1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

بہادر شاہ ظفر کیا کہیں اُن سے، بُتوں میں ہم نے کیا دیکھا نہیں ( بہادرشاہ ظفر )

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 7, 2012

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    غزل
    بہادرشاہ ظفر

    کیا کہیں اُن سے، بُتوں میں ہم نے کیا دیکھا نہیں
    جو یہ کہتے ہیں! سُنا ہے، پرخُدا دیکھا نہیں

    جب سے دیکھا ہے تِرے ابرُو کو ہم نے مہ جبِیں
    ماہ کو تو آسماں پر آنکھ اُٹھا دیکھا نہیں

    پہلے ہی سے حُسن کا اپنے ہے تجھ کو اِک غرور
    آئینہ ، تُو نے ابھی اے خود نُما دیکھا نہیں

    خوف ہے روزِ قیامت کا تجھے اِس واسطے
    تُو نے اے زاہد کبھی دن ہجر کا دیکھا نہیں

    یوں تو ہیں سروِ گُل اندام اوربھی اے رشکِ گُل
    تجھ سا پر رنگیں ادا، گلگوں قبا دیکھا نہیں

    تُو جو کرتا ہے ملامت دیکھ کر میرا یہ حال
    کیا کروں میں، تُو نے اُس کو ناصحا دیکھا نہیں

    ہم نہیں واقف، کہاں مسجد کدھر ہے بت کدہ
    ہم نے اُس گھر کے سِوا گھر دوسرا دیکھا نہیں

    چشم پوشی دیدہ ودانستہ کی ہے اے ظفر
    ورنہ اُس نے اپنے در پر کیا تمہیں دیکھا نہیں

    بہادرشاہ ظفر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 2
  2. مزمل شیخ بسمل

    مزمل شیخ بسمل محفلین

    مراسلے:
    3,530
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    آخری شعر کا دوسرا مصرع گڑبڑ ہے جناب۔ غزل اچھی ہے۔ شکریہ شئرنگ کا۔
     
    • متفق متفق × 1
  3. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    مصرع بالکل صحیح ہے شیخ صاحب!

    خوشی ہوئی جو انتخاب غزل آپ کو پسند آئی
    تشکّر اظہار خیال پر
    بہت خوش رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. باباجی

    باباجی محفلین

    مراسلے:
    3,844
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Curmudgeon
    بہت خوب شیئرنگ شاہ جی


    ہم نہیں واقف، کہاں مسجد کدھر ہے بت کدہ
    ہم نے اُس گھر کے سِوا گھر دوسرا دیکھا نہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    تشکّر اظہارِ خیال اور پذیرائی انتخاب پر صاحب!

    خوشی ہوئی جو غزل آپ کو پسند آئی
    بہت خوش رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. سید زبیر

    سید زبیر محفلین

    مراسلے:
    4,362
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت خوب
    خوف ہے روزِ قیامت کا تجھے اِس واسطے
    تُو نے اے زاہد کبھی دن ہجر کا دیکھا نہیں
    جیتے رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,613
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    عمدہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. مدیحہ گیلانی

    مدیحہ گیلانی محفلین

    مراسلے:
    2,282
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    واہ خوب غزل ہے شاہ صاحب !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    سید صاحب بہت خوشی ہوئی کو انتخاب پسند آیا
    اظہار خیال کے لئے ممنون ہوں
    تشکّر
    بہت شاد رہیں
     
  10. ناعمہ عزیز

    ناعمہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    23,238
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    بہت اچھی ہے غزل
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    بہت ممنون ہوں اظہار خیال کے لئے
    خوشی ہوئی جو انتخاب پسند آیا
    تشکّر
    بہت خوش رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    گیلانی صاحبہ!
    بابت انتخاب اظہارِ خیال کے لئے ممنون ہوں
    خوشی ہوئی یہ پڑھ کر، کہ متخبہ غزل آپ کو پسند آئی
    تشکّر
    بہت شاداں رہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    تشکّر
    اظہار خیال کے لئے ممنون ہوں
    بہت خوش رہیں
     
  14. مزمل شیخ بسمل

    مزمل شیخ بسمل محفلین

    مراسلے:
    3,530
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    قافیہ کیا ہے مقطع میں؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر