کیا کسی کے پاس اسکا حل ہے

imsabir

محفلین
تمام ممبرز کو میرا سلام قبول ہو بعد سلام آپ لوگوں کی مدد درکار ہے۔میں نے ایچ پی کا نیا لیپ ٹاپ لیا ہے کام تو ٹھیک سے کر رہا ہے لیکن ایک مسئلہ مجھے پیش آرہا ہے۔اس کی ہارڈسک کے پاٹیشن میں اس کے تین پارٹیشن ہیں ایک میں ونڈو ہے دوسرے میں ریکوری ہے تیسرے میں ایچ پی ٹول ہیں۔ ہار ڈسک کا کل حجم 350 جی بی ہے۔ اپ مجھے ایک دوسرا پارٹیشن چاہے بغیر فارمیٹ اور پارٹیشن بریک کرکے کیونکہ میں نہیں چاہتا مجھ سے ریکوری ضایع ہو اور میں اصلی ونڈو سے بھی محروم ہو جاءو ۔ میں محفل میں نیا ہوں اگر لکھنے میں کوءی غلطی ہوءی ہو تو آپ لوگوں کی رہنماءی درکار ہے
 
آپ ونڈوز میں ہی ڈسک شرنک کرنے کا آپشن آزما کر دیکھ لیں۔ شاید کچھ جگہ نکل آئے۔ اس سے پہلے ڈسک ڈفریگمینٹیشن کر لیں تو نتائج زیادہ بہتر ہو سکتے ہیں۔ :)
 

imsabir

محفلین
آپ ونڈوز میں ہی ڈسک شرنک کرنے کا آپشن آزما کر دیکھ لیں۔ شاید کچھ جگہ نکل آئے۔ اس سے پہلے ڈسک ڈفریگمینٹیشن کر لیں تو نتائج زیادہ بہتر ہو سکتے ہیں۔ :)
جواب دینے کا شکریہ سعید بھائی آپکا بتایا ہو طریقہ آزما کر دیکھتا ہوں۔
 

mfdarvesh

محفلین
اس کے لیے پارٹیشن وزرڈ استعمال کرلیں اسے آپ پارٹیشن کا سائز کم زیادہ کر سکتے ہیں اور نیا پارٹیشن بنابھی سکتے ہیں، اگر ڈیٹا زیادہ ہے تو وقت کافی درکار ہوگا اس کے علاوہ پارٹیشن میجک بھی استعمال کیا جاسکتا ہے
 

محمد امین

لائبریرین
ونڈوز سیون میں پارٹیشن کا نظام تھوڑا پیچیدہ ہے۔ ہمیں بھی اس کا اتنا علم نہیں حالانکہ مسلسل چھیڑ چھاڑ کرکے کئی بار خرابیاں بھی پیدا کرچکے۔ آپ نیٹ پر سرچ کریں انشاءاللہ مل جائے گا۔
http://www.tomshardware.com/ جیسی ویب سائٹس پر اس طرح کے مسائل کا شافی حل مل جاتا ہے۔ بس مناسب "کی ورڈ" شرط ہے تلاش میں۔

اور اپنے ریکوری پارٹیشن کی پہلے تو آپ ڈی وی ڈی بنا لیں۔ ہمارا خیال ہے 2 یا 3 ڈسکس لگیں گی۔ پھر آپ کو خدشہ نہیں رہے گا اس پارٹیشن کے ضایع ہونے کا۔
 

imsabir

محفلین
آپ تمام دوستوں کا بے حد شکر گزار ہوں ۔ایک ایک کر کے تمام آپشنر ٹرایٗ کروں گا۔
 

imsabir

محفلین
جناب ہادی صاحب میرے پاس ونڈو سیون ہے۔ لیکن مجھے نہیں لگتا شرنک اس کام کے لئے مفید ہوگا۔ میں نے اپنے ایک دوست ماہرآئی ٹی سے اس کا تذکرہ کیا تھا انہوں نے مجھے اس کام کو کرنے سے منع کیا تھا ان کا کہنا تھا آپ اپنا ڈیٹا کسی ایکسٹرنل ہارڈ ڈسک میں سیو کرلیں ۔ لیپ ٹاپ کے پارٹیشن کو ایسا ہی رہنے دیں۔ شرنک سے بعض دفع ڈیٹا ختم ہونے کا خطرہ رہتا ہے اور آپ کا ریکوری والا پارٹیشن بھی ختم ہو سکتا ہے اور آپ اوریجنل ونڈو سے بھی محروم ہو سکتے ہیں اور ریکوری ڈی وی ڈی بعض دفع صحیح کام نہیں کرتے ان میں ایرر آجا تھا ہے۔ بہتر یہی رہے گا آپ کسی ایکسٹرنل ہار ڈسک میں اپنا ڈیٹا سیو کریں اس سے آپ وائرس سے بھی بچ سکتے ہیں اور آپکا ڈیٹا بھی محفوظ رہے گا ورنہ پھر آپ dropbox.com پر اپنا ڈیٹا سیو کر لیا کریں۔
 
Top