کیا کچھ نہیں ہے اس وطن میں ! دیکھئے

بلوچستان میں ایک سونے کی کان بھی ہے ۔۔ شاید دنیا کی پانچویں بڑی کان ۔۔ اس کی تصویر ملے تو وہ بھی لگائیے گا ۔۔۔

جی سنا ہے کہ سیندک کے مقام پر ایسی ایک کان ہے مگر میرے پاس اس کے متعلق معلومات نہیں ہیں ویسے تلاش جاری ہے
 
وقاص قائم

محفلین
سرمد خان صاحب شئیرنگ اچھی تھی مگر کسی بھی تصویر کو ایک پہلو سے دیکھنا مطلب کہ غلط نتیجہ اخذ کرنا ہے۔ آپ بھی تصویر کو اچھے پہلو سے دیکھ کر دوسرے پہلو کو نظر انداز کر رہے ہیں گویا کہ کبوترکی طرح آنکھیں چرا رہے ہیں۔ دوسرا پہلو میں دکھاتا ہوں
 
وقاص قائم

محفلین
5
 
میرے بھائی وقاص صاحب !
محمد یوسف
انصمام الحق

سے زیادہ بڑے کھلاڑی ایڈم گلکرسٹ، جیک کیلس، میتھیو ہیڈن، جے سوریا، نہیں ہیں مگر فرق صرف میڈیا کا ہے کہ وہ مسلم مخالفت میں سب سے آگے ہے، اور ہماری کمزوری یہ ہے کہ ہم اپنی کمزوری کو اجاگر کرتے ہیں اور اپنی قوم کی کمزوریوں کو دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں

کیا یہ منفی رویہ نہیں ہے ؟ اپنی قوم کو آگے بڑھانے کے لئے کیا اس سے اچھا قدم نہیں اٹھایا جا سکتا ؟

اگر آپ کا اپنا بیٹا یا بیٹی کسی میدان میں کمزور ہیں تو کیا آپ اس کی حوصلہ شکتی اسی طرح کرتے ہیں جس طرح اپنی قوم کی کرتے ہیں ؟

اس دوغلی زندگی سے نجات حاصل کیجئے

معذرت چاہتا ہوں سخت الفاظ کے استعمال پر ۔ ۔ ورنہ میں بہت معتدل رویئے کا انسان ہوں
 
تعبیر

محفلین
شکریہ سرمد۔ ایسا لگ رہا ہے یہ تھریڈ پہلے بھی کسی نے پوسٹ کیا تھا۔ شاید تعبیر نے۔ خیر اچھی شیرنگ ہے:)

عارف بھائی میں نے محفل پر اپنی بساط کے مطابق تلاش کرکے جب کچھ نہ ملا تو اسے یہاں پوسٹ کیا ہے

بہٹ خوب سرمد آپ نے اسے ری پوسٹ نہیں کیا کہ میں نے اسے انگلش سیکشن میں پوسٹ کیا تھا وہ بھی صرف کاپی پیسٹ جبکہ آپ نے تو خود سے اردو بھی لکھی ہے اس میں :)

سرمد خان صاحب شئیرنگ اچھی تھی مگر کسی بھی تصویر کو ایک پہلو سے دیکھنا مطلب کہ غلط نتیجہ اخذ کرنا ہے۔ آپ بھی تصویر کو اچھے پہلو سے دیکھ کر دوسرے پہلو کو نظر انداز کر رہے ہیں گویا کہ کبوترکی طرح آنکھیں چرا رہے ہیں۔ دوسرا پہلو میں دکھاتا ہوں

یہ مجھے میرے بھائی نے فارورڈ کی تھی یہ میل ۔بھائی کا تعلق پٹارو کیڈت کالج سے ہے۔ اس نے اور اس کے دوستوں نے یا بنانے والوں نے اسے بنایا ہی اسی مقصد کے لیے تھا کہ آجکل میڈیا ہمارے ملک کو بہت غلط پیش کر رہا ہے جبکہ پاکستان ایسا خوبصورت بھی ہے ۔ انہوں نے بھی دوسرا پہلو ہی دکھایا تھا اس میل میں مگر وہ پہلو مثبت تھا

اور ہاں آپ تصویر لگا سکتے ہیں وہاں ایک آپشن ہے فارم لنک والا بس وہی یہاں کاپی پیسٹ کرنا تھا :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
11gsso2.jpg

قراقرم - دنیا کی بلند ترین ہائی وے جو چوٹیوں کے درمیاں انسانی عزم کی پختگی کا شاہکار ہے

بہٹ خوب سرمد آپ نے اسے ری پوسٹ نہیں کیا کہ میں نے اسے انگلش سیکشن میں پوسٹ کیا تھا وہ بھی صرف کاپی پیسٹ جبکہ آپ نے تو خود سے اردو بھی لکھی ہے اس میں :)

یہ مجھے میرے بھائی نے فارورڈ کی تھی یہ میل ۔بھائی کا تعلق پٹارو کیڈت کالج سے ہے۔ اس نے اور اس کے دوستوں نے یا بنانے والوں نے اسے بنایا ہی اسی مقصد کے لیے تھا کہ آجکل میڈیا ہمارے ملک کو بہت غلط پیش کر رہا ہے جبکہ پاکستان ایسا خوبصورت بھی ہے ۔ انہوں نے بھی دوسرا پہلو ہی دکھایا تھا اس میل میں مگر وہ پہلو مثبت تھا

