں نہ میں بولاں، بولے گا فیر کیہڑا ۔۔۔ ۔ پُچھے سُنجا ویہڑا

اب یہ ایسا کیوں فرماتے ہیں یہ قابلِ غور ہے - تو کوئی ہے جو غورکرے اس پر
 
Top