کیا کوئی ایسا سافٹ ویر ہے ، . . جو بولنے پر اردو لکھے؟

arifkarim

معطل
اگر بالفرض ایسا کوئی پروگرام مارکیٹ میں آ ہی جائے، تب بھی خواتین کی اسپیڈ پر تو نہیں لکھ سکتا نا!
 
انگریزی میں تو شاید یہ سافٹویر ہے کہ بولنے پر انگریزی لکھتا ہے۔
انگریزی، فرانسسی، جرمن ۔۔۔ ان تینوں زبانوں میں Speech to Text موجود ہے ۔ لیکن وہ اتنا کامیاب نہیں ہوسکا۔
آفس 2003 میں پہلی بار اس چیز کو متعارف کرایا گیا تھا۔ لیکن اس کے بعد آفس 2007 میں اس کا کوئی قصہ ہی نہیں ملتا۔ غالباً یہ منصوبہ فیل ہوگیا کہ آفسس میں سے سٹینو گرافر یا ٹائیپسٹ وغیرہ کے جگہہ Speech to Text کا سافٹ ؤئیر لے لیں۔ یعنی بولتے جاؤں اور سب کچھ انگریزی میں ٹائپ ہوجائیں۔
بہرحال امید پر دنیا قائم ہے ۔ دیکھیے شاید اردو کا کوئی ٹیکسٹ ٹو سپیچ نکل ہی آئے۔
والسلام
 

اسد

محفلین
میں نے 1995 -1996 میں ڈریگن ڈکٹیٹ استعمال/چیک کیا تھا۔ یہ اس وقت تک سب سے کامیاب سپیچ ٹو ٹیکسٹ سافٹویئر تھا۔ اس میں ہر لفظ الگ الگ پروسیس ہوتا تھا اور بولتے ہوئے، جملے کے الفاظ میں وقفہ دینا پڑتا تھا۔
پہلی مرتبہ چلانے پر ایک مخصوص عبارت پڑھنی پڑتی تھی اور ڈریگن ڈکٹیٹ ہماری آواز کو اپنی لغت میں موجود الفاظ سے لنک کر دیتا تھا۔ اسے تربیت یا ٹریننگ کہتے تھے۔ قابل قبول نتائج حاصل کرنے کے لئے دو سے چار ہفتے تربیت کرنی پڑتی تھی۔ لیکن اس میں ہمارا دیسی تلفظ چل جاتا تھا۔ صرف یہ خیال رکھنا پڑتا تھا کہ ہر مرتبہ تلفظ یکساں رہے۔
پاکستان میں آسٹریلوی سفیر کامیابی سے اسکا استعمال کرتے تھے۔

نئے، زیادہ طاقتور کمپیوٹر آنے کے بعد اسکا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا اور الفاظ کے بجائے فقرے پروسیس کیے جانے لگے۔ اسکا نام بھی تبدیل کر کے غالباً ڈریگن نیچرلی سپیکنگ رکھ دیا گیا۔ اس نئے طریقے میں امریکی، برطانوی اور آسٹریلوی تو کام کر سکتے تھے لیکن ہم لوگوں کے لئے درست نتائج حاصل کرنا مشکل تھا۔

اردو میں اس کام کے لئے سب سے پہلی چیز ایک مکمل لغت کی موجودگی ہے، جسمیں تمام الفاظ اور انکا تلفظ موجود ہو۔
 
Top