کیا کوئی بتائے گا کہ ان پیج کیوں رک گیا؟

مھر رشید

محفلین
کچھ کچھ وجوہات تو سنی ہیں مثلا اخباری اداروں کی اندرون خانہ کاروائیاں وغیرہ مگر سب سنی سنائی اور افواہ جسی باتیں‌ہیں۔ آج تک پتہ نہیں‌چل سکا کہ مسٹر ڈونگل کہاں‌چلےگئے۔ معلوم نہیں کیوں‌بے خبر رہا ہوں۔شاید پمزکی نوکری کی وجہ سے؟؟؟؟؟؟
 
arifkarim

معطل
انپیج تو مکمل ترقی کر رہا ہے اور حال ہی میں اسکا نیا ورژن 3 بھی ریلیز ہو چکا ہے۔ مسٹر ڈونجل پاکی میری اطلاعات کے مطابق کچھ سال قبل وفات پا چکے ہیں!
 
یہ مسٹر ڈونگل پاکی کون تھے؟ اور یہ ڈونگل ہارڈوئیر انہی کی ایجاد ہے کیا؟ موصوف کا تعلق کہاں سے تھا اور انہوں نے کیا کیا؟
 
مسٹر ڈونگل پاکی صاحب وہ ہستی ہے جنکی برکت سے آج انپیج 2000 عام ہے سب سے پہلے انپیج 2000 کی ڈونگل انہوں‌نے ہی کریک کیا ہوا تھا اور انکا ہی کریک کردہ انپیج 2000 ہم سب استعمال کرتے آئے ہیں مرحوم راولپنڈی کے رہنے والے تھے
 
arifkarim

معطل
واقعی، اب اللہ تعالی کے سامنے کس منہ سے پیش ہوں گے؟ :)

:devil: امید ہے اچھے منہ سے ہی ہوں گے۔ جہاں ایک کمپنی کا نقصان کیا ہے وہاں پوری قوم کا بھلا بھی! اب اسی انپیج کے لگیچرز نئی ٹیکنالوجی میں نصب کیے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔
 
arifkarim

معطل
ایسا کرو کہ دو، تین اور بھی کام ڈھونڈ لاؤ اور انہیں میرے نصیب میں لکھ دو۔
:chal:

کیا ارادے ہیں تمہارے؟ :biggrin: میں پندرہ/ بیس ہزار والا ان۔پیج خریدوں۔

ہی ہی ہی۔ مجھے انپیج تھری کو ٹھکانے لگانے کیلئے صرف اسکا ڈونجل درکار ہے۔ نیا خریدنے کی تو ضرورت ہی نہیں۔ کراچی میں کئی کمپنیاں نیا انپیج تھری خرید کر استعمال کر رہی ہیں۔ اگر کسی ایک سے جان کاری کر کے ڈونجل حاصل ہو جائے تو کام ہو سکتا ہے!
 
عارف انجم

اتنا ظلم نہ کریں ان پیج والوں پر۔ :happy:

ویسے بھی ان پیج یونی کوڈ بیسڈ ہونے کے بعد اب کسی بھی اخبار یا جریدے کو صرف پیج میکنگ کے لیے ان پیج کی ضرورت پڑے گی باقی کام (خبروں و مضامین کی تیاری و تدوین) تو کسی بھی ورڈ پروسیسر میں کرنا زیادہ آسان ہے۔ اس طرح فائلنگ بھی آسان ہوگی۔
 
عارف انجم

محفلین
ہائیں! میں کچھ دنوں سے مصروف تھا(دفتر میں ان پیج تھری پر پیج میکنگ کا سیٹ اپ کرانے میں) :) اس لیے دیکھ نہیں سکا اور یہ سائیٹ غائب ہوگئی۔ سروس پروائڈر سے معلوم کرنا پڑے گا۔ ویسے ہوسٹنگ کا ایک سال تو ابھی باقی ہےامید ہے ڈیٹا ضائع نہیں‌ہوا ہوگا۔
 
arifkarim

معطل
اتنا ظلم نہ کریں ان پیج والوں پر۔ :happy:

ویسے بھی ان پیج یونی کوڈ بیسڈ ہونے کے بعد اب کسی بھی اخبار یا جریدے کو صرف پیج میکنگ کے لیے ان پیج کی ضرورت پڑے گی باقی کام (خبروں و مضامین کی تیاری و تدوین) تو کسی بھی ورڈ پروسیسر میں کرنا زیادہ آسان ہے۔ اس طرح فائلنگ بھی آسان ہوگی۔

انپیج تھری کے صرف نسخ فانٹس یونیکوڈ ہوئے ہیں۔ باقی نستعلیق فانٹس جیسے فیض نستعلیق تو انپیج کےبغیر نہیں چلے گا۔ ویسے زیادہ ظلم انپیج والوں نے کیا ہے اردو پروسیسنگ میں اپنی اجارہ داری بنا کر!
 
Top