چالیس سال کی عمر اور "شادیاں" یعنی جمع کا صیغہ کیا خوبصورت امتزاج ہے واللہ۔ :)
یعنی جوانی میں پکوڑے کھاتے رہیں تو چالیس کے بعد شادیوں کے چانس ہوتے ہیں اور پکوڑوں کی لذت شادی کے لڈو چکھنے سے روک سکتی ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یعنی جوانی میں پکوڑے کھاتے رہیں تو چالیس کے بعد شادیوں کے چانس ہوتے ہیں اور پکوڑوں کی لذت شادی کے لڈو چکھنے سے روک سکتی ہے۔
حالانکہ میں یہ سمجھا تھا کہ اگر جوانی میں پکوڑے پسند رہے ہوں تو چالیس سال کی عمر کے بعد "شادیاں" ہو جاتی ہیں۔ صرف ایک شادی کا تو اس تحقیق میں دور دور تک ذکر نہیں۔ :)
 

یاز

محفلین
IMG-20180606-_WA0012.jpg
 
مابدولت جب بھی گرفتار بے کیفی و شکار اضمحلال ذہنی ہوتے ہیں ، تو جانب لڑیء ہذا ہی رجوع کرتے ہیں اور دوران ملاحظۂ گوناگوں تصاویر و تحاریر دلچسپ ، ابتدا تبسم خفیف ، بعدۂ بانچھیں کھول کر ہنسی اوربالآخر جب مابدولت مائل ببانگ دہل قہقہہ ہوتے ہیں تو اس وقت تک بے کیفی اور اضمحلال مابدولت سے دور جانے میں ہی اپنی عافیت گردان چکی ہوتی ہیں ۔ مابدولت کے اندازۂ محتاط کے مطابق لڑی مذکور فورم کی دلچسپ اور مصروف ترین لڑیوں میں اول یا دوئم نمبر پر ہے ۔:):)
 

یاز

محفلین
ڈاکٹر تو سنے تھے۔ اب درزی بھی یہ کام کرنے لگ گئے ہیں۔
اگر یہ نادانستگی میں کیا گیا ہے تو حیران کُن ہے۔ :)
قوی امکان ہے کہ یہ کپڑوں کی بابت ہی کہا گیا ہو۔
 
Top