کیا کوئی بتائے گا کہ ان پیج کیوں رک گیا؟

ہی ہی ہی۔ مجھے انپیج تھری کو ٹھکانے لگانے کیلئے صرف اسکا ڈونجل درکار ہے۔ نیا خریدنے کی تو ضرورت ہی نہیں۔ کراچی میں کئی کمپنیاں نیا انپیج تھری خرید کر استعمال کر رہی ہیں۔ اگر کسی ایک سے جان کاری کر کے ڈونجل حاصل ہو جائے تو کام ہو سکتا ہے!

چلو، تمہارا مسئلہ تو تمہارے ہم نام عارف انجم نے حل کردیا۔

میں کچھ دنوں سے مصروف تھا(دفتر میں ان پیج تھری پر پیج میکنگ کا سیٹ اپ کرانے میں)

اب جانے نہ دیجئے گا انہیں۔ :messed:
 
عارف انجم

محفلین
حضرت، یہ موصوف پہلے ہی انپیج والوں کیساتھ ہیں، اسلئے انسے ڈونجل نکلوانا کافی مشکل لگتا ہے!

:laughing3:

مجھے دو باتوں کی وجہ سے بہت ہنسی آرہی ہے۔ ایک تو جو آپ نے مجھے ان پیج والوں کا ساتھی قرار دیدیا دوسرا ان پیج والوں کی حرکتیں ، پوری بات بتانا تو ممکن نہیں۔ لیکن اپنے سافٹ ویئر کے ساتھ ان کا رویہ کچھ ایسا ہے جیسے نئی نویلی دلہن کی فکر اس کے میکے والوں بالخصوص ماں کو ہوتی ہے۔
 
arifkarim

معطل

ہاں کچھ ایسا ہی چکر ہے۔ احمد گرافکس(انپیج ڈیلر ان پاکستان) والوں نے انپیج تھری کا ڈیمو آن لائن کیا تھا۔ ہمارے ہنر مند پاکستانیوں نے اس سے بھی غیر معمولی فائدہ اٹھا لیا اور یوں وہ ڈیمو آف لائن ہو گیا۔ میرا نہیں خیال کہ اس تلخ تجربہ کے بعد وہ اسکا ڈیمو تو کیا اسکا اسنیپ بھی پوسٹ کرنے کی ہمت کریں گے!
 
رابطہ

محفلین
جہاں چاہ وہاں راہ

]بھائی اگر ہم یونی کوڈ نستعلیق ایم ایس ورڈ میں پوری طرح صحیح لکھ سکیں تو ان پیج کو کوئی پوچھے گا بھی نہیں- یہ کام شروع تو ہو چکا لیکن ابھی چھوٹی موٹی خامیاں آڑے آ رہی ہیں ۔ امید ہے کہ مشتاقان اردو جلد ہی ان پر بھی قابو پا لیں گے۔ اور اردو نویس سارا کام ایم ایس ورڈ کے اندر اردومیں کرسکیں گےاور ایم ایس آفس کے ان پیج سے کہیں بہتر فنکشنز سے بہرہ ور ہوں گے[/FONT
 
رابطہ، آپ اس دھاگے میں شامل ہوکر ان چھوٹی چھوٹی خامیوں کا ذکر کریں نا، ہمارے لیے مفید ہوں گی:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=19102
 
Top