تیرہویں سالگرہ کیسے لگے یہ محفلین

سید عمران

محفلین
سید عمران بھیا ہمارے لیے محفل کے منفرد محفلین ہیں ۔آپ محفل پر بیک وقت مفتی , لکھاری , سخن شناسی ,سیر و سیاحت اور دیگر زمرہ جات میں تبصرہ جات کے فرائض خیر و خوبی سے سر انجام دیتے نظر آتے ہیں ۔ میاں موصوف کی حس مزاح بہت اثر انگیز بلکہ حیرت انگیز ہے ۔
محفل پر آتے ہیں وہ سب سے پہلے ہمارے مراسلوں کی جانچ پڑتال کرتے ہیں , ہنسی کی پہلجڑیاں ان کے جملوں سے پھوٹتی محسوس ہیں ۔ شعلہ بیانی میں تو بھیا لاثانی ہیں ,کبھی بھی اپنے حریف کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیتے ۔
محفلین سے محبت آپ کی اعلی اخلاق کی پہچان ہے ۔اللہ کریم بھیا کو سدا خوش و خرم رکھے ۔آمین
تا وقت ثانی اس مراسلے کی تمام تر اغلاط بوجوہ نظر انداز کی جاتی ہیں!!!
 
سید صاحب! آپ سنجیدگی سے مزاح لکھا کریں۔ ماشاءاللہ! کیا سماں باندھ دیا [/SPOILER]

آج کل کے مزاح نگاروں میں یہی خرابی ہے۔ ستم ظریف کچھ اس قدر مزاحیہ انداز میں مزاح لکھتے ہیں کہ طبیعت مکدر ہوجاتی ہے۔ سماں باندھنے کی بجائے سمے کا بندھن ہی دیکھتے رہ جاتے ہیں!!!
 

سید عمران

محفلین
روزے کے باعث عالم غشی میں جب جب افاقہ ہوتا ہے کسی نہ کسی شتونگڑے کا گلا دبا دیتے ہیں عدنان بھائی!!!
 

سید عمران

محفلین
رکھ ہی لیں صاحبان، ویسے بھی آج کل محفل پر "من ترا حاجی بگویم تو مرا حاجی بگو" والا کھیل کُھل کر کھیلا جا رہا ہے! :)
مجبوری ہے صاحب۔۔۔
اگر اس کے مخالف جاتے ہیں تو۔۔۔
مراسلہ خور مدیر صاحبان کی شکم سیری کے لیے سامان مہیا ہوجاتا ہے!!!
 
Top