کیا ہم اتنے بے حس ہوگئے ہیں

arifkarim

معطل
یعنی کہ امریکہ میں ایک پاکستانی غائب ہو گیا اور ایف بی آئی تک کو کوئی خبر نہیں۔ سی آئی اے کے ہاتھوں میں ہے۔ کنفرم کروالیں۔
 

ابن عادل

محفلین
وجی صاحبہ کہنے کو یہاں بچا کیا ہے ۔۔۔۔! وہ تو ہمارا آقا امریکہ ہے ۔ ہم تو اہنے ملک میں لاپتہ ہونے والے والوں کو برآمد نہیں کرسکتے ۔ کس کس کو روئیں ۔
 

ظفری

لائبریرین
امریکہ میں اس قسم کے واقعات عام ہیں ۔ اس قسم کی خبریں ٹی وی ، اخبارات میں اکثر دیکھنے اور سننے کو ملتی ہے ۔ مالز ، اسٹورز اور دیگر مصروف جگہوں پر پمفلٹ بھی نظر آتے ہیں ۔ جس میں بچوں سے لیکر نوجوان لڑکے ، لڑکیوں کی گمشدگی کی خبریں عام نظر آتیں ہیں ۔ ٹی وی پر اس مسئلے پر خوب بحث مباحثے ہوتے ہیں ۔ جن پر متعلقہ اداروں پر خوب تنقید کی جاتی ہے ۔
بہرحال جمیل فخری کے ساتھ ہونے والا واقعہ بہت افسوسناک ہے ۔ اللہ ان کی مشکل آسان فرمائے اور ان کی لختِ جگر کو جلد از جلد ان سے ملائے ۔ آمین
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ظلم کی انتہا ہے یہ:(۔ میں پاس اور تو کچھ نہیں کہنے کو لیکن تہہ دل سے یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد جمیل فخری صاحب کے بیٹے کی خبر ان تک پہنچائے۔
آمین۔
 

سویدا

محفلین
اللہ سے دعا ہے کہ جمیل فخری کو ان کا لخت جگر خیر عافیت سے جلد از جلد مل جائے

ویسے فواد صاحب اس بارے میں کیا کہیں گے
 

ہندو

محفلین
برادرم آپ سے کسی نے ایسا کچھ کہا یہاں؟ آپ موضوع سے ہٹ کر باتیں کیوں کرتے پھر رہے ہیں؟

ہا ہا ہا ۔۔۔۔۔۔۔ پہنچ گئے استاد محترم ڈنڈا لیے ہوئے۔۔۔۔ ہندو کی باتوں کی تہہ تک پہنچ جاتی تو شاید یہ قوم سنور ہی جاتی ۔۔۔ کہنے کا مقصد ہے کہ ایسے واقعات پاکستانیوں کے ساتھ ہی بالخصوص کیوں ہوتے ہیں شائد اس لیے کہ ان کروڑوں لوگوں کا کوئی رکھوالا نہیں کوئی پوچھنے والا نہیں یا پھر بے حسی ہے کچھ عرصہ پہلے کہ بات ہے ایک پاکستانی جو کہ برٹش نیشل تھا کو پھانسی کے تختے پر سے اتروا کر برطانیہ لے جایا گیا، ہند والوں نے اپنے بندے کو ہندوستان منگوا لیا۔ اور ایک پاکستانی ہے کہ جس کی نہ یہاں ہی کوئی پوچھ ہے اور نہ ہی دنیا کے کسی اور خطے میں
 

سویدا

محفلین
اہور ... اداکارجمیل فخری کے بیٹے علی ایاز فخری کی امریکا میں موت کی تصدیق ہوگئی۔ وہ کئی برس سے امریکا میں رہائش پذیر تھے اور 22 ماہ پہلے لاپتہ ہوگئے تھے۔جمیل فخری نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے نے ان کے بیٹے کے مرنے کی تصدیق کردی ہے، اور مختصراً بتایا ہے کہ اس کا قتل ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، پولیس موت کی تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کے فیصلے پر شاکر ہیں اور اس کی رضا میں راضی ہیں۔ جمیل فخری نے کہا کہ وہ پچھلے 22مہینے سے سلگ رہے تھے لیکن کوئی ان کی مدد کو نہ آیا، امریکا میں پاکستانی سفارتخانے نے تو ان کا فون تک سننا گوارا نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ بالکل بے بس ہوگئے تومیڈیا کا دروازہ کھٹکھٹایا، اور جب پانچ دن پہلے میڈیا پر بیٹے کا ذکر ہوا تو پاکستانی سفارت خانے نے ان سے رابطہ اور تعاون کیا۔ غم سے نڈھال سینئر اداکار نے کہا کہ ان کی اپنے ہم وطنوں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں کو باہر نہ بھیجیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان کے لخت جگر کی میت جلد از جلد وطن واپس لاکر ان کے حوالے کرے۔واشنگٹن میں جیو نیوز کے نمائندے سمیع ابراہیم کے مطابق علی ایاز فخری کے ڈی این اے میچ ہونے پر ایف بی آئی نے غیرسرکاری طور پر موت کی تصدیق کی۔
http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=105017
 

ہندو

محفلین
خدا اہل وطن کے ہر بچے پر رحم کرے ۔۔۔۔۔۔۔ اور اس بھیڑوں کے گلے کو کوئی نگہبان عطا کرے کہ جو ان کی تربیت بھی کرے اور انہیں بھیڑیوں کے خونخوار جبڑوں سے بھی بچائے۔
 

طالوت

محفلین
ہا ہا ہا ۔۔۔۔۔۔۔ پہنچ گئے استاد محترم ڈنڈا لیے ہوئے۔۔۔۔ ہندو کی باتوں کی تہہ تک پہنچ جاتی تو شاید یہ قوم سنور ہی جاتی ۔۔۔ کہنے کا مقصد ہے کہ ایسے واقعات پاکستانیوں کے ساتھ ہی بالخصوص کیوں ہوتے ہیں شائد اس لیے کہ ان کروڑوں لوگوں کا کوئی رکھوالا نہیں کوئی پوچھنے والا نہیں یا پھر بے حسی ہے کچھ عرصہ پہلے کہ بات ہے ایک پاکستانی جو کہ برٹش نیشل تھا کو پھانسی کے تختے پر سے اتروا کر برطانیہ لے جایا گیا، ہند والوں نے اپنے بندے کو ہندوستان منگوا لیا۔ اور ایک پاکستانی ہے کہ جس کی نہ یہاں ہی کوئی پوچھ ہے اور نہ ہی دنیا کے کسی اور خطے میں
ہم دو دو چار چار جانوں کو روتے ہیں ہند والے اب تک بھوپال کو روتے ہیں ۔ تیسری دنیا کے چور حکمران اور ہڈ حرام عوام ۔ یہی حقیقت ہے ۔ ثبوت میں آئے روز کے واقعات کا تصیلی مطالعہ فرمایا کریں ۔
وسلام
 
Top