کیا کسی دوست کے پاس ان پیج یونی کوڈ ورژن موجود ہے؟

فاتح

لائبریرین
اگر آپ میں سے کسی دوست کے پاس ان پیج یونیکوڈ ورژن موجود ہے تو مجھے چند ان پیج فائلوں کے سلسلے میں ان صاحب کی مدد درکار ہے۔
 
فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ جناب۔ مسئلہ کنورٹر کا نہیں ہے کیونکہ وہ تو آن لائن بھی یہاں موجود ہے:
http://urdu.ca/convert
اور بہترین کام کرتا ہے۔۔۔ جو کہ بنایا ہوا بھی ہمارے ایک عزیز دوست مسعود ناصر بھائی کا ہے جس میں ہم ان سے وقتاً فوقتاً تبدیلیاں بھی کروا لیتے ہیں ضرورت کے مطابق۔
ہمارا مسئلہ ٹیبلز کو من و عن محفوظ کرنا ہے جو کنورٹرز نہیں کر پاتے لیکن اگر ان پیج کے جدید ورژن سے براہ راست آر ٹی ایف میں فائل محفوظ کروائی جائے تو شاید ٹیبلز کو من و عن محفوظ کر لے گا۔ اس امید پر ایسے دوست سے مدد کی درخواست کی تھی کہ جن کے پاس ان پیج کا جدید یونیکوڈ سپورٹ والا ورژن موجود ہو۔
 
فہیم

لائبریرین
اگر تو مراد انپیج 3 سے ہے جو کہ یونی کوڈ سپورٹ ہے
تو وہ میرے پاس ہے۔
کیا میں کچھ مدد کرسکتا ہوں آپ کی۔
 
فاتح

لائبریرین
اگر تو مراد انپیج 3 سے ہے جو کہ یونی کوڈ سپورٹ ہے
تو وہ میرے پاس ہے۔
کیا میں کچھ مدد کرسکتا ہوں آپ کی۔
شکریہ
کیا اس میں سے آپ ان پیج کی فائل (inp) کو کھول کر اسے آر ٹی ایف (rtf) میں سیو ایز کر سکتے ہیں؟ اور وہ ٹیبلز کو ٹیبلز کے طور پر ہی لے جاتا ہے آر ٹی ایف میں؟؟ ذرا تجربہ کر کے بتائیں۔۔۔ اگر ایسا ہے تو زندگی آسان ہو گئی۔۔۔ میں آپ کو فائلیں بھیجوں گا کچھ جنھیں آر ٹی ایف میں محفوظ کر دیجیے گا
 
آپ کو ایک پی ایم کیا ہے وہ چیک کرلیجئے۔
 
الف عین

لائبریرین
میرے پاس بھی ہے، لیکن یہ محض یو ٹی ایف میں کنورٹ کرتا ہے، یعنی سکرین پر تو دکھا دے گا جدول، لیکن کاپی پیسٹ کرنے میں نہیں، فائل کو کسی اور فارمیٹ میں محفوظ کرنا بھی ممکن نہیں۔
 
Top