پروین شاکر :::: کیا کرے میری مسیحائی بھی کرنے والا

طارق شاہ

محفلین
غزلِ
پروین شاکر
کیا کرے میری مسیحائی بھی کرنے والا
زخم ہی یہ مجھے لگتا نہیں بھرنے والا
زندگی سے کسی سمجھوتے کے باوصف اب تک
یاد آتا ہے کوئی مارنے، مرنے والا
اُس کو بھی ہم تیرے کُوچے میں گزار آئے ہیں
زندگی میں وہ جو لمحہ تھا سنورنے والا
اُس کا انداز سُخن سب سے جُدا تھا شاید
بات لگتی ہوئی، لہجہ وہ مُکرنے والا
شام ہونے کو ہے اورآنکھ میں اِک خواب نہیں
کوئی اِس گھر میں نہیں روشنی کرنے والا
دسترس میں ہیں عناصر کے ارادے کس کے
سو بِکھر کے ہی رہا کوئی بکھرنے والا
اِسی اُمّید پہ ہر شام بُجھائے ہیں چراغ
ایک تارا ہے سرِ بام اُبھرنے والا
پروین شاکر
 

غدیر زھرا

لائبریرین
اُس کا انداز سُخن سب سے جُدا تھا شاید
بات لگتی ہوئی، لہجہ وہ مُکرنے والا
اِسی اُمّید پہ ہر شام بُجھائے ہیں چراغ
ایک تارا ہے سرِ بام اُبھرنے والا

واہ بہت خوب :)
 
کیا کہنے پروین شاکر صاحبہ کے۔ واہ بھئی۔
محترم طارق شاہ صاحب، آپ کا بھی بہت شکریہ کہ اس خوبصورت غزل کو آپ نے یہاں اہلیانِ محفل کے ساتھ شریک کیا اور لطف دوبالہ بنا دیا!
 

طارق شاہ

محفلین
کیا کہنے پروین شاکر صاحبہ کے۔ واہ بھئی۔
محترم طارق شاہ صاحب، آپ کا بھی بہت شکریہ کہ اس خوبصورت غزل کو آپ نے یہاں اہلیانِ محفل کے ساتھ شریک کیا اور لطف دوبالہ بنا دیا!

تشکّر اظہار خیال پر جناب !
بلا شبہ بہت خوب اور بلا کی مربوط کہہ گئی ہیں مرحومہ
بہت خوش رہیں :)
 

فلک شیر

محفلین
اِسی اُمّید پہ ہر شام بُجھائے ہیں چراغ
ایک تارا ہے سرِ بام اُبھرنے والا
سبحان اللہ ..........​
شکریہ شاہ صاحب شراکت کے لیے​
 

طارق شاہ

محفلین
اِسی اُمّید پہ ہر شام بُجھائے ہیں چراغ
ایک تارا ہے سرِ بام اُبھرنے والا
سبحان اللہ ..........​
شکریہ شاہ صاحب شراکت کے لیے​
فلک شیر صاحب !
انتخاب کی پذیرائی اوراظہار خیال پر آپ کا ممنون ہوں
اسے یہاں شریک کرنا باعث افتخار ہُوا :)

بہت خوش رہیں
 

باباجی

محفلین
واہ بہت ہی خوبصورت کلام پروین شاکر کا
بہت شکریہ شاہ جی یہاں شیئر کرنے کا

اُس کو بھی ہم تیرے کُوچے میں گزار آئے ہیں
زندگی میں وہ جو لمحہ تھا سنورنے والا
اُس کا انداز سُخن سب سے جُدا تھا شاید
بات لگتی ہوئی، لہجہ وہ مُکرنے والا
 

طارق شاہ

محفلین
طارق بھائی کہاں لاتے ہیں چن چن کے غضب!!
اصلاحی بھائی !
ممنُون ہُوں اظہارِ خیال اور پیش کردہ غزل کی پذیرائی، بلکہ اِس ہمّت افزائی پر !
خوشی ہوئی یہ جان کر، کہ انتخاب آپ کو پسند آتے ہیں:)
تشکّر ایک بارپھر سے

بہت خوش رہیں

(ویسے کیا یہ آپ کو معلوم ہے، کہ چُن چُن پاکستان فلم انڈسٹری کی مزاحیہ اداکارہ تھیں ؟):)
 

طارق شاہ

محفلین
واہ بہت ہی خوبصورت کلام پروین شاکر کا
بہت شکریہ شاہ جی یہاں شیئر کرنے کا

اُس کو بھی ہم تیرے کُوچے میں گزار آئے ہیں
زندگی میں وہ جو لمحہ تھا سنورنے والا
اُس کا انداز سُخن سب سے جُدا تھا شاید
بات لگتی ہوئی، لہجہ وہ مُکرنے والا
سرفراز صاحب!
تشکّر اِس اظہارِ خیال اور پذیرائیِ انتخاب پر
باعثِ شادمانی ہُوا انتخاب شیئر کرنا:)

بہت خوش رہیں
 
Top