جب سے سمارٹ فون خریدا ہے، ایسے میسج آنے پر ہمارا سب سے پہلا عمل انہیں بلاک کرنا ہی ہوتا ہے۔
ایک دن میں وصول خریداری کی ان گنت دعوتوں میں سے صرف دو منٹ کا ریکارڈ۔

Screenshot2017112413373911525883666.png

Screenshot2017112413371511525883827.png

Screenshot2017112413362211525884090.png

یہی حال ہے۔
بعض دفعہ تو ایسا بھی ہوا، کہ کسی دوکان کے قریب سے گزر گئے۔ کچھ دیر بعد اس کا دل لبھا لینے والا میسیج آ گیا۔
 
یاز

محفلین
ایسا ہی ہے۔ اب ان سب میں سے کچھ جگہیں تو ایسی ہیں کہ ان کا پیغام متوقع ہوتا ہے لیکن اکثر تو فالتو کی دعوتیں ہوتی ہیں۔ اب یہ سٹرائیکرز والے تو شاید مجھے اسی لیے یاد فرماتے ہیں کہ میں ان کے پڑوس میں ایک دکان پر جاتی ہوں کبھی کبھار۔ مجھے تو اب ان تھیوریز پر یقین ہو چلا ہے کہ جی پی ایس آن ہو یا نہیں، ہمارا آنا جانا اٹھنا بیٹھنا ہر چیز ٹریک ہو رہی ہوتی ہے۔
جی ایس ایم کے نظام میں یہ سہولت میسر ہے کہ سیل بیسڈ ایس ایم ایس ارسال کئے جا سکیں۔ رش والی جگہوں پہ عموماً بہت چھوٹے سیل ہوتے ہیں جن کو مائیکرو سیلز کہا جاتا ہے۔ جو بھی صارف اس سیل کا یوزر بنتا ہے تو اس کو میسج جا سکتا ہے۔
 
یاز

محفلین
جب سے سمارٹ فون خریدا ہے، ایسے میسج آنے پر ہمارا سب سے پہلا عمل انہیں بلاک کرنا ہی ہوتا ہے۔
تم کتنے بلاک مارو گے، ہر دوکان سے میسج آئے گا۔

ہمارا موبائل نمبر کسی چکر میں پراپرٹی ڈیلر کے ہاتھ چڑھ گیا تھا چند سال قبل۔ اب نت نئے نمبروں سے روزانہ کے حساب کے پلاٹ، دکان، بنگلے، فائلیں خریدنے یا بیچنے کے میسجز آتے ہیں۔ بلاک کر کر کے بھی تنگ آ چکا ہوں۔
سوچ رہا ہوں کہ سب سے تھوڑا تھوڑا قرض مانگ لوں۔
 
شاہد شاہ

محفلین
ایسے کیسز میں آخر میں تنگ آکر اپنا نمبر ہی بدلنا پڑتا ہے۔ کوئی مہینہ قبل کسی بھارتی کال سینٹر کے ہتھے میرے سیل فون کا نمبر لگ گیا تھا۔ اوائل میں صرف یوکے کے نمبر سے تنگ کرتا تھا۔ میں نے اٹھانا چھوڑ دیا۔ اب دنیا بھر کے ممالک سے فون کرتا ہے۔

نمبر بدلنے سے بہتر توڑ ملک بدلنا بھی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
Dcq0_Si_OX4_AMXs_Kv.jpg

امام صاحب کو تو پورے محلے سے بنا کر رکھنی پڑے گی۔

مجھ سے یہ بات سمجھنے میں کچھ چُوک ہوئی۔ مجھے یہ گمان ہوا کہ چاہے کسی کے بھی موبائل کی گھنٹی بجے امام صاحب کو 200 اور مذکورہ مقتدی کو 100 روپے دینا ہوں گے۔ تاہم اصل بات کی سمجھ مجھے ایک رُکن کے تبصرے سے آئی۔ اس لئے شاید میرا ردِ عمل کچھ عجیب (weird) رہا ہو۔

اگر میری کسی بات سے کسی رُکن کی دل آزاری ہوئی ہو تو میر ی جانب سے درگزر کی درخواست ہے۔
 
ایک دن میں وصول خریداری کی ان گنت دعوتوں میں سے صرف دو منٹ کا ریکارڈ۔

Screenshot2017112413373911525883666.png

Screenshot2017112413371511525883827.png

Screenshot2017112413362211525884090.png
ایک لڑکے نے موبائل کمپنی کی ہیلپ لائن پر کال کی ،
کسٹمر کیئر سینٹر میں لڑکی نے فون اٹھایا ،

لڑکی : السلام علیکم ! کسٹمر کیئر میں خوش آمدید ،
میں آپ کی کیا خدمت کرسکتی ہوں ،

لڑکا : کیا آپ مجھ سے شادی کرنا چاہیں گی ؟

لڑکی : ایکسکیوزمی سر ، یہ کسٹمر کیئر ہے،بتائیے آپ اپنے فون نمبر کے حوالے سے کیا جاننا چاہیں گے ،

لڑکا : نہیں آپ یہ بتائیں آپ مجھ سے شادی کریں گی ؟

لڑکی : سوری سر ، میں انٹرسٹڈ نہیں ہوں شادی میں ،آپ اپنا مسئلہ بتائیں ،

لڑکا : ولیمہ میرٹ میں یا سرینا میں کروں ؟

لڑکی : سر آپ کو سمجھ نہیں آرہا کہ میں شادی میں انٹرسٹڈ نہیں ہوں ،آپ کیوں مجھے غیرضروری آفر دے رہے ہیں ،

لڑکا : میڈم : اب آپ کو اندازہ ہوگیا کہ جب آپ کی کمپنی ہمیں غیر ضروری آفرز کے ایس ایم ایس کرتی ہے
تو ہمیں کتنا غصہ آتا ہے ۔
 
ابو کاشان

محفلین
یہی حال ہے۔
بعض دفعہ تو ایسا بھی ہوا، کہ کسی دوکان کے قریب سے گزر گئے۔ کچھ دیر بعد اس کا دل لبھا لینے والا میسیج آ گیا۔
یہ مذاق نہیں ہے ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔ سب کی پرائیویسی متأثر ہے۔ نقل و حرکت کی جانکاری کی جاتی ہے۔ موبائل کمپنیاں ایکٹیو نمبرز کی لسٹ فروخت کرتی ہیں یا برانڈز کی تشہیر کی جاتی ہے۔ جیسے ہی آپ کسی مال یا بازار میں گئے آپ کی لوکیشن ٹریس کر کے وہاں موجود دوکانوں کے اشتہارات نشر کر دئے جاتے ہیں۔
گوگل لوکیشن نے یہ کام اور آسان کر دیا ہے۔ جہاں انٹرنیٹ میسر نہ ہورابطہ ہوتے ہی وہاں کی تمام معلومات سے دیتا ہے کہ کتنے سے کتنے منٹ آپ کہاں کہاں تھے۔ پھر پرائیویٹ پالیسی کا کیا مطلب؟
 
Top