کیا یہ مصرعہ موزوں ہے ؟

احمد بلال

محفلین
ایک اور غزل مجھے بھی یاد آ گئی ہے میر کی اسی بحر میں
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں، کچھ نہ دوا نے کام کیا
میر نے اس بحر کو بہت استعمال کیا ہے۔
 
ہر اک بات میں تو ہے ہر اک یاد میں تیرا افسانہ.
ایک مصرع سے تو لگتا ہے کہ فعلن فعلن کی تکرار ہے (ایک مصرع میں پندرہ سبب)۔ ناموں والا معاملہ ٹیڑھا ہے، وہ آپ کو پتہ ہی ہے۔
غضنفر نے اس کو چار جڑواں بحروں میں رکھا ہے۔ میں نے جسارت کی اور اسے غضنفر ہی کے تتبع میں بحرِمرغوب کا نام دے دیا۔
آپ روایت کے امین ہیں، آپ کی بات کو زیادہ وزن ملے گا، جو بھی ارشاد ہو۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یاد پڑتا ہے کہ محفل میں یہاں ایک بحر ہندی اور بحر (نام ذہن سے نکل گیا ۔ ایک مشابہ سی طویل بحر تھی) کے فرق پر بحث ہوئی تھی ۔ وہ کہاں ہے ؟
آپ درست فرما رہے ہیں۔ :)
ویسے مزمل بھائی ! محفل میں آپ کے نقوشِ قدم دیکھ کر خوشی سی ہوئی ۔اور کچھ یادیں تازہ ہوئیں ۔:)
 
ویسے مزمل بھائی ! محفل میں آپ کے نقوشِ قدم دیکھ کر خوشی سی ہوئی ۔اور کچھ یادیں تازہ ہوئیں ۔:)

جی آج اچانک بہت عرصے بعد سوچا اکاؤنٹ کھول کر دیکھوں۔ غالباً چھ سات سال ہوگئے۔ محفل اب ایک ناسٹیلجیا کا روپ دھار چکی ہے میرے دماغ میں۔ اس لیے کچھ یادیں تازہ کرنے آگیا۔
 
Top