کیا ہم بے وقوف ہیں۔

کورونا کی اس وبا میں حکومت، میڈیا، اور سوشل میڈیا صرف ایک بات کہتے نظر آرہے ہیں کہ کورونا سے نجات کے لئے فاصلہ کو یقینی بنائیں۔
یعنی فاصلہ پہلا اقدام ٹہھرا۔
اس کو لیکر تمام جلوس و اجلاس پر پابندی کی رٹ قائم ہے۔ ریستوران بند ہیں۔ اسکو ل بند ہیں۔ مالز بند ہیں۔وقت کی پابندیاں ہیں۔
میرا سوال یہ ہے کہ اوپر موجود تمام پابندیاں ایک جگہ پر ؛
یہاں حکومتی ادارے کیوں خاموش ہیں۔
پبلک ٹرانسپورٹ ۔رش کا یہ عالم ہے کہ سیٹ بہ سیٹ کے علاوہ مسافر ایک دوسرے سے لگ کر کھڑے ہیں۔کیا کوئی ٹرانسپورٹ بند ہوئی؟ سب خاموش ہیں۔
بازار ۔ لوگوں کے رش کا یہ عالم ہے کہ خریدار ایک دوسرے سے لگ کر کھڑے ہیں۔ کیا بازار بند ہوئے؟ سب خاموش ہیں۔

تو پھر فاصلہ رکھو کا شور کیسا اور اس کی کیا اہمیت۔
 
شمشاد

لائبریرین
عوام کی چھوڑیں، اپوزیشن یہ جو آئے روز جلے جلوس کر رہی ہے، اس کے متعلق کیا کہیں گے؟

عوام تو مجبور ہے، کیونکہ اس نے دو وقت کی روٹی کمانی ہے۔

یہ اپوزیشن کے لیڈروں کو کیا مسئلہ ہے کہ اپنی کرسی کے لیے غریب عوام کو مروانا چاہتی ہے۔
 
سیما علی

بھیا انکی بلا سے سب مر جائیں انکے حلوے مانڈے چلنا چاہئیے
 
Top