اور ہاں آپ تصویر لگا سکتے ہیں وہاں ایک آپشن ہے فارم لنک والا بس وہی یہاں کاپی پیسٹ کرنا تھا :)

میرے پیارے دوستو ! دنیا میں اگر کسی ملک نے اگر سوئی بھی بنائی ہے تو اس نے بڑے فخر کے ساتھ اسکا ہمیشہ اعلان کیا ہے، ہمارے یہاں روایت کچھ مختلف ہے ہم غلامی کی ایک لمبی زندگی گزار کر آئے ہیں تو ہمیں اپنے اطراف میں پھیلا ہوا حسن، ہمارے درمیان موجود علمی قابلیت و صلاحیت، ہمارے دوستو اور ساتھیوں کی فنی اور سائنسی کاوشیں، انتہائی مسدود حالات میں حاصل کی گئی ترقی، اور قدرت کے عطا کردہ نطارے اور انعامات بھی ہمارے دل کو نہیں لبھا سکتے ہیں۔

زیر نظر تصاویر پاکستانی کی انفرادیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ مقصد صرف یہ ہے کہ آیئے ذرا ہم بھی منفی طرز فکر سے نکل کر اپنی اور اپنے ساتھیوں کی انفرادیت کو فخر کے ساتھ محسوس کر سکیں

2psr7tv.jpg

دنیا کا 9واں بڑا انگریزی بولنے والا ملک (ایبٹ آباد میڈیکل کالج)

:applause::applause:

السلام علیکم

سرمد بھائی ، دلی خوشی ہوئی اس دھاگے کو دیکھ کر اور آپ کی اس بہترین کوشش کو دیکھ کر ۔

یقیناً ہمیں ہم سب کو اسی زاویہ پر سوچنے اور عمل کرنے کی ضرورت ہے جس کی آپ نے نشاندہی کی ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نہیں معلوم ایسا کس سبب سے ہو رہا ہے لیکن یہ ہوتا ہے کہ جو اقتباس لیا جانا مقصد ہو اس کے ساتھ یا اس کی بجائے دوسرے اقتباسات خودبخود آموجود ہوتے ہیں :confused:
اوپر کی پوسٹ میں بھی اس طرح ہوا

طالوت

محفلین
سبحان اللہ ۔۔ یہ تو جھلکیاں بھی نہیں ، پوری فلم بنانے کا کوئی عظم کر لےتو کم از کم ہم اور ہم سے خود کو آگے سمجھنے والے بہت سے دانتوں میں انگلیاں دبا لیں ۔۔
وقاص قائم توجہ دلانے کا شکریہ مگر آپ محفل کا یا اور جگہوں کا چکر لگا لیں ان تصویروں کی تحریروں کی بھرمار ہے ۔ اخبار دیکھ لیں ٹی وی لگا لیں ۔ جتنی تنقید ہم خود پر کرتے ہیں شاید ہی دنیا میں کوئی خصوصا تیسری دنیا میں کوئی کرتا ہو ۔۔ مگر کڑوے کے ساتھ تھوڑا میٹھا بھی تو ہونا چاہیے ،،
وسلام
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماشا اللہ شگفتہ جی خوب پیش کش ہے ۔واہ۔ اللہ جزا دے

السلام علیکم

شکریہ مغل بھائی ، البتہ یہ پیشکش میری نہیں تھی تاہم یہ خیال بہت ہی پسندیدہ ہے بہت اچھا لگتا ہے جب ایسے افراد سامنے آئیں یہ خیال / آئیڈیا بنیادی طور پر جنہیں ذہن میں آیا ، جنہوں نے محنت کی اور یہ محنت یہاں ہم سب کے سامنے آئی وہ سب یقینا تمام تعریف و توصیف کے مستحق ہیں اللہ تعالی سب کو جزا عطا فرمائے ، آمین

وقاص قائم

محفلین
اس دوغلی زندگی سے نجات حاصل کیجئے

معذرت چاہتا ہوں سخت الفاظ کے استعمال پر ۔ ۔ ورنہ میں بہت معتدل رویئے کا انسان ہوں

دیکھیں بھائی سرمد اس بات سے تو کوئی اختلاف نہیں کہ ہمارے وطن میں بہت کچھ ہے بلکہ یوں کہیے کہ سب کچھ ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کس کے لئے؟؟؟؟ ہمارے ملک میں دنیاکا سب سے بڑا بحری ساحل ہے یا شاید دوسرا بڑا مگر اسکا فائدہ کسے عوام کو ، ایکسپورٹر کو یا حکومت کو؟؟
 
وقاص قائم

محفلین
ہمارا ملک ایک زرعی ملک ہے اور ہمارے ہاں گندم اتنی پیدا ہوتی ہے کہ ہمارے ضرورت کے بعد برآمد کی جاتی تھی۔ مگر اب ہمارے ہاں آٹے کا شدید بحران ہے۔ وہ غریب کسان جو خون پسینا ایک کر کے گندم کاشت کرتا ہے اس کا چولھا کیوں ٹھنڈا پڑا رہتا ہے؟؟
 
Top